2025-03-03@16:49:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2218
«کہ برف»:
وزیراعظم شہباز شریف کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہاراطمینان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے اور یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے جبکہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5فیصد پر آگئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی شاندارکاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں...
خیبرپختونخوا حکومت نے منشیات کے خلاف سخت سزاؤں کا قانون تیار کر لیا۔ خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹانسز ایکٹ ترمیی بل منظور کرلیا گیا ہے جبکہ بل وزیر ایکسائز خلیق الرحمان نے پیش کیا جس میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پر الگ الگ سزاؤں کا پہلی مرتبہ تعین کیا گیا ہے۔ بل کے مطابق 10 سے 20 کلو گرام ریکریشنل منشیات پر 14 سال قید جبکہ 20 کلو گرام سے زائد ریکریشنل ڈرگز پرعمر قید اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا تجویزکی گئی ہے۔ ایک کلو گرام سے کم پوست پر 4 سال قید، 20 ہزار جرمانہ جبکہ 10 کلو گرام سے زائد چرس پرعمر قید، 8 لاکھ تک جرمانہ ہو گا اور 8 کلو گرام افیون...
بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر قلات کے مطابق دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قومی شاہراہ سے گزرنے والی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنئی گئی ہے جبکہ آسمان پر کالے بادل چھا گئے تھے۔
قلات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ،ایک اہلکار شہید، چار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز قلات(سب نیوز)بلوچستان کے ضلع قلات کی مین شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے، حملے میں ایک اہلکار شہید چار زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے، جبکہ حملے میں نائیک عطا اللہ شہید، سپاہی وکیل ودیگر زخمی ہوئے،دھماکہ مغل زئی کے علاقے میں ہوا۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلات نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خود کش تھا۔
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو اپنی ایکس پوسٹ میں موٹا کہنے پر کانگریس رہنما شمع محمد کو تنقید کا سامنا ہے۔ اپنی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ایکس پوسٹ ایک کھلاڑی کی فٹنس پر عام سا تبصرہ تھا، یہ باڈی شیمنگ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کو فٹ ہونا چاہیے، اور مجھے لگا کہ وہ (روہت شرما) کا وزن کچھ زیادہ ہے۔ شمع محمد نے کہا کہ مجھ پر بغیر کسی وجہ کے تنقید کی جارہی ہے، میں نے ان کا دوسرے بھارتی کپتانوں سے موازنہ کرکے پوسٹ کی تھی اور یہ میرا حق ہے۔ واضح رہے کہ شمع محمد نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے شرطیں لگائی تھیں کہ ملکی معیشت نہیں سنبھلے گی لیکن آج معیشت کے تمام اشاریے مثبت جارہے ہیں، کل پوری قوم کے سامنے اپنی کارکردگی رپورٹ رکھیں گے۔ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ 4 مارچ 2025کو مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہو جائے گا، شہباز شریف نے 4 مارچ 2024کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کل پوری قوم کےسامنے ہم اپنی کارکردگی رپورٹ رکھیں گے، اعداد وشمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے، کھوکھلے نعرے، جھوٹ بہتان اور آپس کی...
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے کل ہڑتال کی کال واپس لے لی۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے مذاکرات کیے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ترجمان آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے، ہمارے مذاکرات حکومت کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ ڈی ریگولیشن سے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کیلئے بھی وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے۔نعمان علی بٹ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے...
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں بابر اعظم کو ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میزبان ملک ہوتے ہوئے آپ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور اب پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی میں مصروف ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو اب زہر لگتے ہو تم لوگ‘۔ سید عمیر حسین لکھتے ہیں ’یہ...
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت ایک قبل قائم ہوئی تو لوگوں نے شرطیں لگائی ہوئی تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، معشیت نہیں سنبھلے گی، آج تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلوف اٹھایا تھا اور ایک بھاری ذمہ داری قوم نے ان کو دی تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ بہت ساری قیاس آرائیاں تھیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے، آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت کے کیا حالات ہوں گے...
آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر دھماکہ سے ایک اہلکار جانبحق، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ جانبحق ہونے والے اہلکار نائک عطاء اللہ ہیں، جبکہ زخمی...
