2025-04-17@02:00:03 GMT
تلاش کی گنتی: 57
«گھروں کی تعمیر خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے»:
بہاولپور: سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور ان کی اہلیہ نے ایران کے صوبہ سیستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بہاولپور کے شہدا کے گھروں کا دورہ کیا اور حکومت سے شہدا کو فی کس ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے محراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ شہدا کے ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے، جان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی، لیکن غریب ترین خطے کے غریب ترین خاندانوں کی...
ممبئی کی شاہراہ پر دور سے ہی نظر آنے والی فلک بوس 27 منزلہ شاندار عمارت ’’انٹیلیا‘‘ صرف ایک گھر نہیں بلکہ جدید تعمیراتی عجوبہ ہے جو مکیش امبانی کی دولت اور ذوق کی عکاسی کرتا ہے۔ 15,000 کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی اس عمارت کی ہر ایک تفصیل حیرت انگیز ہے۔ انٹیلیا کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ایک بھی عام ایئر کنڈیشنر نصب نہیں، پھر بھی ہر کمرہ برف کی طرح ٹھنڈا رہتا ہے۔ راز کیا ہے؟ دراصل یہاں جدید سینٹرل کولنگ سسٹم نصب ہے جو نہ صرف درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ عمارت میں لگے قیمتی سنگ مرمر اور تازہ پھولوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ اداکارہ شریا دھنونتری...
بھارتی ریاست اترپردیش میں آنٹی کی بہن سے پیار میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے والے اپنے انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس بتایا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنے انکل کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مقتول نے ملزم کو اپنی آنٹی کی بہن سے محبت کرنے پر دھمکیاں دی تھیں۔ ملزم آکاش پرجاپتی کو متاثرہ مہندر پرجاپتی کے پڑوسی ضلع کوشامبی سے ایک درخت کے نیچے مردہ پائے جانے کے اگلے روز گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ 28 سالہ مہندر اپنے بھتیجے کے ساتھ گھر سے نکلا اور پھر رات بھر...
سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی ہے اور ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTVs)، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (LTVs) اور پبلک سروس وہیکلز (PSVs) میں ٹریکر اور ڈیش...
----فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہریوں سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر کمپیوٹر سے پیپر نکال کر عدالت لے کر آ جاتے ہیں، آپ کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ شہری لاپتہ ہے یا روپوش ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ 6 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری ذوالفقار اور عبد الحق واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔ کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے دونوں شہریوں کی گمشدگی کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے کہا کہ گمشدگی کا معاملہ نمٹ گیا، پولیس رویے کے...

وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف، گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بل آنے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اس سال بھی گھر کی بالکونی میں آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔ اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کے موقع پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکار کو بالکونی میں لگے بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے اپنی بھانجی کے ہمراہ گھر کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوئے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan) اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اتنی محبت دینے کا شکریہ اور آپ سب کو...
امریکی حکام کے دھمکی آمیز بیانات پر ردعمل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے خطے میں خصوصا ایران کے آس پاس کم از کم 10 فوجی اڈے موجود ہیں، جہاں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے وہ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی مہم جوئی سے باز رہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلانی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ جو شیشے کے گھر میں بیٹھا ہو، وہ دوسروں پر پتھر نہیں پھینکتا۔ امریکی حکام کے دھمکی آمیز...
کم آمدنی والے افراد اور گھرانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے مخیر حضرات نے مختلف علاقوں میں عید گفٹس تقسیم کیے جس پر ان افراد نے مخیر حضرات کو خصوصی دعائیں دیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق لیاقت آباد میں چھوٹی خوشی گروپ کے تحت اتوار کو ایف سی ایریا اور اطراف علاقوں میں خاموشی سے کم آمدنی والے گھرانوں اور افراد میں عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ خوشی گروپ کے منتطم آصف خان نے بتایا کہ عید الفطر ایک خوشی کا تہوار یے، اس تہوار کے موقع پر ایسے گھرانے بھی ہیں جو عید کی خوشی نہیں مناسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل اور کم آمدنی کی وجہ سے وہ...
برمنگھم میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ، جو شہر بھر میں بھاری مقدار میں ہیروئن اور کوکین کی تقسیم کا ذمہ دار تھا، کو پولیس کی جامع تحقیقات کے بعد مجموعی طور پر 77 سال سے زائد قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ نو افراد کو ہیروئن اور کوکین کی سپلائی کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے برمنگھم کراؤن کورٹ میں 13 ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد یہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ تحقیقات 22 مئی 2021 کو شروع ہوئیں، جب ایک مخالف گروہ نے اس پارٹی کے اڈے، اوک ووڈ روڈ، اسپارک ہل پر حملہ کیا۔ یہ گھر منشیات تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ حملہ آوروں نے گھر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اُس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی نیا مسئلہ نہیں، ملک نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب بچہ تھا تب سے یہ دہشت گردی دیکھتا ہوا آ رہا ہوں۔ Post Views: 1
وزیراعظم کا کوآرڈینیٹر بننے پر نوشہرہ میں اختیار ولی کے گھر پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ نوشہر میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کو آرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ ذاتی طور پر ہوائی فائرنگ جیسے فعل کے شدید خلاف ہوں، ہمارے یہاں روایت ہے کہ خوشی کا اظہار ہوائی فائرنگ سے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمانوں کو ہوائی فائرنگ سے روکنا مشکل ہوگیا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد بھاری اسلحے کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال کی سزا سنادی گئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق یاسر خان نامی ملزم پرانی کار کے مختلف حصوں میں چھپا کر 72 پارٹس میں ٹاپ سلائیڈز اور پسٹلز کیلئے بیرل لایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر خان کے اسلحہ سمگل کا اعتراف کرنے کے بعد برمنگھم کراﺅن کورٹ نے سزا سنائی۔بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سے گن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو برآمد کئے تھے، گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر، ونڈ سکرین کے نیچے اور انجن کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں : قمرالسلام راجہ مزید :
ٹرمپ کا عمران خان کا صاف انکار، پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی، امریکا کی پاکستان سے ایک اور مدد کی درخواست۔ ڈالروں سے بھرا برہف کیس کس کو دیا گیا؟ نصرت جاوید بڑی خبریں لے آئے، تفصیلات کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکا ٹرمپ دعا ابصار عمران خان نصرت جاوید وی نیوز
کراچی: ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر واردات کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کرنے والے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے افطاری دینے کے بہانے گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں اور بیوی زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن آغا اسلم نے بتایا کہ سیکٹر سیون ڈی نسیم آباد قبا مسجد کے قریب خاتون سمیت 3 ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کی تھی۔ اس دوران گھر کے مکینوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ماربل کے فرش پر گولی چلائی، جس کے ٹکڑے لگنے سے 51 سالہ...
فوٹو فائل وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا میں جدید سولر پینل مفت فراہمی اسکیم کا افتتاح کردیا گیا۔ اسکیم کے تحب صوبائی حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کی مفت سولرائزیشن اسکیم متعارف کروادی، پہلے مرحلہ میں ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دیے جائیں گے۔ مفت سولر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں بجلی کا بڑا ایشو ہے، ایک لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو مفت سولر فراہم کر رہے ہیں، پروگرام شفاف ہوگا، کوئی سفارش نہیں چلے گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فیز ون کے بعد فیز ٹو کا آغاز کیا جائے گا، مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے، صوبے میں بجلی مسائل کی وجہ سے سولر...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بحث کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ولادیمیر زیلنسکی سے تلخ کلامی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کی امداد روکنے کا فیصلہ یاد رہے کہ 28 فروری کا دن وائٹ ہاؤس میں امریکا اور یوکرین کے بیچ تعلقات کے لیے انتہائی اہم تھا لیکن دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات دیکھتے ہی دیکھتے تکرار میں بدل گئی تھی۔ امریکی صدر نے اپنے مہمان کی بے عزتی کا کوئی موقع نہیں چھوڑا تھا تاہم دوسری جانب زیلنکسی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ کوئی بھی ٹیڑھا جواب یوکرین اور روس کی...

ذلت نہیں سہہ سکتا، ٹیم کی مفت مدد کو تیار ہوں،کرکٹرز پر تنقید کے بعد وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا
سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہتر بنانے کے عزم اور سابق پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کے بعد وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ سابق پاکستانی کرکٹر اپنے ردِ عمل میں اس بات کی وضاحت کی کہ وہ کیوں باضابطہ طور پر پاکستانی ٹیم کے لیے کام کرنے سے گریزاں ہیں۔خیال رہے کہ 29 سال کے انتظار کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے والے پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی 2025 میں سفر ٹورنامنٹ شروع ہونے کے پانچ دنوں کے اندر ہی ختم ہوگیا اور قومی ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز اور پھر بھارت سے 6...
رمضان المبارک کی آمد کے موقعے پر حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ڈی ریگولرائزیشن سے پیٹرول مہنگا ہوجائے گا؟ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد اب 247 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: عام آدمی کو سستا پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کی حکمت عملی تیار قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلنڈر 72 روپے 87 پیسے سستا ہو ہوا ہے۔ 11.8 کلوگرام...
لاہور میں گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش اور دوست کے ساتھ دوست کی بدفعلی کے واقعات پیش آئے ہیں، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کوٹ لکھپت میں اوباش شخص نے خاتون سے جنسی درندگی کی کوشش کی جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ مقدمہ کے متن کے مطابق خاتون گھر میں اکیلی تھی اس دوران ملزم عامر گھر میں داخل ہو گیا، ملزم نے خاتون کو اکیلا پاکر جنسی درندگی کی کوشش کی، خاتون کے شور کرنے پر ملزم عامر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا ہوا فرار ہوگیا۔ اسی طرح لاہور میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں داتا دربار کے علاقے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پلڈاٹ نے پارلیمان کے پہلے سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سب سے نمایاں وزیر رہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز رپورٹ کے مطابق انہوں نے 157 میں سے 89 اجلاسوں میں شرکت کی اور 17 گھنٹے سے زائد وقت تک ایوان میں گفتگو کی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 69 سیشنز میں شرکت کی اور ساڑھے پانچ گھنٹے تک پارلیمان میں اظہار خیال کیا۔ عطا تارڑ بولنے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر رہے، انہوں نے 63 اجلاسوں میں شرکت کے ساتھ ساڑھے چار گھنٹے بات کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریباً چار گھنٹے گفتگو کی، تاہم وہ صرف...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) لگژری اور دولت کی ایک الگ ہی پہچان ہوتی ہے ہر ملک میں ایسے گھر موجود ہیں جو اپنی شان و شوکت اور منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں آج ہم آپ کو پاکستان کے سب سے مہنگے گھر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جس کی شاندار خصوصیات نے بھارتیوں کو بھی دنگ کردیا ہے، اور اسے مکیش امبانی کے ”انٹیلیا“ سے بھی اعلیٰ قرار دیا جارہا ہے۔ ’رائل پیلس ہاؤس‘ پاکستان کا مہنگا ترین محل بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ڈاٹ کام“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا سب سے مہنگا گھر ”رائل پیلس ہاؤس“ کہلاتا ہے، جو اسلام آباد کے پوش علاقے گلبرگ گرینز...
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شینسی (ڈوج) کے سربراہ ایلون مسک نے امریکہ کے وفاقی ملازمین کو اپنی ایک ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس پر عمل نہ کرے والوں کو برطرف کر دیا جائے گا۔ مسک نے ہفتے کو صدر ٹرمپ کی اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ کے بعد یہ ہدایت جاری کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ وفاقی افرادی قوت میں کمی اور تشکیل نو کے لیے ڈوج کو اپنی کوشش مزید تیز کرنی چاہیے۔ اس پوسٹ کے بعد مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس...
مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ امریکا سے جلاوطن بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو سکھ بحران میں تبدیل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ یہ جلاوطنی امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں لگائی گئیں جبکہ سکھ جلاوطن افراد کی پگڑیاں...

”سہولت کی بات، نادرا کے ساتھ“:نہ قطار،نہ انتظار، عوام الناس کو نادرا رجسٹریشن سہولیات گھر کی دہلیز پر اب ایک فون کال پر دستیاب
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) نادراترجمان کے مطابق لاہور شہر میں نئی نادرا بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈودیگردستاویزات کی تجدید و ترمیم اور کارڈوصولی کی تمام تر سہولیات بزرگ اور ایسے مردوخواتین شہری جوکسی وجہ سے نادرا سنٹرزنہیں پہنچ سکتے،اب صرف ایک فون کال پرصبح 8:30بجے سے4:30شام تک اپنے گھریا دفترکی دہلیز پرحاصل کرسکیں گے۔ نادرا بائیکر سروس کے تحت ایگزیکٹوکیٹگری میں پراسیسنگ کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔(جاری ہے) شہری نادرا کال سینٹر نمبر 051-111-786-100 یا 1777 کے ذریعے باآسانی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ قبل ازیں صرف ایک بائیکرسٹاف اس سروس کیلئے کام کررہا تھا، جبکہ اب مزید 4 نادرا بائیکرز سروس کیلئے تعینات کردئیے گئے...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) ملک بھرمیں 40 ہزار میگا ریٹیل اسٹورز کو ایف بی آر سسٹم سے24گھنٹوں میں منسلک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز میں ترامیم متعارف کرادیں جس کے تحت میگا ریٹیل اسٹورز کو سیلز کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیاگیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق بڑے اسٹورز کی فروخت کا ڈیٹا 24گھنٹوں کے اندر ایف بی آر کو موصول ہوجائے، بروقت درست ڈیٹا موصول نہ ہونے پر مذکورہ ٹیئرون ریٹیلرز کو سیل کیاجاسکے گا اور اسٹورز کو ڈی سیل کرنے کا اختیار کمشنر ان لینڈ ریونیو کو دیا گیا ہے۔ایف بی آر...
