کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کراچی کو گوادر سے ملانے والی مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ سال حادثات میں 53 افراد جاں بحق اور 800سے زائد زخمی ہوئے۔ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز لسبیلہ و گوادر خان بلوچ نے اپنے دفتر میں میڈیابریفنگ میں بتایا کہ کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ سال جنوری تا دسمبر میں 532 حادثات کو پی پی ایچ آئی ریسکیو 1122 ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز مکران کوسٹل ہائی وے کی ٹیموں نے ریسپونڈ کیا، گزشتہ سال جنوری تا دسمبر 2024 میں مکران کوسٹل ہائی وے لسبیلہ و گوادر کے مختلف مقامات پر 532 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 855 افراد زخمی اور 43 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں نالے میں دھماکے سے 4 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں نالے کے اندر گیس بھرنے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی جبکہ اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نالے میں گیس دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ نالے کی چھت گر گئی ، ابتدائی طور پر دھماکا نالے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سکیٹر فائیو جے ڈی کا موڑ کے قریب نالے میں زور دار دھماکے سے اس پر بنی کنکریٹ کی چھت تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ڈیزاسٹر رسپانس  وہیکل کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیوں کے دوران دھماکے سے نالے کی چھت کا اڑنے والا ملبہ لگنے سے زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت صمد، رضوان اور وقاص کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او بلال کالونی اسرار آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ نالے میں گیس بھرجانے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں نالے کے اوپر بنی ہوئی کنکریٹ کی چھت ٹکرے ہو کر نالے میں گر گئی جبکہ زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم دھماکے سے قریبی دکانوں میں رکھا ہوا سامان بھی گر گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • تل ابیب، چاقو حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
  • کولمبیا میں گوریلا گروپوں کے حملے، 100 سے زائد افراد ہلاک
  • ترکی: ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • برطانیہ : نئی حکومت کے دور میں دولت مند طبقہ ملک چھوڑنے لگا
  • کراچی میں نالے میں دھماکے سے 4 افراد زخمی
  • بلوچستان میں برفباری کے باعث حادثات میں اضافہ، 23 افراد زخمی
  • لاپتا افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ
  • کولمبیا میں امن مذاکرات ناکام، جھڑپوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک
  • لاپتہ افراد کمیشن میں سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