وزیراعظم نے پی ٹی آئی مطالبات پر جواب کیلیے ذیلی کمیٹی بنادی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا ء اینڈ فورسز ایجنسیزکو اس کے حوالے کردیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کو ان چیزوں کا خود بھی خیال کرنا چاہیے، وہ خود سمجھدار ہیں، 4سال انہوں نے حکومت کی ہے، انہیں وہی بات کرنی چاہیے جو بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے، بات اگر آگے بڑھنی ہے تو حال کو بھی سامنے رکھنا ہے، حال کو آپ آگے پیچھے نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جو بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے مطالبات سےلیگی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات سےن لیگ کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔ن لیگ نےپی ٹی آئی کےمطالبات کا جواب دینے پر مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورکمیٹی رکن رانا ثناءاللہ وزیراعظم شہباز شریف کوتمام صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں،رانا ثناء اللہ نےپی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کو حکومت کیخلاف چارج شیٹ قرار دے دیا۔مطالبات تحریری مانگے گئے مگر پی ٹی آئی نے خود ہی ٹی او آرز بھی دے دئیے ،ن لیگ ٹی او آرز اس وقت دئیے جائیں گے جب حکومت جوڈیشل کمیشن پر رضا مند ہو، ابھی تک حکومت جوڈیشل کمیشن پر راضی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ ٹی او آرز دینا کمیٹی کا کام ہوگا نہ کہ تحریک انصاف کا،ن لیگ اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی تحریک انصاف کے مطالبات پر رائے مانگی گئی ہے ،حکومت ان مطالبات پر اپنے تحریری جواب سے رواں ہفتے سپیکر کو آگاہ کرے گی ۔کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں حکومت نے جواب کیلئے 7ورکنگ دن مانگے تھے ،سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق جواب ملنے پر کمیٹی کا چوتھا اجلاس بلائیں گے ۔