ویب ڈیسک : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اُڑان پاکستان کا مقصد ہے کہ ملک کو ون ٹریلین کی اکانومی بنایا جائے۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مثبت رویے کی ضرورت ہے، پاکستان بحالی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور انجینیئر میں نے نارووال میں انجنئیرنگ یونیورسٹی بنائی، میرے دادا نے نارووال میں ویٹرنری یونیورسٹی بنائی، 2018ء میں میرے ساتھ حادثہ ہو گیا، حکومت بھی چلی گئی۔ وفاقی بیوروکریٹس کی ترقی کے زیرِ التواء عمل کو آگے بڑھانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تیاری مکمل احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کے جرم میں مجھے جیل...
’نو ادر لینڈ‘ دستاویزی فلم جو کہ فلسطینیوں پر ڈھائے گئے اسرائیلی مظالم پر بنائی گئی ہے نے’آسکر‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اورفلسطینی شریم ہدایت کار باسل عدرا کے درمیان تعاون سے بنائی جانے والی اس دستاویزی فلم نے 5 فلموں کو شکست دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین 3 بھارتی فلمیں چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ یہ فلم 2019 سے 2023 کے دوران تیار کی گئی، اور اس میں باسل عدرا کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے شہر کی تباہی کو دستاویزی شکل دینے کے لیے گرفتار ہونے کا خطرہ مول لیتا ہے۔ جب ایوارڈ وصول کیا گیا، تو عدرا نے کہا کہ ’نو ادر لینڈ‘ اس کرب کو ظاہر کرتا ہے جو...
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹر بابر اعظم اب ان کے پسندیدہ نہیں رہے۔اداکارہ سونیا حسین حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی چیمپئن ٹرافی کے سلسلے میں خصوصی ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں دوران شو اداکارہ نے کئی دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔دوران گفتگو میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں آپ کا پسندیدہ کھلاڑی کون ساہے ؟جس کے جواب میں سونیا حسین نے بتایا کہ’قومی کرکٹ ٹیم میں اب تک تو میرے فیورٹ پلیئر بابر بھائی تھےلیکن اب ایسا نہیں ہے‘۔اداکارہ نے کہا کہ اب میرا پسندیدہ کھلاڑی کوئی اور ہے لیکن میں اس کھلاڑی کا نام نہیں جانتی۔سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ’سابقہ کھلاڑیوں میں مجھے فاسٹ بولر شعیب...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر کیا بات کروں ان کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، دوائیں خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔لطیف کھوسہ کہنا ہے کہ لوگ گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر آ چکے ہیں، ان کے خلاف خبر لگے گی تو فیک نیوز کہہ کر پیکا ایکٹ لگا دیں گے۔ وزیرِ اعظم بغیر پروٹوکول اپنے حلقے میں جا کر دکھائیں: لطیف کھوسہپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما...
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی چار پانچ ماہ سے دوستوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کا دن مختص ہے، منگل کو اہلخانہ اور وکلاء جبکہ جمعرات کو دوستوں سے ملاقاتوں کا شیڈول طے ہے۔ فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی عہدیداران کو ملنے نہیں دیا جاتا، اس پر فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔ بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 18 پارٹیوں نے بانئ پی ٹی آئی کی آواز میں آواز ملائی، 18 جماعتوں...
"آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی اسلامی تحریک حماس کے مقابلے میں اسرائیلی انٹیلی جنس نے ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی عسکری تجزیہ کار "آلون بن ڈیوڈ" کا کہنا ہے کہ حماس کی اعلیٰ قیادت کی 80% گفتگو قرآنی آیات کے اقتباسات پر مشتمل ہوتی ہے، جو ان آیات کے معانی نہیں سمجھتا، وہ ان گفتگوؤں کو صحیح طریقے سے نہیں سمجھ سکتا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، جو فلسطینی...
عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کا وفد اگلی قسط کے اجرا کے سلسلے میں مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے جب کہ پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط مکمل کرنے میں ناکام ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر 6008 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہے، حکومت آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف پر نرمی کی درخواست کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی میں تاخیر پر رعایت کی کوشش کی جائے گی جب کہ پیٹرولیم لیوی 70 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 7 ارب ڈالر قرض پروگرام؛ آئی ایم ایف مشن اقتصادی جائزے کیلیے پاکستان پہنچ گیا رپورٹ کے مطابق زرعی آمدن...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) رمضان المبارک کے دوران دنیا کا سب سے طویل روزہ سوئیڈن اور ناروے میں جبکہ سب سے مختصر روزہ جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ہوگا۔ سوئیڈن اور ناروے میں روزے کا دورانیہ ساڑھے 20 گھنٹے جب کہ گرین لینڈ اور آئس لینڈ میں روزہ 20گھنٹے طویل ہوتا ہے۔ دوسری جانب سب سے کم دورانیے کا روزہ چلی میں ہے جہاں روزہ صرف 11 گھنٹے کا ہے، عرب ممالک میں سب سے طویل روزہ الجزائر میں ہوتا ہے جس کا دورانیہ 16 گھنٹے 44 منٹ ہے۔ سعودی عرب، مدینہ منورہ، نیویارک، امریکا اور ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 13گھنٹے ہے جب کہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 12گھنٹے اور 58 منٹ ہے۔برازیل، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ،...
سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے جنوبی افریقی بولنگ اٹیک کی ستائش کر دی۔ چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر انھوں نے کہا کہ ان کے پاس کوالٹی اور ورائٹی موجود ہے، جس کی بدولت پروٹیز کا بولنگ اٹیک مکمل دکھائی دیتا ہے۔ انیل کملبے نے جنوبی افریقی پیسر مارکو جینسن کی پرفارمنس کو سراہا ہے۔ سابق اسپنر نے کہا کہ مارکو جینسن کے ہمراہ کیسگاسو ربادا اور لونگی نگیڈی کی شمولیت سے ان کا اٹیک حریف بیٹنگ لائن کے لیے دہرے وار کی مانند ہے جبکہ ملڈر نے درمیانی اوورز میں اچھی پرفارمنس دی۔ واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں جنوبی افریقا نے گروپ میچز میں افغانستان اور انگلیںڈ کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا...
لیڈز میں ایم 621 موٹروے پر ایک کار اور HGV کے درمیان تصادم کے بعد ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق ایک سرخ لاری اور گرے رنگ کی والی مرسڈیز کار کا تصادم ہفتہ کی رات 12:30 بجے موٹر وے پر J1 (ہولبیک) اور M62 کے J27 کے درمیان ہوا۔ مغربی سمت جانے والی سڑک ان دونوں جنکشنز کے درمیان بند کر دی گئی تھی اور ہفتہ کے روز 12:00 بجے دوبارہ کھول دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار ایک 20 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ کار میں موجود تین دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی جان کو...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں پرویز خٹک کی شمولیت پر (ن) لیگ کے کچھ رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ اختیار ولی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیڈر کو گالی دینے کی وجہ سے پروزیز خٹک سے انہوں نے 15، 16 سال بات تک نہیں کی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں رہتے ہوئے اگر کسی بندے کے پاس پنجاب...
مشہور فلم ’انورا‘ آسکرز 2025 میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس رومانوی فلم نے 97ویں آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں 5 کیٹیگریز میں اعزازات حاصل کیے ہیں۔ ’انورا‘ کو بہترین فلم، فلم کے ہدایتکار کار سین بیکر کو بہترین ہدایت کاری، اس فلم کی مرکزی اداکارہ میکی میڈیسن کو بہترین اداکارہ، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین اوریجنل اسکرین پلے کی کیٹیگری ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Hollywood Reporter (@hollywoodreporter) دوسری جانب آسکرز کی 23 مختلف کیٹیگریز کے لیے ہونے والے مقابلوں میں فلم ’انورا‘ کے...
پشاور کی باہمت خاتون جو کم جگہ لیکن کمال مہارت سے ٹنل فارمنگ کی بدولت لاکھوں کما لیتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ایک این جی او کے تعاون سے ٹنل فارمنگ شروع کی ہے جو گھر کی ساتھ ہی اور دور جدید کے عین تقاضوں کے مطابق فارمنگ ہے۔ 2 مرلہ زمین پر انہوں نے ٹماٹر کاشت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے تقریباً 600 کلو سے زیادہ ٹماٹر مارکیٹ میں فروخت کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتیں کے لیے یہ ایک زبردست کاروبار ہے جس سے وہ گھر ہی پر لاکھوں کما سکتی ہیں۔ ۔۔۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
امریکی میڈیا سے گفتگو میں والٹز نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے کہ زیلنسکی کیساتھ اوول آفس ملاقات گھات لگا کر کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا، یورپ کی سکیورٹی ضمانتوں کیساتھ یوکرین جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی جمعہ کو ہونے والی ملاقات پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں تھا کہ زیلنسکی نیک نیتی سے بات چیت کے لیے تیار تھے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں والٹز نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے کہ زیلنسکی کے ساتھ اوول آفس ملاقات گھات لگا کر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی کو یہ بات واضح کرنے کی...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف دور حکومت میں مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کی پی اے سی نے 2019ء کے 18 کیسز تحقیقات کےلیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوادیے ہیں۔فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی تحقیقات حکام کے سپرد کردی گئیں جبکہ پی اے سی 3 نے شفاف تحقیقات کےلیے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم سے مدد حاصل کرلی۔عثمان بزدار دور میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے محکموں سے ضروری ریکارڈ طلب کرلیا گیا جبکہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہو گی۔پنجاب اسمبلی کی پی اے سی 3 اب تک ڈیڑھ ارب روپے کی ریکوری کر چکی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار...
