تحریک لبیک سدھنوتی کے امیرکی سردارکامران ایوب کے گھرکونذرآتش کرنے کے واقعہ کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز


پلندری:تحریک لبیک ضلع سدھنوتی کے امیر پرویزانقلابی نے سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب کے گھرکونذرآتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں کسی کے گھرکو جلادینا انتہائی اوچھی حرکت ہے ۔اس عمل پر ایف آئی آرنہ کاٹنا قابل مذمت ہے۔بازارمیں نوجوان پر تشدد کا تو آئی جی آزادکشمیر نوٹس لے کرکیس خصوصی طورپر مظفرآبادمنتقل کر لیتے ہیں لیکن ایک شخص جس کی زندگی بھرکی جمع پونجی کو پل بھرمیں نذرآتش کردیا جاتاہے اس کا مقدمہ درج نہیں کیا جاتا

۔پرویزانقلابی نے کہا کہ اگرہمارے ریاستی ادارے یہی چاہتے ہیں کہ ہربات چوک چوراہے میں کی جائے ،شہربندکئے جائیں، احتجاج کیا جائے تو تحریک لبیک ہرمظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔احتجاج کی روایت جوچل پڑی ہے یہ ٹھیک نہیں۔یہ واقعہ سردارمحمد حسین کے حلقہ کاہے،انہیں خود نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آرکٹوانے کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے۔ہم کامران ایوب کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تحریک لبیک ایوب کے

پڑھیں:

غزہ کیلئے دسیوں لاکھ یمنی عوام کا سڑکوں پر نکل کر وسیع احتجاج

غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت پر آج دسیوں لاکھ یمنی عوام نے سڑکوں پر نکل کر وسیع احتجاج کیا اور تاکید کی کہ وہ فلسطینی عوام کو کبھی تنہا نہ چھوڑینگے بلکہ انکی حمایت میں عوامی جدوجہد کی تحریک چلائیں گے اسلام ٹائمز۔ یمن کے مختلف صوبوں سے دسیوں لاکھوں افراد نے آج سڑکوں پر آ کر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں وسیع احتجاجی مظاہرے منعقد کئے۔ اپنے احتجاج کے دوران یمنی عوام نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اور وہ پوری امت مسلمہ سے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اقتصادی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یمنی احتجاجی مظاہرین نے تاکید کی کہ ہم فلسطینی عوام سے کہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں جبکہ ہمارے ملک کے خلاف جاری امریکی جارحیت کا مقصد بھی ہمیں غزہ کی حمایت سے روکنا ہے لیکن یہ کارروائیاں ہماری حمایت کو کسی صورت روک نہیں پائیں گی چاہے ان میں کتنی ہی شدت کیوں نہ آ جائے۔   یمنی عوام نے ملک دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ یا یمن میں تمہارے حملے ناکام رہیں گے کیونکہ تم غزہ میں مزاحمت کو ختم کر سکتے اور نہ ہی یمن میں ہماری مزاحمتی کارروائیوں کو روک سکتے ہو! اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لئے یمن کی مکمل عوامی و حکومتی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے، یمنی مظاہرین نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کے لئے وسیع عوامی تحریک چلانے اور تعلیمی میدانوں میں بھرپور موجودگی پر بھی زور دیا۔ یمنی عوام نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ ہم سکیورٹی و عدالتی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تمام عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹیں کہ جو غاصب اسرائیلی رژیم اور جارح امریکہ کی خدمت میں سرگرم ہیں، نیز ہم پوری امت مسلمہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام میدانوں میں غزہ کی بھرپور حمایت کریں اور دشمن کے مقاصد کو ناکام بنا دیں!

متعلقہ مضامین

  • (ن) لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے:عمر ایوب
  • مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی
  • ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • ایران میں پاکستانی مزدووں کے قتل کی تصدیق کرتے ہیں، ترجمان ایرانی سفارتخانہ
  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
  • سکردو، صیہونی مظالم کیخلاف تحریک بیداری کے زیر اہتمام ریلی
  • غزہ کیلئے دسیوں لاکھ یمنی عوام کا سڑکوں پر نکل کر وسیع احتجاج
  • سوموار تک گندم کا نرخ طے نہ ہوئے تو خواتین اور بچوں سمیت احتجاج کیا جائیگا،کسان اتحاد کی حکومت کو وارننگ