پنجاب اور ارجنٹائن ثقافتی تعاون سے مزید قریب آ سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے ارجنٹائن کے سفیر سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب اور ارجنٹائن ثقافتی تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کے مزید قریب آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے اور کلچر ایک ایسا شعبہ ہے جو سرحدوں کی قید سے آزاد ہے۔ اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر نے پنجاب کے کلچر اور روایتی کھانوں کی خوب تعریف کی اور کہا کہ پنجابی ثقافت دنیا بھر میں اپنی شہرت رکھتی ہے۔ ملاقات میں پنجاب اور ارجنٹائن کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی، پارلیمانی سیکرٹری شازیہ احمد اور الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین رضی احمد بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم ادارے کا ٹرسٹی ہونا جرم، چیلوں کو آقا کی کرپشن نظر نہیں آ رہی: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے درباری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا شخص مذہب کارڈ کھیل رہا ہے۔ پوری دنیا کا میڈیا بشمول امریکہ، یورپ اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بد دیانت اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا ہے۔ ملک کا وزیراعظم ہو کر کسی بھی ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔ بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آ رہی۔ خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کک بیکس اور پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟۔ اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتیں۔