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 دکانداروں کو ایچ 9 بازار، 4 کو ترامڑی سے گرفتار کیا گیا ، پارکنگ میں بدانتظامی پر پارکنگ کمپنی کے 3 افراد بھی گرفتار کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کا کہنا ہے کہ شہری کسی صورت سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت نہ دیں، ماہ صیام میں شہریوں کو لوٹنے والوں کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان وفاقی کابینہ اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں مولانا فضل الرحمان کا کلیدی کردار تھا، ترمیم میں پی ٹی آئی کی بھی رضامندی شامل تھی تاہم وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر اس کا حصہ نہیں بنے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا حصہ بنیں اور وزارت سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اگر اپوزیشن اتحاد کا بھی حصہ بنتے ہیں تو ہمیں اطمینان ہے کہ ان کی وجہ سے...

جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، پی ٹی آئی دور میں طالبان کو واپس لایا گیا، آٹھ اضلاع سے متعلق عمرایوب سمیت دیگر تمام افراد کے دعوے مسترد کرتا ہوں، سیاسی مقاصد کیلئے بلوچستان سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔ کوئٹہ میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگرکسی کو حکومت سے کوئی شکایت ہے تووہ پرامن احتجاج کرے لیکن ہائی ویز بند نہ کی جائیں، ماہ صیام میں سڑکوں کی بندش سے بزرگ ، بچے اور خواتین سمیت تمام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) شمالی عراق میں ترک افواج اور کرد عسکریت پسندوں کے درمیان برسوں سے جاری لڑائی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے عراق کے کرد دیہاتیوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔ ان کی امیدیں اس وجہ سے بڑھ گئی ہیں کیوں کہ گزشتہ روز کردستان ورکرز پارٹی یا 'پی کے کے‘ نے 40 سالہ شورش کے بعد فائر بندی کا اعلان کر دیا۔ کردستان ورکرز پارٹی نے یہ اعلان اس وجہ سے کیا کہ چند ہی دن پہلے 1999ء سے ترکی میں قید اس گروپ کے رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی تحریک کے کارکنوں سے ہتھیار پھینک دینے کی...
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں، عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی (JDC) کو عطیہ کر دی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کریں گے۔
روزہ داروں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، جبکہ کراچی میں بھی دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے تین مارچ کے دوران کوئٹہ، زیارت...
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے۔فیصل آباد میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد تھی، اسے ہم 3 سے 4 فیصد تک لے آئے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے۔ پی پی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے: رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے،...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی ایک سال کی تنخواہ جے ڈی سی کو عطیہ کر دی۔اس حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ فلاحی تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کو افطار اور ڈنر فراہم کریں گے۔
بولیویا میں دو مسافر بسوں میں تصادم ہوا جس میں 37 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بسوں میں تصادم یونی اور کولچانی کے شہروں کے درمیان ہوا جب ایک بس اپنی لائن سے ہٹ کر دوسری لائن میں چلی گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح جنوب مغربی شہر اویونی سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ٹماٹر 50 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 80 روپے فی کلو فروخت ،پیاز 75 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے فی کلو فروخت آلو 55 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں آلو 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔لہسن 600 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت ،ادرک 380 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے فی کلو میں فروخت شملہ مرچ 70 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں شملہ مرچ 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔بھنڈی 150 روپے سرکاری ریٹ جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو میں فروخت کیلا 230...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ملک میں دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی مخصوص عناصر کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کی اور کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا ہمیں کبھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے، ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کی بجائے توجہ اپنی کارکردگی اور فرائض پر مبذول...
