2025-01-24@13:10:39 GMT
تلاش کی گنتی: 2957
«47 جامعات»:
گھارو (نمائندہ جسارت) ساحلی پٹی پر واقع زفائر ونڈ ٹربائن کمپنی کی جانب سے مقامی ماہی گیروں کا راستہ بند کرنے کے خلاف یوسی ککڑان کے چیئرمین حبیب الرحمان ضلعی کونسل کے ممبر سچل خاصخیلی، سیکورٹی انچارج ممتاز ہدیو بلوچ نے سینکڑوں ماہی گیروں نے ون ٹربائن کمپنی کے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور...
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کراچی کو گوادر سے ملانے والی مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ سال حادثات میں 53 افراد جاں بحق اور 800سے زائد زخمی ہوئے۔ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز لسبیلہ و گوادر خان بلوچ نے اپنے دفتر میں میڈیابریفنگ میں بتایا کہ کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ سال جنوری تا دسمبر میں...
کوئٹہ (نمائندہ جسرت) الیکشن کمیشن میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی45کوئٹہ پر دوبارہ انتخاب کے حوالے سے فریقین نے جوابات داخل کرادیے۔ انتخابی عذرداری پر سماعت الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پشتونخوا کے ممبران نے سماعت کی اس دوران فریقین کے وکلاء نے اپنے جوابات داخل کیے جس پر بحث آج 22 جنورہی...
ڈیووس‘اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے سعودی نیشنل بینک کے چیئرمین سعید بن محمد الغامدی سے ملاقات کی۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے انہیں پاکستان کی حالیہ اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی مالیاتی درجہ بندی میں بہتری...
پشاور(صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنماسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کمیشن بننے پر ہی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26نومبر کے واقعات پر کمیشن بنانے کا مطالبہ ہے، جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے صوبائی رہنما محمد حسین محنتی کی قیادت میں مسلم لیگ ف کے جنرل سیکرٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں جماعت اسلامی کے تحت 26 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کی کمی اور 6...
اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں...
اسلام آباد (صباح نیوز+آن لائن)حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پی ٹی آئی کے مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، منگل کو اسپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر سیٹیلمنٹ سروے ریونیو نے عدالت عظمی اور عدالت عالیہ کے اضافی، عارضی، دوہرے چارج ختم کرنے کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مختار کار سٹی کے دفتر میں تعینات سروئیر کو 3 وارڈز کا اضافی چارج سونپ دیا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود تینوں وارڈز میں سروئیر کی تعیناتیاں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے شہباز ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ر انی باغ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جس کی بولی بہت جلد کھولی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مین ہولز کو ڈھکن لگانے کیلئے زیرو...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، صدر صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکرٹری پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، جوائنٹ سیکرٹری شبیر احمد میرانی، مالیات عبدالستار انصاری، سیکرٹری نشرواشاعت مشرف کریم، صدر تنظیم اساتذہ حیدرآباد جاوید اخلاق و دیگر نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مصطفی کالونی ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی دیہہ گنجو ٹکر لطیف آباد کا اجلاس سوسائٹی کے چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم کی زیر صدارت سوسائٹی کے آفس واقع لطیف آباد یونٹ نمبر6میں منعقدہوا ۔ اجلاس میں سوسائٹی کے عہدیداران اراکین مینیجنگ کمیٹی و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن حیدرآباد کے تحت چراغ سے چراغ پروگرام کے تحت پرامن انتخابات کے لیے نوجوانوں کے ذریعے عوام کی جمہوری تعلیم کے موضوع پر گورنمنٹ زبیدہ کالج میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں الیکشن کمیشن کی جانب سے...
ایپکس کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دینگے،جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے نوٹ کی حمایت کرتے ہیں،عمران خان
اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے ‘ جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے نوٹ کی حمایت کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے ادارہ نورحق میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محسن علی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور جامعہ کراچی کے مسائل اور سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کی خود مختاری ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ وفد میں...
اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی شفافیت پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میںکہاگیا ہے کہ آئی پی یو معیار پر سینیٹ ویب سائیٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا،پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد اور قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا،خیبر پختونخوا اسمبلی نے...
اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لے تمام جماعتوں سے رابطہ کررہے ہیں، اس وقت ملک میں عدالتیں اپاہج ہورہی ہیں، وکلا اور بارز سے پوچھتا ہوں کیا ضمیر نہیں جاگ رہا۔ اسد...
اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ آپ بالکل صحیح کہتے ہیں کہ کمیشن ہوا میں نہیں بنتا، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ آج ہی کے دن سب کچھ کر لیں، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ اس کا پراسیس، ٹی او آرز وہ ڈیفائن کر...
سندھ بلڈنگ آقاؤں نے اپنے منظور نظر بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کو ڈی جی سندھ بلڈنگ عبدالرشید سولنگی سے زیادہ اختیارات دلوا دیئے ہیں جسکا استمال کرتے ہوئے اورنگزیب علی خان نے ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں جاری ناجائز تعمیرات سے خطیر رقم اینٹھ لیاور سسٹم اور بلڈرز مافیا کے تمام معاملات طے کروانے...
ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹومیں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود متعلقہ حکام کی خاموشی اور غفلت نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے غیر مجاز منصوبوں...
