حاجیوں کیلئے اے سی والے خیمے ہونگے، ٹرانسپورٹ کا بھی بہترین انتظام کیا ہے: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے اس بات حاجیوں کے لیے اچھے انتظام کیے ہیں، کوشش ہے کہ حاجیوں کو بہترین سہولیات اور معلومات فراہم کی جائیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا سب سے بڑا مقصد یہ ہے حاجیوں کو سہولیات اور معلومات دی جائیں، سعودی عرب میں اچھی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
سردار یوسف کا کہنا تھا حاجیوں کے لیے جو زونز مقرر کیے گئے ہیں وہاں اچھی سہولیات ہیں، حج کے موقع پر شدید گرمی کے باعث اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں، ان خیموں میں پہلے سامان نیچے رکھتے تھے، اب سامان کے لیے چھت ہو گی۔
افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ساتھ کیا کیا؟ برطانوی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ
وفاقی وزیر کا کہنا تھا حاجیوں کے لیے اچھا ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بنایا گیا ہے، میدان عرفات کے لیے 70 فیصد حاجیوں کو ٹرین سے روانہ کیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے، 2013 سے 2018 تک سب سے سستا اور اچھا انتظام اس وقت کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کے لیے
پڑھیں:
مفتیان کرام کا کام فتویٰ دینا ہے، ریاست کو عالمی صورت حال دیکھنی ہوتی ہے، وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کے معاملے پر جہاد کا فتویٰ آیا ہے، ان کا کام فتویٰ دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔
کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی وزرات سے متعلق زمہ داری نبھانے کراچی آیا ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے لیے اصلاحات کیں جس سے عام افراد کو فائدہ پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، پہلے دیوالیہ ہونے کی بات ہوتی تھی اب معاشی طور پہ پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے، عسکری اور سیاسی قیات مل کر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے، پہلی بار اوور سیز پاکستانیوں کو یہاں مدعو کیا گیا، روڈ ٹو مکہ کے تحت رواں سال بھی کراچی ائیرپورٹ پر عازمین حج کی امیگریشن ہوگی۔
سردار یوسف کا کہنا تھا کہ عازمین حج سعودی ائیر پورٹ پر اتر کر براہ راست اپنی رہائش گاہوں میں منتقل ہونگے، لاہور ائیر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی روانگی کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مفتیان کرام کی جانب سے فلسطین کےمعاملے پرجہاد کا فتویٰ آیا ہے، ان کا کام فتویٰ دینا ہے البتہ ریاست کو بین الاقوامی صورت حال کو دیکھنا ہوتا ہے تاکہ کسی عمل سے عالمی امن کو کوئی خطرہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بھی فلسطین میں جاری جنگ وجدل کی مذمت کرتے ہیں۔