لاہور(اوصاف نیوز)محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔ ان کے علاوہ میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر...
راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل...
فواد چودھری ٹاؤٹ، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں: رؤف حسن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ فواد چودھری ٹاؤٹ، پرویز خٹک جیسے لوگ سیاسی جنازے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ہےکہ ہم بات چیت کرناچاہتےہیں، سیاست کےراستے ختم کردیں گےتوپھررابطوں کےدیگر آپشن استعمال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں سے ملک نہیں چلتے ہیں، ہم تنقید نہیں کررہے، ہم حقائق بیان کررہے ہیں، ہماری پارٹی میں جو گندے انڈے تھے ان کو نکال دیا ہے، جوگندے انڈےباقی رہ گئے وہ بھی جلدنکل جائیں...
لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں اور پھلوں کے دام بے لگام ہو گئے۔ مارکیٹ میں منافع خوروں نے حکومتی ریٹ لسٹ کو ہوا میں اڑا دیا، مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کے نرخ بدستور 80 روپے کلو برقرار ہیں جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر 50 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 70 روپے، آلو 55 روپے کے برعکس 70 روپے ، لہسن 620 روپے کے بجائے 750 جبکہ ادرک 370 روپے کے بجائے 450 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں بند گوبھی اور پھول گوبھی 40 روپے ، پالک اور ساگ ، موسمی سبزیوں...
بولیویا (اوصاف نیوز)بولیویا میں 2 مسافر بسوں کے ٹکرانے کے خوفناک حادثے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیویا میں 2 مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 39 افراد زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بسوں میں تصادم یونی اور کولچانی کے شہروں کے درمیان ہوا جب ایک بس اپنی لائن سے ہٹ کر دوسری لائن میں چلی گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ تھائی لینڈ: بے قابو بس درخت سے جاٹکرائی، حادثے میں 18 افراد ہلاک
روزہ داروں کیلئے خوشخبری، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، جبکہ کراچی میں بھی دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات...
امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنماء محمد یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025ء کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ...
امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنماء تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینیئر رہنماء کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنماء محمد یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025ء کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف ضیاء القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ...
نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان دو دہائیوں پرانی اسٹریٹجک شراکت داری فطری ہے، اسکی بنیاد میں اعتماد، جمہوری اقدار پر مشترکہ یقین اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ عزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے تجارت، ٹکنالوجی، سرمایہ کاری، سبز ترقی، سیکورٹی، ہنرمندی کی ترقی اور موبلیٹی پر یوروپی یونین کے ساتھ تعاون کے فریم ورک کو منظوری دیکر اس سال کے آخر تک بھارت - یوروپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کو مکمل کرنے اور ہند-بحرالکاہل خطے میں امن و سلامتی کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے نیز انڈیا مڈل ایسٹ یوروپ اکنامک کوریڈور یعنی "آئیمیک" کو آگے لے جانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کا عزم کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن سے ہفتہ یکم مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق لکسمبرگ کے اس سینیئر سیاستدان نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو اپنی مسلح افواج کو جدید تر اور موجودہ سے بہتر اہلیت کی حامل بنانے کے لیے جن بےتحاشا مالی وسائل کی ضرورت ہے، وہ یہ ریاستیں مشترکہ دفاعی بانڈز جاری کر کے حاصل کر سکتی ہیں۔ دفاع کے لیے نئے ریاستی قرضوں سے بچاؤ کا راستہ جرمن نیوز پورٹل ٹی آن لائن پر ہفتے کی صبح شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یورپی کمیشن کے سابق صدر ینکر نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یونین کے سب سے زیادہ...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک 1446ھ کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی...
اسلام آباد: جسٹس جمال مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہم کسی کو بازیاب تو کروا سکتے ہیں لیکن ایسا کیوں ہے کہ ہم اسے روک نہیں سکتے؟۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن اور پکڑ دھکڑ کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں لکھا کہ پی ٹی آئی...
صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کیلئے آتا ہے، لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنا دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کیلئے آتا ہے، لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنا دیا جاتا ہے۔ یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر...
