مسجد کے پلاٹ پر گھر بنانے کامعاملہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کاحکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںاسکیم 33 میں مسجد کے پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے گھر بنانے کا معاملہ ،عدالت نے دو ہفتوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔سندھ ہائیکورٹمیں اسکیم 33 میں مسجد کے پلاٹ پر چائنا کٹنگ کرکے گھر بنانے سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے کے ڈی اے اور اینٹی انکروچمنٹ حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے دو ہفتوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا عدالت کاکہناتھا کہ ایس بی سی اے نے ایکشن کیوں نہیں لیا، کیا متعلقہ تعمیرات کا کوئی نقشہ پاس ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قنبرعلی خان ،نئے کینال بنانے کے خلاف پیپلزپارٹی(ش ب) کا جلوس
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے کے اعلان کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکا کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے تھے جلوس شہر کے مختلف روڈوں سے نعرے بازی کرتا ہوا قنبر کے مین بھٹو چوک پر پہنچا جہاں ایک جلسے کی صورت اختیار کرگیا۔ اس موقع پر علی رضا پھلپوٹو برکت میرجت، حبیب پتوجو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ پر پنجاب میں 6 نئے کینال نکالنے کے اعلان اور ڈرافٹ پر دستخط کرکے صدر آصف زرداری نے سندھ کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر دریائے سندھ پر نئے کینال نکالے گئے تو سندھ بھر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترسیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ پانی کا مسئلہ دراصل سندھ کی بقا کا مسئلہ ہے جبکہ آصف زرداری نے سندھ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر دستخط کرکے سندھ کے عوام کو سخت اذیت سے دوچار کیا ہے۔ کیونکہ دریائے سندھ، سندھ کی بقا کا واحد ذریعہ ہے اس منصوبے کے ذریعے پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین آباد کرکے سندھ کو بنجر بنانے کی ایک مبینہ سازش کی جارہی ہے جس میں آصف زرداری اور بلاول زرداری دونوں کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں۔