پاکستان میں ایک مہینے کے دوران 3ہزار کے قریب کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان میں ایک مہینے کے دوران 3ہزار کے قریب کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں ملک میں 2757نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کرلی گئیں، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 249365 ہوگئی۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹریشنز کا 99.
ایس ای سی پی کے مطابق ریئل اسٹیٹ و تعمیرات میں 256، سیاحت و ٹرانسپورٹ میں 161کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، دوا سازی، انجینئرنگ، توانائی اور کیمیکل میں 41 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں، دیگر شعبوں میں مجموعی طور پر 371نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی، 73 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہے۔سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا تعلق 12 مختلف ممالک سے ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی
پڑھیں:
ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے، فیصل واوڈا
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی، علی امین گنڈاپور بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں مگر گنڈاپور کو بچانے کے لیے حکومت کود پڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھ چکے ہیں کہ پارٹی انہیں دھوکا دے چکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور بھی بانی پی ٹی آئی کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں مگر گنڈاپور کو بچانے کے لیے حکومت کود پڑی ہے۔