یاسین ملک کے مقدمات نئی دہلی منتقل کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نئی دہلی : نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں 6 سال سے غیر قانونی طورپر نظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور ان کے متعدد ساتھیوں کے خلاف35سال پرانے جھوٹے مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کے مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی سی بی آئی کی درخواست مسترد کردی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ سال یاسین ملک کو جموں کی کوٹ بھلوال منتقل کرنے کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف سی بی آئی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست اور بعد ازاں گزشتہ ماہ عدالتی سماعتوں کے دوران مقدمات کو جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ میں19 جنوری کو سماعت ہوئی۔ بحث کے دوران وکیل صفائی سینئر ایڈووکیٹ محمد اسلم گونی کے دلائل پر سپریم کورٹ کے2 رکنی بینچ نے مقدمہ جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی سی بی آئی کی درخواست کو مسترد کردیا۔عدالت نے انتظامیہ کو یاسین ملک کو جموں کی ٹاڈاعدالت اور دہلی ہائی کورٹ کے علاوہ تہاڑ جیل کے حکام کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے پیش کرنے کے لیے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جموں سے نئی دہلی منتقل کرنے کی سپریم کورٹ یاسین ملک کو جموں
پڑھیں:
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
سندھ ہائیکورٹ میں شنوائی نہ ہونے پر شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا۔
شہری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کے خلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے متعدد احکامات کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جارہا۔
درخواست کے مطابق شہری اور اس کے اہل خانہ گزشتہ 28 سال سے قبضہ مافیا کے ہاتھوں پریشان ہیں، جبکہ ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے بھی درخواست گزار سے رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ کو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔
شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews استدعا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ درخواست گزار رجسٹرار سپریم کورٹ سندھ ہائیکورٹ شہری قبضہ مافیا وی نیوز