بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے انتہائی قابلِ اعتراض معاملات سے متعلق شکایات کے حوالے سے انتہائی نرم دلی، بلکہ دریا دلی کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج اخلاقی زوال سے متعلق شکایات کی سماعت کے دوران قانون اور قوائد سے ہٹ کر اپنی رائے کی روشنی میں تجاویز پیش کرنے لگے ہیں۔

دو دن قبل سپریم کورٹ نے ہراساں کیے جانے کی شکایات کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ کسی عورت کے جسم کے کسی نازک حصے سے چھیڑ چھاڑ اور اُسے بے لباس کرنے کی کوشش کو زنا بالجبر کی کوشش قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اب ممبئی ہائی کورٹ نے ورک پلیس میں کسی خاتون کو دیکھ کر کوئی فلمی گیت گانے یا کوئی فلمی مکالمہ بولنے کو قابلِ اعتراض قرار دینے سے گریز کیا ہے۔

ایک خاتون نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا تھا کہ اُن کے دفتر کا ایک شخص اُنہیں دیکھ کر مشہور فلمی گانا “یہ ریشمی زلفیں، یہ شربتی آنکھیں ۔۔۔۔” گانے لگتا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی شکایات درج کرانے سے گریز کیا جانا چاہیے اور معاملات کو دفتر یا ورک پلیس کی حدود میں طے کرلینا چاہیے۔ جج کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ ہر معاملے کو قابلِ اعتراض سمجھ لیتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

چاغی میں بزدلی کا مظاہرہ کر نیوالے 4 لیویز اہلکار برطرف

ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی نے ضلع چاغی میں بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے 4 لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ چاغی لیویز کے 4  اہلکاروں سے شرپسندوں نے اسلحہ چھین لیا تھا جس کے بعد ڈی جی بلوچستان لیویز نیچاروں  لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ غفلت برتنے والے لیویز کے خلاف تادیبی قوانین 2015 کے تحت سخت کارروائی کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کونسی شکایات وصول کرے گی، سپریم کورٹ نے واضح کردیا
  • پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردی 
  • پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردیں
  • پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کیخلاف تمام درخواستیں خارج کردیں
  • ٹیکسی میں نازیبا حرکات: بنگلور کیب ڈرائیور کی وارننگ وائرل
  • عدالت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثنااللہ
  • عمران خان کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثنا اللہ کا بیان
  • چاغی میں بزدلی کا مظاہرہ کر نیوالے 4 لیویز اہلکار برطرف
  • پنجاب: بائیکس گرین لین منصوبہ اخراجات: درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار