پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کا مذاق اڑا رہی ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل اسے خود برداشت بھی کر سکیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں اڈیالہ جیل کے سامنے عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے، عدلیہ 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑ کر آئین و قانون کی پامالی کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے، بانی چیئرمین سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملاقات کے بجائے بانی چیئرمین کی بہنوں کو گرفتار کر کے ویرانے میں چھوڑ دینا عدالتی احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، حواس باختہ حکومت بانی چیئرمین کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی چیئرمین کی بہنوں

پڑھیں:

عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس پہنچ گئے۔

عمر ایوب کو داہگل ناکے سے پہلے گورکھپور ناکے پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ روک دیا گیا تھا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب گورکھپور ناکے سے موٹر سائیکل پر اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔

عمر ایوب گورکھپور ناکے پر پولیس کو چکمہ دے کر داہگل ناکے کی طرف روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل کی طرف جانے سے روکا گیا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ میں اب راستہ بدل کر جیل کے دوسرے ناکے پر جانے کی کوشش کروں گا، ہم تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتار: بیرسٹر سیف کی وزیر اعلیٰ پنجاب پر ایک بار پھر شدید تنقید
  • مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں: بیرسٹر سیف
  • حکومت پی ٹی آئی میں نہ ختم ہونیوالی آنکھ مچولی جاری
  • اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں اور دیگر کی گرفتاری اور رہائی
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا
  • عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس پہنچ گئے
  • روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی
  • حکومتی جماعتیں مشکوک جعلی مینڈیٹ کے بعد عوام سے آزاد عدلیہ اور میڈیا چھین رہی ہیں
  • بیرسٹر سیف کا مریم نواز کو علی امین گنڈاپور کی نقل کرنے کا مشورہ