اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پر قبضے کیے، ملک ریاض نے سرکاری اور نجی اراضی پر ناجائز قبضہ کر کے بغیر اجازت نامے کے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کرتے ہوئے لوگوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔نیب نے دعویٰ کیا کہ ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر پشاور اور جام شورو میں زمینوں پر قبضے کیے، انہوں نے بغیر نو آب جیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) زمینوں پر ناجائز قبضے کر کے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کی ہیں۔ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں لوگوں سے دھوکا دہی کے ذریعے بھاری رقوم وصول کر رہے ہیں، وہ اس وقت این سی اے کے مقدمے میں ایک عدالتی مفرور ہے۔نیب کا دعویٰ ہے کہ ملک ریاض نیب اور عدالت دونوں کو مطلوب ہیں، نیب نے بحریہ ٹاؤن کے پاکستان کے اندر بے شمار اثاثے ضبط کر چکا ہے، بحریہ ٹاؤن کے مزید اثاثہ جات کو ضبط کرنے کے لیے بلا توقف قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ملک ریاض اس وقت عدالتی مفرور کی حیثیت سے دبئی میں مقیم ہے، بحریہ ٹاؤن کے مالک نے دبئی میں لگڑری اپارٹمنٹ کی تعمیرات کے حوالے سے ایک نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے، عوام الناس اس حوالے سے مذکورہ پروجیکٹ کے اندر کسی قسم کی سرمایہ کاری سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔نیب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کرنے والے منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئیں گے، سرمایہ کاری کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔نیب کے مطابق حکومت پاکستان قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے، نیب قومی احتساب ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمے داریوں کو پورا کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دھوکا دہی اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں سے ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پر نیب آگاہی دیتا ہے ۔ واضح رہے کہ 6 جنوری 2024 ء کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں ملک ریاض سمیت ریفرنس کے 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری ملک ریاض کے مطابق

پڑھیں:

لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کیلیے مزید 3 پاسپورٹ دفاتر قائم کردیے

لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کی آسانی کےلیے صوبائی دارالحکومت میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر قائم کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور میں نادرا میگا سینٹر ساندہ، شملہ پہاڑی اور پیکو روڈ پر پہلے سے موجود نادرا دفاتر میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر کھولے ہیں، جہاں باقاعدہ سے عوام کو پاسپورٹ فراہم کرنے کے مراحل کو پورا کیا جارہاہے۔

کھولے گئے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار نادرا سینٹر کے اوقات کار سے منسلک کر دیئے ہیں جبکہ شملہ پہاڑی 24 گھنٹے اور ساندہ اور پیکو روڈ میں 10 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ چاروں صوبوں کے مقابلے میں  وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز کی کارکردگی سب سے شاندار جارہی ہے، پنجاب کے عوام نے صوبائی حکومت کے اقدامات  پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک ریاض کی حوالگی کے لیے نیب اقدامات کررہا ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • ملک ریاض کی حوالگی کے لیے یواے ای سے رابطہ
  • حکومت کا ملک ریاض کی حوالگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے رابطہ
  • ملک ریاض کے کسی پراجیکٹ میں بھی سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئےگی، نیب کا انتباہ
  • نیب کا بڑا فیصلہ ،مفرور ملک ریاض کے مزید اثاثے ضبط کرنے کی تیاریاں مکمل، دبئی حکومت سے رابطے کا فیصلہ ، دبئی پراجیکٹ میں انوسٹمنٹ کرنیوالوں کو منی لانڈرنگ کے کیسز کا سامنا کرنا پڑیگا ، تفصیلات سب نیوزپر
  • پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی: خواجہ آصف
  • لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کیلیے مزید 3 پاسپورٹ دفاتر قائم کردیے
  • ملیر کی قیمتی زمین ملک ریاض کو مفت دی گئی، سلمان اکرم راجہ
  • آئی ایم ایف نے مالی سال 2025 کیلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی فیصد کم کر دی، مزمل اسلم