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا میں قاضی انور، فیصل چوہدری، علی اعجاز بٹر، پرویز اقبال، رائے سلمان کھرل شامل تھے ۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کی، جس میں 190ملین پانڈز کیس پر عدالت کی...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے دما دم مست قلندر کرنا چاہا تو وہ کر لیں گے میں یہ آپ کو بتا رہا ہوں آپ ان کو اکساتے رہتے ہیں پھر جب وہ کر گزرتے ہیں تو پھر آپ کہتے ہیں کہ پتہ نہیں کیا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے مطالبات پر مشاورت کی گئی۔ سینیٹر مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی نے سپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں بینچز اختیارات کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لینا شروع کردے گی تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہوگئی۔ جہاں محسوس ہو کہ فیصلہ حکومت...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عدالتی آرڈر کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سپریم کورٹ کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پرویز اقبال کے دستخط سے نذر عباس کو او ایس ڈی بنانے...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے ارجنٹائن کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب اور ارجنٹائن ثقافتی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے کیا بات چیت ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ دورہ امریکا میں محسن نقوی نے لنکن لبرٹی ہال میں عشائیے میں شرکت کی۔ سینیٹر ٹومی ٹیوبرویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اور گورنر مسی...
اسلام آباد: بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کے سماعت کے دوران رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے استفسار کیا کہ...
ترکیہ : ہوٹل میں آتش زدگی کے باعث بالائی منزل سے دھواں اٹھ رہا ہے انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک ) ترکیہ کے کثیر منزلہ سکی ریزورٹ ہوٹل میں رات گئے آگ بھڑک اْٹھی تھی ،جس میں 66افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے...
سربیا میں آتشزدگی سے متاثر نرسنگ ہوم کی عمارت‘ معمر خاتون کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے بلغراد(انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کے دارالحکومت بلغراد کی مضافاتی بستی باراجیو میں نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔...
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے نئے نائب وزیر خارجہ تاسوس حاجی واسیلیو و نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ اور یونان کے درمیان مثبت ایجنڈے کے کام کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے پیشرو کوستاس فرانگویانیس نے گزشتہ ہفتے اقتصادی سفارت کاری کے ذمے دار کی حیثیت سے اپنے عہدے سے استعفا...
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اگلے5 سالوں کے لیے کاروبار دوست اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک (ایس ٹی پی ایف) اور ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل پالیسی تیار کرے جس میں ایسے قابل...
صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ فضل بلوچ کی صدر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن مشیر اعلیٰ سندھ منصور شاہانی سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع کلیم بھٹہ اور طارق رمضان بلیدی ‘شہریار بگھت بھی موجود ہیں
صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ فضل بلوچ کی صدر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن مشیر اعلیٰ سندھ منصور شاہانی سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع کلیم بھٹہ اور طارق رمضان بلیدی ‘شہریار بگھت بھی موجود ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات سے شہریوںمیں خوفزدہ ہوگئے ،بازیابی کیلیے کمیٹی بنادی گئی۔نارتھ کراچی انم اپارٹمنٹ میں صارم کے اغوا اور قتل کی واردات میں ملوث زیرِ حراست 5 ملزمان کو انویسٹی گیش سینٹرل کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایچ ای سی کی کوالٹی ایشورنس کے تحت جے ایس ایم یو پاکستان کی ٹاپ 5 جامعات میں شامل ہو گئی۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی سال2023-2022 ء کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںاسکیم 33 میں مسجد کے پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے گھر بنانے کا معاملہ ،عدالت نے دو ہفتوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔سندھ ہائیکورٹمیں اسکیم 33 میں مسجد کے پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے گھر بنانے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے کے ڈی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی/جوڈیشل کمپلیکس میںلیاری گینگ وار کے ملزم ملا نثار کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل سمیت تین مقدمات کی سماعت ،عدالت نے ملا نثار کی تین مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت میں ملزم کے وکیل کا کہناتھا کہ ملا نثار کے خلاف کوئی شواہد موجود...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین کے لئے گورنر ہاوس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ زیرتعلیم بچوں کے والدین کوسرد موسم میں باہر انتظارکرنا پڑتا تھا۔گورنرسندھ نے کہا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لئے خصوصی جگہ...
کراچی (جسارت نیوز) ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک علامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی نے کہاہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور اس سے جڑی مافیا کے مکمل خاتمے تک بھرپورانہدامی مہم کاسلسلہ جاری رہے گا۔ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کی زیروٹالرنس...
اسلام آباد: گرینڈ اپوزیشن الائنس نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا جس میں موجودہ سیاسی، معاشی، آئینی اور سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جمہوری قوتوں کو مشترکہ...
اسلام آباد: صدر ٹرمپ کی جانب سے مہاجرین پروگرام کی معطلی نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ پاکستان کے روابط کیلیے امتحان بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے ریفوجی پروگرام کے تحت 25 ہزار سے زائد افغان امریکا آباد کیے جانا تھے، جوکہ واشنگٹن کی درخواست پر عارضی طور پر پاکستان میں...
نئی دہلی : نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں 6 سال سے غیر قانونی طورپر نظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور ان کے متعدد ساتھیوں کے خلاف35سال پرانے جھوٹے مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں...
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا ہے، بہتر ہوگا کہ سپریم کورٹ پہلے 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق...
آج سے امریکا نئے دور میں داخل ہوگیا ہے، دنیا سے بہتر تعلقات بناؤں گا، ہمارے لیے سب سے پہلے اپنا ملک ہے، غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان...
کراچی: کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے 2مقدمات میں 6پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ زرائع کے مطابق و کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6رہنماں کی عبوری ضمانت کی توثیق...
کراچی: ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بڑھتی ہوئی خام مال قیمتوں اور زائد پیداواری لاگت کے باوجود بہتر ہونے لگی ۔ زرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ایک سال میں 6فیصد بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں...
اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلا میں قاضی انور، فیصل چوہدری، علی اعجاز بٹر، پرویز اقبال، رائے سلمان کھرل شامل تھے۔ قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے ملاقات کی، جس میں 190 ملین پانڈز کیس پر...