وزیردفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے، مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے،  پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔

ترسیلات زر کا بڑا ریکارڈ، پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی

وہ لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.

1 ارب امریکی ڈالر رہا جس نے پہلی بار اس حد کو عبور کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترسیلات زر خواجہ آصف لندن نوازشریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترسیلات زر خواجہ ا صف نوازشریف

پڑھیں:

پاکستان میں ایک مہینے کے دوران 3ہزار کے قریب کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی

پاکستان میں ایک مہینے کے دوران 3ہزار کے قریب کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں ملک میں 2757نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کرلی گئیں، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 249365 ہوگئی۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹریشنز کا 99.9 فیصد عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل ہوا، مارچ میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کا حصہ 54 فیصد رہا، مارچ میں سنگل ممبر کمپنیوں کی تعداد 40 فیصد رہی۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹر میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، مارچ میں آئی ٹی اور ای کامرس میں 552 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، تجارتی شعبے میں 350، خدمات میں 313 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق ریئل اسٹیٹ و تعمیرات میں 256، سیاحت و ٹرانسپورٹ میں 161کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، دوا سازی، انجینئرنگ، توانائی اور کیمیکل میں 41 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں، دیگر شعبوں میں مجموعی طور پر 371نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی، 73 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہے۔سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا تعلق 12 مختلف ممالک سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ایک مہینے کے دوران 3ہزار کے قریب کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی
  • ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • ملکی تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 19.5 کروڑ ڈالر سرپلس، سٹیٹ بنک: معاشی استحکام کا عکاس، وزیراعظم
  • مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
  • ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا
  • معاشی میدان سے بڑی خوشخبری، مارچ میں کرنٹ اکاونٹ 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ
  • ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا
  • ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا
  • ریکارڈ ترسیلات: رقم نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اوقات پتہ چل گئی: خواجہ آصف