حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس: پی ٹی آئی مطالبات کا سب کمیٹی جائزہ لے رہی: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوا۔ پی ٹی آئی کے مطالبات پر مشاورت کی گئی۔ سینیٹر مسلم لیگ (ن) عرفان صدیقی نے سپیکر آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ میٹنگ بہت اچھی رہی اور میٹنگز چلتی رہیں گی۔ آج بھی ہماری اس حوالے سے میٹنگ ہے۔ گزشتہ روز کمیٹی اجلاس میں ساتوں جماعتوں کے نمائندے موجود تھے۔ اجلاس میں بڑی سیرحاصل گفتگو ہوئی ہے۔ سات ورکنگ ڈیز پورے ہوں گے تو ہم ان شاء اللہ ان کو جواب دیں گے۔ ہمارے نزدیک جب تیسرا اجلاس ختم ہوا چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ایک سب کمیٹی بنائی ہے جو پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جائزہ لے رہی ہے، سب کمیٹی پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کرے گی۔ اپوزیشن سے آئندہ مذاکرات میں اہم مطالبات پر حکومتی مؤقف دیں گے۔ جوڈیشل کمشن تشکیل نہ دیئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے وہ جو کہتے ہیں کریں، ہم جواب تحریری طور پر انہیں دیں گے۔ حکومت جوڈیشل کمشن تشکیل دے گی یا نہیں یہ ہمارے جواب سے معلوم ہوگا۔سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس سپیکر چیمبر میں ہوا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر حکومتی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا جوڈیشل کمشن کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ تحریری جواب کی تیاری کے بعد ہو گا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی میں تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ کمیٹی کا چوتھا اجلاس طے شدہ منصوبے کے مطابق ہوا تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ تحریک انصاف کے مسودے کا مطالعہ کیا جا رہا ہے، لیکن اس پر کوئی رائے قائم نہیں کی گئی۔ حکومتی ٹیم نے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور آئندہ مذاکرات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حکومتی مذاکراتی کمیٹی جوڈیشل کمشن کے مطالبات مطالبات کا اجلاس میں کمیٹی کا
پڑھیں:
وزیراعظم نے پی ٹی آئی مطالبات پر جواب کیلیے ذیلی کمیٹی بنادی
اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا ء اینڈ فورسز ایجنسیزکو اس کے حوالے کردیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ان چیزوں کا خود بھی خیال کرنا چاہیے، وہ خود سمجھدار ہیں، 4سال انہوں نے حکومت کی ہے، انہیں وہی بات کرنی چاہیے جو بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے، بات اگر آگے بڑھنی ہے تو حال کو بھی سامنے رکھنا ہے، حال کو آپ آگے پیچھے نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جو بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