کسی شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے، 9 مئی کو کور کمانڈرز ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی: آئینی بینچ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ 9 مئی کو کور کمانڈرز ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، آج کل جلاؤ گھیراؤ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا فیشن بن چکا ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جس دوران سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔ سلمان اکرم نے دلائل دیے کہ مرکزی فیصلےمیں کہاگیا ہے آرٹیکل175کی شق 3 سے باہرعدالتیں قائم نہیں ہوسکتیں، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا سروس معاملات میں ابتدائی سماعت محکمانہ کی جاتی ہے۔سلمان اکرم نے کہا کہ آرمی آفیسرز پر بھی آرٹیکل175 کی شق 3 کا اطلاق ہونا چاہیے، اس پر جسٹس نعیم اختر نے کہا 1973میں آئین بنا، 18 ویں ترمیم میں مارشل لا کے قوانین کا جائزہ لیا گیا، جوکام پارلیمنٹ کے کرنے کا ہے، اسے سپریم کورٹ سے کیوں کرانا چاہتے ہیں؟جسٹس نعیم نے ریمارکس دیے اگرکوئی ملٹری افسرآیا توپھر سوال کاجائزہ لیں گے،کیس کےاختیار سے باہر نہ نکلیں، بھارت میں پارلیمنٹ کے ذریعے قانون میں تبدیلی کی گئی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا 9 مئی واقعات کی فوٹیج ٹیلی ویژن چینلز پر بھی چلائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤس میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، آج کل جلاؤ گھیراؤ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا فیشن بن چکا ہے، 9 مئی کوایک گھرمیں گھس کرٹیلی ویژن اسکرین پر ڈنڈے مارے گئے، بنگلا دیش میں ایسا ہوا، شام میں لوٹ مار کی گئی، یہ کلچربن چکاہے، اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کسی عام شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے۔ جسٹس حسن اظہر نے سوال کیا کہ کیا دنیا میں کبھی کہیں کورکمانڈرز ہاؤسز پر حملے ہوئے؟اس پر سلمان اکرم راجا نے جواب دیا جی حملے ہوئےہیں جن کی مثالیں بھی آپ کے سامنے رکھوں گا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا عدالتی فیصلوں میں جو نشاندہی کی گئی کیا اس پر قانون سازی ہوئی؟ جسٹس مندوخیل نے کہا پارلیمنٹ معلوم نہیں کن کاموں میں پڑی ہوئی ہے جوباتیں یہاں کررہے ہیں وہ پارلیمنٹ میں کرنے کی ہیں۔ سلمان اکرم نے کہا سزا دینے کے عمل میں عدالتی اختیارات کو استعمال کیا جانا چاہیے، مارشل لا میں بلوچستان ہائیکورٹ نے ہمیشہ عام شہریوں کے تحفظ کے لیے فیصلے دیے، مرحوم جسٹس وقار سیٹھ صاحب نے بھی پشاور ہائیکورٹ سے اہم فیصلہ دیا جس کا حوالہ عالمی عدالت انصاف میں بھی دیا گیا مگر ان کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے معطل کیا، کوئی عدالت آرٹیکل 175 کی شق 3 کے باہر قائم ہی نہیں جا سکتی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ سلمان اکرم توڑ پھوڑ میں گھس نے کہا کی گئی
پڑھیں:
ریگولر بینچ کو آئین کی تشریح کا اختیار نہیں، جسٹس محمد علی مظہر
سپریم کورٹ آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیکس کیس میں جسٹس منصور کے حکم نامے واپس لینے کے فیصلے پر اپنا نوٹ جاری کردیا۔
نوٹ میں کہا گیا کہ 26ویں ترمیم کے بعد قوانین کے آئینی یا غیر آئینی ہونے کا جائزہ صرف آئینی بینچ ہی لے سکتا ہے، کسی ریگولر بینچ کے پاس آئین کی تشریح کا اختیار نہیں ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے قرار دیا کہ 26ویں آئینی ترمیم اس وقت آئین کا حصہ ہے، جس میں سب کچھ کھلی کتاب کی طرح واضح ہے، اس ترمیم سے آنکھیں اور کان بند نہیں کی جاسکتیں۔
نوٹ میں مزید کہا گیا کہ کسی ریگولر بینچ کو وہ نہیں کرنا چاہیے جو اختیار موجودہ آئین اسے نہیں دیتا۔ صرف ایک فریق کے وکیل کے دلائل کی بنیاد پر ازخود آئینی معاملے کو اپنا اختیار سمجھ لینا نہ صرف غلط بلکہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔
جسٹس محمد علی مظہر کے نوٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ 26ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ختم کرسکتا ہے، جب تک یہ ترمیم ختم نہیں ہوجاتی، معاملات اس ترمیم کے تحت ہی چلیں گے۔