Juraat:
2025-01-22@07:04:14 GMT

پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

پی ای سی ایچ ایس میں غیر قانونی تعمیرات عروج پر

ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹومیں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود متعلقہ حکام کی خاموشی اور غفلت نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے غیر مجاز منصوبوں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں تاکہ اپنی محنت کی کمائی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔ بغیر اجازت اور ضابطوں کے خلاف تعمیر کیے جانے والے منصوبوں میں شرکت کرنے سے قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔علاقہ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی تعمیرات نہ صرف علاقے کے ماحول کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ مستقبل میں شہری سہولیات کی فراہمی میں بھی رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہیں۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے تاکہ اس معاملے پر قابو پایا جا سکے ۔قانونی ماہرین کے مطابق، کسی بھی منصوبے میں سرمایہ لگانے سے پہلے ضروری ہے کہ اس کی قانونی حیثیت کی مکمل تصدیق کی جائے ۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کے دھوکے سے بچنے کے لیے مستند ذرائع سے رہنمائی حاصل کریں۔شہری حلقوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

خیبر پختونخوا حکومت کا کُرم میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کر کے علاقے میں امن بحال کرے گی، شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی۔

ضلعی انتظامیہ، کرم عمائدین ملاقات کی تفصیل سامنے آگئی

ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل جیو نیوز کو موصول ہوگئی ۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ شرپسند امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں کے عوام کی رہائش کےلیے بہترین متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں، حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کر کے علاقے میں امن بحال کر دے گی۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت 3 ماہ سے کرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ کیا، امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کر کے علاقے میں امن بحال کردے گی، علاقے کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن معاہدے کا احترام اور پاسداری کرتے ہیں۔

دوران اجلاس چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سول اور پولیس افسران موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد کے پلاٹ پر گھر بنانے کامعاملہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کاحکم
  • ٹھیکیدارمافیا کی حوصلہ شکنی تک بار بار انہدامی کارروائی کرتے رہیں‘سولنگی
  • نیب افسر کی سرپرستی،بلڈنگ انسپکٹراورنگ زیب کی غیر قانونی تعمیرات سے وصولیاں
  • ۔2024ء: ناجائز تعمیرات کیخلاف سب سے زیادہ آپریشن ہوئے، سعید غنی
  • بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
  • سندھ میں کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر فوری اقدامات کی ہدایات
  • سندھ میں کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ، فوری اقدامات کی ہدایات
  • سندھ میں کورونا اور H1N1 کے کیسز میں اضافہ، ڈی ایچ اوز کو فوری اقدامات کی ہدایات
  • خیبر پختونخوا حکومت کا کُرم میں شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