والدین کیلیے گورنر ہاوس میں خصوصی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر آئی ٹی مارکی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین کے لئے گورنر ہاوس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ زیرتعلیم بچوں کے والدین کوسرد موسم میں باہر انتظارکرنا پڑتا تھا۔گورنرسندھ نے کہا کہ زیر تعلیم بچوں کے والدین کے لئے خصوصی جگہ کا انتظام کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیرتعلیم بچوں کے والدین کے لئے انتظارگاہ میں ہیٹرکی سہولت بھی ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے والدین
پڑھیں:
سکھر،پولیس کی جانب سے بلڈ کیمپ کا انعقاد
سکھر (نمائندہ جسارت)پولیس کی جانب سے بلڈ بینک سکھر کہ تعاون سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، ایس ایس پی سکھر نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لگایا گیا بلڈ کیمپ کا دورہ کیا، خون کا عطیہ دینے والے پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سمیت بڑی تعداد میں سکھر پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے اپنا خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو زندگی کے چراغ و سفر کو جاری رکھنے کیلیے خون کے عطیات کی اشد ضروت ہوتی ہے۔ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلیے خون کا عطیہ دینا چاہیے اور اس کار خیر میں ہم سب کو مل کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ان بچوں کی زندگی کا سفر آگے بڑھتا رہے۔