بالاگھاٹ (نیوز ڈیسک) الاگھاٹ ضلع کے روپجھر تھانے کے تحت آنے والے گاؤں اکوا میں ایک گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کی شراب نوشی اور روزانہ کی مار پیٹ سے تنگ آکر اپنی بہن، اس کے شوہر اور اس کے بھتیجے کی مدد سے عاشق کا قتل کردیا۔ قتل کے ارتکاب کے بعد اس نے معاملہ کو حادثہ کی شکل دینے کیلئے پولیس کو گمراہ کیا ۔ دو ماہ بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ حل کرتے ہوئے گرل فرینڈ سمیت چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ قتل 4 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔ مقتول شاہجہان سائی اصل میں جھارکھنڈ کے گرڈیہ کا رہنے والا تھا۔ وہ اکوا میں رائس مل میں ڈرائیور کے طور پر...
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ تشدد کرنیوالے شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں، وہ 19 فروری کو حب سے کراچی آیا تھا، اس کا روٹ پلان بھی حاصل کیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم حب سے بوٹ بیسن پہنچا اور وہاں جھگڑا ہوا تھا، شاہ زین مری کے 5 گارڈز کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شاہ زین مری کے دوست کے گھر چھاپہ مارا گیا، دوست کے مطابق شاہ زین مری واقعے کے بعد...
کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)دورانِ فلائٹ آسٹریلوی جوڑے کو کمبل میں لپٹی ہوئی لاش کے ساتھ بٹھانے پر ایئر لائن کا موقف سامنے آ گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایئر لائن نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے عملے کا دفاع کیا ہے۔ایئر لائن کا کہنا تھا کہ عملے نے بر وقت، مناسب اور پیشہ ورانہ طریقہ کار اپنایا۔(جاری ہے) بیان میں ایئر لائن کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دورانِ پرواز خاتون کی موت کے معاملے سے نمٹنے کا طریقہ کار تربیت اور صنعت کے معیاری پریکٹس کے عین مطابق تھا، جس کے تحت مسافروں کو دوسری نشستوں پر بٹھایا...
حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر پارکس اور ہائبرڈ پارکس بنائے جا رہے ہیں، بجلی پیدا کر کے نیشنل سسٹم میں جائے گی، 21 لاکھ گھر دسمبر 2025ء تک مکمل کرکے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے، سندھ میں 2018ء اور 2024ء میں پیپلز پارٹی کو پہلے سے زیادہ نشستیں ملیں۔ وزیرِ توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ 2029ء میں وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم یونٹس کے استعمال والوں کو مفت بجلی فراہمی کا بلاول بھٹو کا وعدہ تھا۔ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر سسٹم تقسیم کر رہے...
کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کے لیے آتا ہے لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنادیا جاتا ہے ۔ یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل ایکسپریس سروے رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔ مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے...
وزیرِ توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ ناصر شاہ—فائل فوٹو وزیرِ توانائی، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ 2029ء میں وزیرِ اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم یونٹس کے استعمال والوں کو مفت بجلی فراہمی کا بلاول بھٹو کا وعدہ تھا۔ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر سسٹم تقسیم کر رہے ہیں، کوہستان اور کچے کے علاقوں میں بھی فری ہوم سولر سسٹم دے رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر پارکس اور ہائبرڈ پارکس بنائے جا رہے ہیں، بجلی پیدا کر کے نیشنل سسٹم میں جائے گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ21 لاکھ گھر دسمبر 2025ء تک مکمل کر کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے درمیان زبانی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران نائب امریکی صدر یوکرینی صدر سے کچھ تلخ سوالات کرتے ہیں جس کے جواب میں ولادیمیر زیلنسکی بولے؛ جنگ کے دوران سب کو مسائل ہوتے ہیں، آپ کو بھی ہوئے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ کے اور ہمارے درمیان ایک سمندر ہے اور ابھی آپ کو یہ محسوس نہیں ہورہا لیکن مستقبل میں ہوگا، جس پر صدر ٹرمپ...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج ہو گا۔ مراد علی شاہ اور انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا مقابلہ آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔ مہک مقبول سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے معاملے پر ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔ذرائع کے مطابق صدر اپنے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کرینگے ،صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہوگا،صدر کیجانب سے غریب طبقے کے لیے بعض اعلانات بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر نے اس حوالے سے بھی حکومت سے تفصیلات مانگی ہیں ،صدر آصف زرداری اپنے خطاب میں کشمیر فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کرینگے ،اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ بیس سے پچیس منٹ ہوگا ۔ذرائع کے مطابق...
