عبدالوحید قریشی پوری زندگی تعلیم کے فروغ کیلیے کوشش کرتے رہے، تنظیم اساتذہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، صدر صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکرٹری پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، جوائنٹ سیکرٹری شبیر احمد میرانی، مالیات عبدالستار انصاری، سیکرٹری نشرواشاعت مشرف کریم، صدر تنظیم اساتذہ حیدرآباد جاوید اخلاق و دیگر نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر، سابقہ ایم پی اے، حیدرآباد کی ممتاز دینی، سیاسی سماجی شخصیت عبد الوحید قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عبدالوحید قریشی اقامت دین اور حیدرآباد کی خدمت کرنے، پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کرنے، پوری زندگی تعلیم کی فروغ اور اصلاح کے لیے کوشش کرتے رہے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے ان کی آواز بڑی موثر تھی۔ مرحوم بے شمار یتیموں، بیواؤں کی کفالت کرتے تھے کتنے ہی بے سہارا مظلوموں کا سہارا تھے مرحوم عبدالوحید قریشی آخر وقت تک ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدجہد کرتے رہے۔ تنظیم اساتذہ پاکستان مرحوم عبدالوحید قریشی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ رہنماؤں نے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم عبدالوحید قریشی کے لیے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا اللہ مرحوم کی مغفرت، درجات بلند، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، مرحوم کی قبر پر کروڑوں رحمت نازل اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرحوم عبدالوحید قریشی تنظیم اساتذہ کے لیے
پڑھیں: