اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے کیا بات چیت ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسرا، ان کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کا علم ہے اور آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔  16 جنوری کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات کی تصدیق کی تھی۔ اس سے قبل بیرسٹر گوہر  آرمی چیف سے ملاقات کی مسلسل تردید کر رہے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے

پڑھیں:

ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں، امریکیوں کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آتا ہے توپاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کو جواب دیا گیا کہ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کریں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے دہشتگردی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی اور سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجرا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے کیا کہا؟ صحافی حسن ایوب نے بتا دیا
  • آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ہونے والے ملاقات بارے وزیراعظم کو آگاہ کردیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف ملاقات کا علم ہے، خواجہ آصف
  • بیرسٹر گوہر سے ملاقات:آرمی چیف نے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا، وزیر دفاع
  • ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں:خواجہ آصف
  • آرمی چیف سے ملاقات سیکیورٹی معاملات پر تھی، غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات خراب مت کریں، بیرسٹر گوہر
  • آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر وزیراعظم کو بریف کردیا گیا
  • آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر وزیراعظم کو بریف کردیا گیا: حکومتی ذرائع
  • نواز شریف نےاپنی ٹیم کو مذاکرات ناکام بنانےکا مشن سونپ دیا، بیرسٹر سیف