Jasarat News:
2025-04-15@09:33:19 GMT

تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کریں گے،ڈپٹی کمشنر

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے شہباز ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ر انی باغ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جس کی بولی بہت جلد کھولی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مین ہولز کو ڈھکن لگانے کیلئے زیرو ٹالرنس کے تحت کام کیا جا رہا ہے اورگول بلڈنگ کے قریب تجاوزات کا خاتمہ محکمہ بلدیات کے تعاون سے کیا جائے گاجبکہ جرنلسٹ کی ہیلتھ انشورنس کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہاکہ ضلع حیدرآباد میں فلیگ شپ پروجیکٹس شامل ہیںجس میں عبدالستار ایدھی روڈ فیز ون، فیز ٹو اور تھری شامل ہیں، ڈی سی حیدرآبادزین العابدین میمن نے کہا کہ عبدالستار ایدھی روڈ ٹو پر تجاوزات کا خاتمہ اور اورہیڈ برج بھی بنایا جائے گا جبکہ فیز تھری پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوجام بائی پاس کا دوسرا پروجیکٹ ہے جس پر ایک سڑک بن چکی ہے، بائی پاس ٹنڈوجام کے لیے زمین کے معاملات کلیئر ہوچکے ہیں اورپبلک ہیلتھ پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر پر بات کی جائے تو اس میں شہر کی پوش سڑک آٹو بھان روڈ شامل ہے،آٹو بھان روڈ بڑی اسکیم ہے جوکہ ہالاناکہ تک جائے گی، آٹو بھان روڈ پر ڈرنیج اور یوٹیلٹی لائن سائیڈ پر علیحدہ علیحدہ شامل ہے، آٹو بھان روڈ پر 3.

5 ارب روپے کی لاگت کا پروجیکٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو بھان روڈ کے دوسرے مرحلے کا کام ماہ فروری کی بجائے ڈیڑھ ماہ پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے، آٹو بھان سڑک پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جائے گا۔ ڈی سی نے کہا کہ حیدرآباد کے 44 سڑکوں کی فہرست مل چکی ہے فہرست پر مرحلے وار کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ساری ایسی سڑکیں ہیںجن پر گاڑی چلانا بھی ممکن نہیں تجاوزات کے باربار خاتمے کے لیے آپریشن کے باوجود وہاں دوبارہ وہ ہی صورتحال ہوجاتی ہے، میریج ہالز کو نوٹس دیاہے اپنی گاڑیوں کی پارکنگ کا سسٹم بنائے، میریج ہالز کے معاملے پر سختی کی ہے اور اب ایکشن بھی لیں گے، شادی ہالز میں یا باہر آتش بازی اور فائرنگ پرمکمل پابندی ہے، حیدرآباد کے لیے موجودہ 840 ملین اے ڈی پی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور کیسز بھی درج کیے گئے ہیں اور کہا کہ شہر کے اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بہت جلد تعمیراتی کام شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میئر حیدرآباد کی جانب سے نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام جاری ہے اور بہت جلد یہاں سندھ پریمیر لیگ کے میچز منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پراے ڈی سی ٹو گدا حسین سومرو، انفارمیشن آفیسر عالمگیررانجھانی اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ جائے گا کے لیے ہے اور

پڑھیں:

حافظ آباد، زہریلی مٹھائی سے 3 بچے جاں بحق، 5 کی حالت تشویشناک

حافظ آباد:

حافظ آباد کے نواحی علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچے جاں بحق جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعہ کے فوراً بعد متاثرہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین بچے جانبر نہ ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی، اور فوری طور پر تمام متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو ہسپتال طلب کیا گیا۔

پانچ شدید متاثرہ بچوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل اور ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور زہریلی مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • رحیم یار خان: کسانوں کا ڈپٹی کمشنر آفس و پریس کلب پر احتجاج
  • سندھ: مجسٹریٹ کے اختیارات کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو دینے کیخلاف سماعت ملتوی
  • شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط
  • حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول 
  • حافظ آباد، زہریلی مٹھائی سے 3 بچے جاں بحق، 5 کی حالت تشویشناک
  • آئی پی ایل میں انجری کا سلسلہ جاری، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • وزیراعلیٰ پنجاب ’’آسان کاروبار کارڈ‘‘کون اہل ہے،اپلائی کس طرح کیا جائے،جا نیں
  • لکی مروت میں کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا خیبرپختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین
  • لکی مروت: سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے
  • مطالعہ کیوں اورکیسے کریں؟