جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عمومی کا 2 روزہ اہم اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
جے یو آئی (ف) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل، سندھ کینال پر غور و خوض جبکہ امن وامان کی بدترین صورتحال محرکات، اثرات اور پس منظر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عمومی کا 2 روزہ اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اجلاس 20،19 اپریل کو مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن اتحاد پر غور و خوض ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا مائنز اینڈ منرلز بل، سندھ کینال پر غور و خوض جبکہ امن وامان کی بدترین صورتحال محرکات، اثرات اور پس منظر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں فلسطین میں جاری بدترین ظلم کے خلاف تحریک کو مزید وسعت دینے اور جماعتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
موسیٰ رضا شاہ بخاری مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری جنوبی پنجاب کے نئے صدر منتخب
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موسیٰ رضا شاہ کا کہنا تھا کہ 4 ماہ قبل تنظیم کے سابقہ صدر مرحوم مہر مزین عباس چاون کی قیادت میں لائسنسداران متولیان بانی مجالس عزاداران ماتمی انجمن اور دیگر عزاداری سے وابستہ عزاداران اس تنظیم کا حصہ رہے ہیں، اب چونکہ ایام عزا قریب ہیں اس لیے تمام مکاتب عزاداری سے جاری مشاورت کے بعد تنظیم نوکے قواعد پر عمل درامد کر کے صدارت کے لیے مجھے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین علیہ السلام جنوبی پنجاب کے صدر سید موسی رضا شاہ بخاری نے اراکین کے ہمراہ تنظیم کی تشکیل نو اور آمدہ محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر صدر مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری نے کہا کہ مرکزی تنظیم لائسنسداران نے گزشتہ 15 سال سے عزاداری امام حسین کے فروغ اور انتظامی امور کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھی ہوئی ہیں، 4 ماہ قبل تنظیم کے سابقہ صدر مرحوم مہر مزین عباس چاون کی قیادت میں لائسنسداران، متولیان، بانی مجالس، عزاداران، ماتمی انجمن اور دیگر عزاداری سے وابستہ عزاداران اس تنظیم کا حصہ رہے ہیں، مرحوم کی ناگہانی وفات کے بعد تنظیم کے قواعد کے مطابق مشاورت کا عمل جاری رہا، اب چونکہ ایام عزا قریب ہیں، اس لیے تمام مکاتب عزاداری سے جاری مشاورت کے بعد تنظیم نو کے قواعد پر عمل درامد کر کے صدارت کے لیے سید موسی رضا بخاری کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جو کہ گزشتہ روش کو جاری رکھتے ہوئے سابقہ روایات کے مطابق عزاداری کے احیا، فروغ نظم و ضبط کی درستگی اور انتظامی امور میں جنوبی پنجاب کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
رہنمائوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم نے ہمیشہ امن و امان کے فروغ، اتحاد وحدت بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے کا فروغ، فرقہ واریت کا خاتمہ اور انتظامی معاملات میں ہمیشہ اپنی خدمات کو پیش کیا ہے اور آئندہ بھی اپنی انہی خدمات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اس کو جاری رکھے گی، اس کے علاوہ ملتان ضلع کے دیگر تحصیلوں شجاعباد اور جلال پور پیروالہ اور صدر ملتان میں بھی جلد دورے کر کے لائسنس داران اور عزاداران کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تنظیم میں ذیلی کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو کہ ضلع ملتان میں دورہ مکمل کرنے کے بعد ضلع مظفرگڑھ، خانیوال، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لودھراں اور بہاولپور میں دورے کر کے وہاں مقامی انتظامی افسران کے ساتھ حسب سابق میٹنگ کر کے لائسنس داران کے انتظامی معاملات پر مفصل گفتگو کریں گے۔ آخر میں مرکزی تنظیم کے مستقبل، وطن عزیز کی سلامتی اداروں اور سیکیورٹی اہلکاران کی سلامتی اور شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