سربیا : نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
سربیا میں آتشزدگی سے متاثر نرسنگ ہوم کی عمارت‘ معمر خاتون کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
بلغراد(انٹرنیشنل ڈیسک) سربیا کے دارالحکومت بلغراد کی مضافاتی بستی باراجیو میں نرسنگ ہوم میں آتشزدگی سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی ٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی کارکنوں نے عمارت سے 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں کا اشارہ ملا ہے،تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ حادثے کے وقت عمارت میں 30 افراد موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انڈونیشیا میں بارش اور تودے گرنے سے 16 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں تودے گرنے سے متاثر شہریوں کو امداد فراہم کی جارہی ہےجکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور دشوار گزار علاقے کی وجہ سے تلاش اور امداد کی کوششوں کو رکاوٹ کا سامنا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والے 11 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ مارچ تک جاری رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ سابق دارالحکومت جکارتا کی ایک کروڑ آبادی کو منتقل کرنا چاہتی ہے کیونکہ زیر زمین پانی کے زیادہ استعمال کی وجہ سے شہر کے شمالی حصے تیزی سے ڈوب رہے ہیں۔