نیپال(نیوز ڈیسک)نیپال میں 6.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز آئے زلزلہ کا مرکز باگمتی صوبے کے سندھوپالچوک ضلع میں تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے نیپال کی درالحکومت کھٹمنڈو میں بھی محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 10.0 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے تھے تاہم بعد ازاں شہری اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ نیپال حکام کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 7 اضلاع میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔سنکھواسبھا میں زلزلے سے دو گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے، اور تین...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ نجی چینل کے مطابق اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر...
زیلنسکی اورڈونلڈٹرمپ کی ملاقات پرروس کاردعمل سامنے آیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ زیلنسکی کے رویے پر صدر ڈونلڈٹرمپ نے تحمل کامظاہرہ کیا، یوکرین کے صدر ولا یمیر زیلنسکی نے بحث اوربدتمیزی کی، زیلنسکی نے امریکی صدر کے ساتھ بحث کرنے کی کوشش کی۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے صحافیوں کے کچھ سوالات پر بدتمیزی سے ردعمل ظاہرکیا، وائٹ ہاؤس نے پہلے کبھی ایسے جذبات نہیں دیکھے تھے، زیلنسکی کے رویے پر صدر ڈونلڈٹرمپ نے تحمل کامظاہرہ کیا، زیلنسکی نے یوکرین میں ا نتخابات کے امکانات پرسوال کونظرا نداز کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کایوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ آپ اس وقت اچھی پوزیشن میں نہیں، ٹرمپ نے زیلنسکی...
پاکستان بھر میں رمضان المبارک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پہلا روزہ 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہوگا رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے تاہم مہنگائی میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عوام مہنگے داموں خریداری کرنے پر مجبور ہیں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 2,700 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 1,200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک اس ناسور کو دفن...
محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔ ان کے علاوہ میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرنا...
بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا، جمعہ کو بار کھان میں دس، قلات میں چھ اور سبی میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت اور کوئٹہ میں تین تین اور قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویے پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں جھوٹ بولا کہ 2022 میں کیف حکومت اکیلی تھی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اور وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ معجزہ ہے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں عالمی سفارتی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو ہوئی، دونوں نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا۔ میڈیا نمائندوں کے سامنے یوکرینی صدر کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار ہوتی رہی جس کی ویڈیو کیمروں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والے افراد کو کیش ٹرانسفر کریں گے اور اس کیٹیگری میں آنے والے آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ پچھلے سال یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا، یوٹیلٹی اسٹورز پر بدانتظامی بھی تھی کوالٹی...
ویب ڈیسک — ویب ڈیسک— صدر ولادیمیر پوٹن نے حال ہی میں امریکہ کو مستقبل کے کسی اقتصادی معاہدے کے تحت روس میں نایاب زمینی دھاتوں کے ذخائر مشترکہ طور پر ڈھونڈنے کی پیشکش کی تھی ، جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ روسی ذخائر کی مقدار یوکرین سے زیادہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ہم کر سکے تو میں روس سے بھی معدنیات خریدنا چاہوں گا۔ پوٹن کی جانب سے یہ پیش کش امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے ایک ابتدائی مسودے پر بات چیت کے بعد سامنے آئی تھی۔ دیکھتے ہیں روس کے پاس کونسے قیمتی معدنی ذخائر ہیں۔ روس میں نایاب زمینی دھاتوں کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ۔تا ہم دن کے اوقات میں شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ۔صبح کے اوقات میں وسطی/جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر دھند پڑ سکتی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں جھوٹ بولا کہ 2022ء میں کیف حکومت اکیلی تھی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اور وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ معجزہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے رویئے پر تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں جھوٹ بولا کہ 2022ء میں کیف حکومت اکیلی تھی۔ روسی ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ اور وینس نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ معجزہ ہے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں عالمی سفارتی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ افغانستان اور امریکہ کا اندرونی معاملہ ہے، اس معاملے پر پاکستان کا کوئی مؤقف نہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی جدید ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 پاکستانی امریکہ سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے ہیں، ان کی شناخت کے حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتی ہیں، ہم امریکہ سے جلا وطن ہونے والے پاکستانیوں کی...
