گھارو: کمپنی انتظامیہ کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف مقامی ماہی گیروں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
گھارو (نمائندہ جسارت) ساحلی پٹی پر واقع زفائر ونڈ ٹربائن کمپنی کی جانب سے مقامی ماہی گیروں کا راستہ بند کرنے کے خلاف یوسی ککڑان کے چیئرمین حبیب الرحمان ضلعی کونسل کے ممبر سچل خاصخیلی، سیکورٹی انچارج ممتاز ہدیو بلوچ نے سینکڑوں ماہی گیروں نے ون ٹربائن کمپنی کے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے راستہ بند کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا سے کمپنی انتظامیہ پر امتیازی سلوک کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے دروازے بند کر دیے اور اگر کوئی ملازم اپنے حق کے لیے آواز بلند کرے تو اسے بھی نوکری سے نکال دیا جاتا ہے، ساتھ ہی اس کا غصہ سمندر میں کام کرنے والے مقامی ماہی گیروں پر بھی نکالا جاتا ہے، اس دفعہ بھی انہوں نے ایسا ہی کیا اور سیکورٹی گارڈز کے احتجاج کو جو وہ اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے کر رہے تھے، جواز بناکر سیکورٹی گارڈ کو بھی نکال دیا اور ماہی گیروں کا سمندری راستے بھی بند کر دیا جس کی وجہ سے غریب ماہی گیروں کو بے روزگار ہوکر رہ گئے ہیں اور اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سمندری راستے نہیں کھولے گئے تو ہم نیشنل ہائی وے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماہی گیروں
پڑھیں: