سب سے پہلے مذاکرات کی بات شہباز شریف نے کی، رانا احسان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند کا کہنا ہے کہ آپ بالکل صحیح کہتے ہیں کہ کمیشن ہوا میں نہیں بنتا، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ آج ہی کے دن سب کچھ کر لیں، ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ اس کا پراسیس، ٹی او آرز وہ ڈیفائن کر دیں، آپ کہہ دیں کہ ہم اس طریقے سے کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں جو سب سے بڑا مسئلہ ہے اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو گورنمنٹ پر اور گورنمنٹ کو پی ٹی آئی پر ٹرسٹ نہیں ہے، یہاں اعتماد کا فقدان ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل نے کہا کہ اگر کسی نے مذاکرات کی پہل کی ، مذاکرات کی بات کی تو وہ شہباز شریف ہے، شہباز شریف نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی، اپیکس کمیٹی ہو، فلور آف دی ہاؤس ہو۔
انھوں نے ایک پوری دنیا کا چکر کاٹا یہ آکسفورڈ کا الیکشن لڑنے کیلیے یو کے بھی رکے کہ وہاں سے کوئی بوجھ ڈالیں گے کوئی انفلوئنس کریں گے، کوئی مداخلت کرائیں گے پھر یہ امریکا گئے، گلی گلی، کوچہ کوچہ ہم کوئی غلام ہیں سے اچھی وہاں غلامی کی، دروازے کٹھکٹھائے۔
رہنما پیپلزپارٹی ناز بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں آنا، پارلیمنٹ کو اہمیت دینا اور پارلیمنٹ کے پروسیجر میں شرکت کرنا یہ ایک اچھا مثبت اشارہ ہوتا ہے، میرا خیال ہے کہ کل پیپلزپارٹی نے اپنی جو بات سامنے رکھی بلکہ ہم علامتی طور پر باہر بھی نکلے ہم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کو بہت سنجیدگی سے لیا جائے، یہ اچھی بات ہے کہ وزیراعظم آج آئے، پارلیمنٹ میں موجود تھے، تمام وزرا موجود تھے تو ایسے میں اپوزیشن کا جو آج رویہ تھا انتہائی نامناسب اور قابل مذمت تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں سکھ برادری سے اظہارِ تہنیت کیا ہے۔
بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری کل 10 اپریل بروز جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یہ دن ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔
انہوں نے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ آئیے! ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لیے مل کر ساتھ آگے بڑھیں۔