ٹھیکیدارمافیا کی حوصلہ شکنی تک بار بار انہدامی کارروائی کرتے رہیں‘سولنگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی (جسارت نیوز) ترجمان ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک علامیہ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرشید سولنگی نے کہاہے کہ غیرقانونی تعمیرات اور اس سے جڑی مافیا کے مکمل خاتمے تک بھرپورانہدامی مہم کاسلسلہ جاری رہے گا۔ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق صوبائی وزیربلدیات سعید غنی کی زیروٹالرنس پالیسی اور اس سلسلے میں ان کی جانب سے مسلسل نگرانی اوربھرپور مدد سے سال 2024ء میں ایس بی سی اے نے ریکارڈیڈ تعداد میں ایکشن لئے اور بعض منہدم کردہ تعمیرات کی دوبارہ تعمیر پر دوبارہ انہدامی کارروائی بھی کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کارروائیوں کانوٹس ہے،شفاف انہدامی عمل ودیگر کارروائی کاعمل ہرصورت جاری رکھاجائے گا،ٹھیکیدارمافیا کی حوصلہ شکنی تک بار بار انہدامی کارروائی کرتے رہیں گے، اس سلسلے میں حکام بالا کی جانب سے ملوث افراد کو سزائیں دلوانے اور بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجاویز بھی زیرغور ہیں جبکہ اس زمرے میں اتھارٹی کے افسران و ملازمین کی لاپرواہی اور سرپرستی کاعمل ناقابل برداشت ہے،کئی افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئیں۔انہوں نے عوام الناس کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے متنبہ کیاہے کہ جس غیرقانونی تعمیرات میں آپ آج سرمایہ کاری کررہے ہیں جلدیا بہ دیرایس بی سی اے کا اس تک پہنچنا اب یقینی ہے، اس لئے غیرقانونی فلیٹ /پورشن/یونٹ میں سرمایہ کاری کی غلطی کرکے اپنے قیمتی سرمائے کو برباد نہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تیمر گراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج جہنم واصل
سکیورٹی فورسز نے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے تیمر گراہ میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ مارا گیا، دہشت گرد حفیظ اللہ سکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں پرحملوں میں ملوث تھا۔شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حفیظ اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے دہشت گرد حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لوئر دیر میں خارجیوں کو ہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشت گردوں سے جنگ جاری رہے گی۔