ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے مارچ میں 2 خواتین کی بے حرمتی بھی کی اور ایک مکان کو بھی تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مارچ میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران، بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، اسپیشل آپریشن گروپ اور کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی جیسی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادروں نے 49 کشمیریوں کو گرفتار کیا، جن میں بیشتر سیاسی کارکن، کشمیری نوجوان، تاجر اور طلبا شامل تھے۔ ان میں سے کئی نظربندوں پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہرین پر بھارتی پولیس کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے دوران کم سے کم 5 افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی فوجیوں نے مارچ میں 2 خواتین کی بے حرمتی کی ایک مکان کو تباہ کر دیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ مقبوضہ علاقے میں 193 محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں اور اور گھروں پر چھاپے مارے۔ بھارتی وزیر داخلہ کے براہ راست کنٹرول میں فرقہ پرست قابض انتظامیہ نے اپنی نو آبادیاتی طرز کے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 19کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کر لیا، جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد فاروق رحمانی کی جائیداد اور مکان بھی شامل ہیں۔ یہ غیر قانونی ضبطگیاں بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی کشمیریوں کا معاشی طور پر گلا گھونٹنے اور ان کے سیاسی موقف اور آزادی کی خواہشات کو دبانے کی مذموم حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کو گزشتہ ماہ شہید کیا

پڑھیں:

کراچی؛ دعوؤں کے باوجود عید کے دوران مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی:

شہر بھر کے مختلف علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران شہری گیس کی متواتر فراہمی سے محروم رہے جبکہ حکام کی جانب سے گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

عیدالفطر کی تعطیلات میں گیس کی متواتر فراہمی کے دعوؤں کے باوجود شہر کی وسیع آبادی گیس سے محروم رہی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے مختلف علاقے ناظم آباد، گلبہار، گولیمار، فردوسِ کالونی، عثمانیہ کالونی  گیس سے محروم رہے۔

اسی طرح لیاقت آباد، خاموش کالونی اور وحید آباد کے علاقے میں بھی گیس غائب رہی۔

عید کی تعطیلات کے دوران نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی اور نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں بھی گیس کی فراہمی تعطل کا شکار رہی اور شہرویوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایات بھی کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ہٹ دھرمی، تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ, حریت کانفرنس
  • بھارتی ہٹ دھرمی، غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ, حریت کانفرنس
  • بی این پی اور حکومت کے مذاکرات پھر ناکام
  • اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری بربریت میں کمی نہ آ سکی، مزید 41 فلسطینی شہید
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • کراچی؛ دعوؤں کے باوجود عید کے دوران مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری
  • مستونگ : اختر مینگل کی سربراہی میں بی این پی کا دھرنا جاری، خواتین کی رہائی کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن
  • بھارتی فوجیوں کی کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں دسویں روز بھی جاری
  • کٹھوعہ، بھارتی فوجیوں کی کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں دسویں روز بھی جاری