کوئٹہ: حلقہ پی بی 45پر دوبارہ انتخاب کے حوالے سے جوابات داخل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کوئٹہ (نمائندہ جسرت) الیکشن کمیشن میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی45کوئٹہ پر دوبارہ انتخاب کے حوالے سے فریقین نے جوابات داخل کرادیے۔ انتخابی عذرداری پر سماعت الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پشتونخوا کے ممبران نے سماعت کی اس دوران فریقین کے وکلاء نے اپنے جوابات داخل کیے جس پر بحث آج 22 جنورہی کو ہوگی۔ 5 جنوری کو پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب ہوئے تھے ،جے یو آئی کے میر عثمان پرکانی نے ان کی کامیابی کوچیلنج کر رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے علی مدد جتک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری انٹراپارٹی الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروادیے، بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کےلیے پارٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات 12 اپریل کو سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کےلیے منتخب کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکریٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکریٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب کیا گیا۔