شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری رہی، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر حملے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 فلسطینی شہید، 281 زخمی ہوگئے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، مذاکرات میں پیشرفت کے بعد حماس رہنماؤں نے فلسطینی دھڑوں سے مشاورت شروع کر دی، غزہ میں حکومت سازی اور تعمیر نو کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر تجاویز طلب کرلیں۔

واضح رہے گذشتہ روز یہ بات سامنے آئی تھی کہ غزہ سیز فائر کے 3 مراحل ہونگے، اسرائیل اپنی فوجی قیدی خاتون کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی قیدی کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ اسرائیل معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہوگا، معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی، تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور حکومت سازی پر کام ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید

نوشہرہ میں ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر کے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور کو شہید کر دیا گیا۔ایکسائز پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر تارو پبی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو کانسٹیبل اور ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک سب انسپکٹر شدید زخمی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار اور مجاہد شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر فاروق کو 5 گولیاں لگیں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینٹیلیجنس ٹیم کے شہید دو اہلکاروں سمیت ڈرائیور کی نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز سمیت ایکسائز حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین غیور یمنی قوم کے دلیرانہ موقف کو کبھی فراموش نہ کریگا، القسام بریگیڈز
  • سومی پر روس کا 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی
  • ایک تصویر اور ہزاروں انمٹ درد، اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی بھائیوں کی ایک ساتھ شہادت
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی خیبرپختونخوا
  • نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹے میں 20 فلسطینی شہید
  • نوشہرہ، ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
  • پشاور ہائیکورٹ؛ کرپٹو کرنسی  پر قانون سازی کیلیے حکومت کو 2 ہفتے کی مہلت
  • غزہ، اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 46فلسطینی شہید