پارا چنار میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے متعدد مہمانوں کی طبعیت خراب ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
فوٹو فائل
خیبر پختونخوا کے ضلع پارا چنار میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے متعدد مہمانوں کی طبعیت خراب ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، حالت غیر ہونے کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہوسکتی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تقریب میں دو سو سے زائد افراد شریک تھے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا ترکیہ میں آغاز، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
پاکستان کی معروف وی جے اور میزبان انوشے اشرف کی شادی کی تقریبات کا ترکیہ میں آغاز ہو گیا، مہندی کی دلکش جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
انوشے اشرف کا شمار پاکستان کی ابتدائی وی جیز میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی دلکش شخصیت، خوبصورت اندازِ گفتگو اور شاندار میزبانی کی وجہ سے ہمیشہ مداحوں کے دل جیتے ہیں، وہ نجی ٹی وی کے مشہور مارننگ شو کی میزبان بھی رہ چکی ہیں۔
گزشتہ سال 30 جون کو انوشے اشرف نے اپنے قریبی دوست شہاب کے ساتھ ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی تھی جس میں قریبی عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
انوشے اشرف نے ترکیہ میں ایک شاندار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کے ذریعے باقاعدہ مہندی کی تقریب منعقد کی۔
ترکی میں ہونے والی اس تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔
View this post on InstagramA post shared by Frieha Altaf (@friehaaltaf)
میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے تقریب کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔
انوشے اشرف نے اپنی مہندی کے دن نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ ایک خوبصورت منٹ گرین اور ملٹی کلر فلورل لہنگا زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری کڑھائی اور دیدہ زیب کام کیا گیا تھا۔
ان کا لباس روایتی اور جدید طرز کا حسین امتزاج تھا، جس نے ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیا۔
انوشے اشرف کی سوشل میڈیا پر وائرل مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز پر ان کے مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
انوشے اشرف اور شہاب کو نئی زندگی کی شروعات پر بے شمار مبارک بادیں دی جا رہی ہیں۔
Post Views: 4