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی...
لاہور : پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کے لیے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دیے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 پلاٹ دیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 سکیموں میں 288 پلاٹ ملیں گے۔ لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 سکیموں میں 518 ، بھکر ریجن کی 7 سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 اور بہاولپور ریجن کی 3...

کسی شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، 9 مئی کو کور کمانڈرز ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی: آئینی بینچ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ 9 مئی کو کور کمانڈرز ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، آج کل جلاؤ گھیراؤ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا فیشن بن چکا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس دوران سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔ سلمان اکرم نے دلائل دیے کہ مرکزی فیصلےمیں کہاگیا ہے آرٹیکل175کی شق 3 سے باہرعدالتیں قائم نہیں ہوسکتیں، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا سروس معاملات میں...
ریاض: سعودی عرب کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ترکی الفیصل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے بیان پر خط لکھ کر آئینہ دکھا دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی انٹیلی جینس کے سابق سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط میں لکھا کہ فلسطینی شہری غیرقانونی مہاجرین نہیں ہیں جنہیں دوسرے ملک ڈی پورٹ کردیا جائے۔ غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ علاقہ ان کا ہے اور اسرائیل نے جو گھر تباہ کردیے ہیں وہ بھی ان کے گھر ہیں اور وہ ان گھروں کی تعمیر ایسے ہی کریں گے جیسے اس سے قبل اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد کیا تھا۔...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علما اسلام، عوام پاکستان پارٹی سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ آلائنس قائم کیا ہے جس نے اپنے پہلے اعلامیہ میں ہی فی الفور نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، حکومت فی الفورمستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرے۔ اپوزیشن آلائنس کے اعلامیہ کے بعد جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا اچانک دورہ کیا، مولانا فضل الرحمان کی تیمارداری کی اورصحتیابی کے لیے دعا کی، جبکہ ملاقات میں ملک کی...

لاہور، ملازمہ نے مالکان کی ڈانٹ کا غصہ 3ماہ کے نومولود پر نکال دیا،بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...

”میں گھر میں روز نہاتا ہوں”ہندوں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی
”میں گھر میں روز نہاتا ہوں”ہندوں کے مہا کمبھ میلے میں نہانے کے سوال پر فاروق عبداللہ کا ایسا جواب لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز نیو دہلی (آئی پی ایس )سیاست کے سنگین ماحول میں اکثر رہنما اپنی حسِ مزاح سے محفل کو خوشگوار بنا دیتے ہیں، ایسے ہی ایک واقعے میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔منگل کو پریس کانفرنس میں فاروق عبداللہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے، صحافی نے فاروق عبداللہ سے سوال پوچھا کیا آپ مہا کمبھ میلے میں شرکت کرینگے؟ جس پر فاروق عبداللہ نے کہا میں اپنے گھر میں روز نہاتا ہوں۔ واضح رہے کہ...
لاہور: شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا ۔ محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے...
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے روس کے ایک ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم روسی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرکے یہ کوشش ناکام بنادی۔ روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر Smolensk میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔ علاقے کے گورنر وسیلے اینوکھین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس علاقے میں کئی سویلین تنصیبات یوکرینی ڈرون حملوں کی زد میں آئی ہیں جن میں نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی شامل ہے تاہم روسی فضائیہ اور الیکٹرانک جنگی نظام انہیں تباہ کررہا ہے۔
کراچی (کامرس رپورٹر ) گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024 میں گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کر دہ قرضہ جات کا حجم 200 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو دسمبر 2023 کے مقابلہ میں 4 فیصد زیاد ہ ہے۔دسمبر 2023 میں گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 208 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں گھروں کی تعمیر و خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم...
لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے کی کوشش کرنے والے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے کی کوشش کرنے والے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ افراد شہید اور 80 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ شہری ان علاقوں کی طرف جا رہے تھے جہاں اسرائیلی فوج ان کے گھروں اور علاقوں پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اتوار کی ڈیڈ لائن کے بعد...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری 2025 سے جنرل انڈسٹری (کیپٹو) کیٹیگری کے لیے گیس کی فروخت کی قیمت میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کیپٹو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ تندور اور گھریلوں صارفین کے لیے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کی جانب سے مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کے تخمینہ کے جائزے کا جواب دیتے ہوئے گیس کی فروخت کی قیمتوں کے حوالے سے ایڈوائس...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس...