کراچی: بلدیہ حب ریور روڈ پر کوئٹہ مولانا ہوٹل کے قریب ڈمپر اور چھ سیٹر رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار رکشہ حب چوکی سے مشرف کالونی جا رہا تھا جس میں سات مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 45 سالہ شاہ محمد ولد بھور محمد جاں بحق ہوگئے جو اپنے بیٹے کے ہمراہ کوئٹہ پشین سے کراچی آئے تھے۔ ان کا کراچی آنے کا مقصد بیٹے کی شادی کی تیاری کے لیے خریداری کرنا تھا۔ ایدھی حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں دو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ حادثے...
مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے سے زائد مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں تشدد کے بعد جلائے گئے مصطفیٰ عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان سے متعلق تفتیش جاری ہے ، اس کے ڈیفنس کے گھر سے 2 کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے ، ملزم غیر قانونی کال سینٹر کی کمائی کو امریکا میں کزن کو بھیجتا تھا، ملزم کا کزن امریکی ڈالر کا ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا کزن تمام رقم ملزم کے کرپٹوکرنسی کے...
کراچی کے علاقے بلدیہ ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ آفریدی کالونی ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ جواد ولد اکرم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے...
کراچی پولیس کے سربراہ جاوید عالم اوڈھو نے ارمغان کیس میں پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے کہ ہمیں اس کام کا علم ہی نہیں ہوسکا، ہم نے اپنے افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے، جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اس سے سب ہی لوگ خائف تھے، اس کیس میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والے افراد کو کیش ٹرانسفر کریں گے اور اس کیٹیگری میں آنے والے آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ...
کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے حوالے سے معلومات نہ ہونے پر پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ارمغان کے کاموں کا علم نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس تھانے کی 10 پیٹرولنگ موبائلز میں جدید آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی سمیت پولیس افسران و دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ارمغان...
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقہ غلام خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے بآغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں...
چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے بطور کپتان ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد جوس بٹلر نے انگلینڈ کے وائٹ بال کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ ٹیم ان کی قیادت میں بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی جبکہ دونوں میچز میں نتائج افسوس کن رہے۔ 34 سالہ بیٹر کے مطابق وہ ہفتہ کو گروپ بی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کو لاہور میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد لاہور ہی میں افغانستان کے ہاتھوں بھی ناکامی اٹھانی پڑی تھی۔ ایون مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد جون 2022...
پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث موقع پر جاں بحق، جبکہ 18 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کےوقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی...
چکوال(نیوز ڈیسک)چکوال میں موٹروے پر نیلہ دلہہ کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے سوات جارہی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کی جانب سے مزید بتایا کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے، حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ مزیدپڑھیں:دوران امتحان بورڈ پر جوابات لکھ کر بچوں کو نقل کرانیوالی ٹیچر کی شامت آگئی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع، کیا ملک میں رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں،...
پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔ دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کےوقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق کی شہادت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مدینہ منورہ سے حافظ سلمان الحق سے رابطہ کیا، انہوں نے حافظ سلمان الحق سے تعزیت کی اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ دارالعلوم حقانیہ پر حملہ اور مولانا حامد الحق سمیت شہداء کی خبر سے دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارلعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے، ظالموں نے انسانیت، مسجد، مدرسے، جمعہ اور ماہ رمضان کی آمد کی حرمت کو پامال کیا، دہشت گردی اور بےامنی معاشرے کے...
کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر زور دار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بم دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت متعدد افراد شہید پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور زخمیوں کو کوئٹہ سول اسپتال منتقل کردیا۔ ایم ڈی فرما سینیٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 9 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ مزید...
خیبرپختونخواہ کے علاقہ نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے میں جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت4 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے۔ دھماکے میں مولانا حامدالحق کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا ہے دھماکے میں مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔مولانا حامد الحق کے بیٹے ثانی حقانی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے وقت سینکڑوں افراد مسجد میں موجود تھے۔دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار و امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ...
ویب ڈیسک: موٹروے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے سوات جانیوالی مسافر بس نیلہ دولہ کے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز ریسکیو ذرائع کی جانب...
موٹروے پر مسافر بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز چکوال(سب نیوز)موٹروے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے سوات جانیوالی مسافر بس نیلہ دولہ کے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 11 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا چھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا، جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں اس ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی رکھا گیا ہے جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا جبکہ میچ میں شامل ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا راولپنڈی...