قومی اسمبلی--- فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے خواتین اسٹاف کو مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمے داریوں میں توازن کا موقع دیا جا رہا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا خواتین اسٹاف اب دورانِ سیشن مغرب سےقبل گھر جا سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمے داری ہے، ان کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔اس حوالے سے سیکریٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس نے کہا ہے کہ اسپیکر کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے، خواتین کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ اقدامات کر رہی ہے۔...
تحریک لبیک سدھنوتی کے امیرکی سردارکامران ایوب کے گھرکونذرآتش کرنے کے واقعہ کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز پلندری:تحریک لبیک ضلع سدھنوتی کے امیر پرویزانقلابی نے سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب کے گھرکونذرآتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں کسی کے گھرکو جلادینا انتہائی اوچھی حرکت ہے ۔اس عمل پر ایف آئی آرنہ کاٹنا قابل مذمت ہے۔بازارمیں نوجوان پر تشدد کا تو آئی جی آزادکشمیر نوٹس لے کرکیس خصوصی طورپر مظفرآبادمنتقل کر لیتے ہیں لیکن ایک شخص جس کی زندگی بھرکی جمع پونجی کو پل بھرمیں نذرآتش کردیا جاتاہے اس کا مقدمہ درج نہیں کیا جاتا ۔پرویزانقلابی نے کہا کہ اگرہمارے ریاستی ادارے یہی چاہتے ہیں کہ ہربات...
MUMBAI: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان چھری کے حملے میں لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے ہیں اور اب انہوں نے اپنی سیکیورٹی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک بڑی سیکیورٹی کمپنی کو ذمہ داری دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان 16 جنوری کو چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے تھے جب ان کے گھر میں حملہ آور داخل ہوگیا تھا، جس کے بعد ممبئی کے پوش علاقے میں رہائش پذیر شوبز ستاروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیف علی خان نے بدترین حملے کے بعد اپنی سیکیورٹی ایجنسی تبدیل کرنے کا فیصلہ...
فیصل آباد(آن لائن) غلام محمد آباد پولیس نے کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے تاجر کو دھمکی آمیز خط پھینک کر دس لاکھ تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا۔ آن لائن کے مطابق چند روز قبل ویور کالونی کے تاجر جاوید اقبال کے گھر ملزم نے خود کو کالعدم تنظیم داعش کا مجاہد ظاہر کر کے اس کے گھر دھمکی آمیز خط پھینک کر 10لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہوئے 17جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی، بھتہ نہ دینے پر بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پایا جا رہا تھا تاہم سی پی او کامران عادل نے ایس پی رحمان قادر کی...
طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔ بتایا...
سیف علی خان کے گھر پر ہونے والے حملے اور چوری کی کوشش کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور، جس نے سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اور انہیں زخمی کیا، ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ میں بھی چوری کی کوشش کر چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چور شاہ رخ خان کے گھر میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سیکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے۔ ...
ایکس ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تعمیر شدہ 250 گھروں کی چابیاں 2022ء کے سیلاب متاثرین کے حوالے کر دیں۔سرفراز بگٹی نے 2022ء کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وفاقی حکومت کا بحالی منصوبہ تعطل کا شکار ہے، بلاول بھٹو بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کی پیش رفت سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت یہ منصوبہ ہمارے حوالے کرے، 8 سے 9 ماہ میں اسے مکمل کر دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچا کر متاثرین کے لیے ریلیف یقینی بنائیں گے، سندھ کی طرز پر گھروں کی...
شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری رہی، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 فلسطینی شہید، 281 زخمی ہوگئے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ واضح رہے گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ غزہ سیز فائر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ایف بی آر کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ نے وزارت کے مختلف اداروں میں جاری اصلاحات پر پیش رفت اور پالیسی اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی ہاؤسنگ پالیسی 2001ءمیں ترامیم کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشارت مکمل کرلی گئی اور وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مارچ 2025 ء تک اس کی حتمی منظوری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔اجلاس کو...

وزیراعظم کی وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت، ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی، محمد شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے کم لاگت گھروں کے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے ،سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نجی شعبے سے اشتراک اور ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تعمیر کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے اور تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کو کم لاگت رہائش کی فراہمی کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر ے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت وزارت ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔ کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہاوسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے، ڈھائی ماہ کی مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوگئے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں، حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے،ایک سال کے دوران ایک...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...