2025-02-20@09:53:25 GMT
تلاش کی گنتی: 30
«ڈیڑھ سال»:
ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے...
BIHAR: بھارت کی ریاست بہار میں دو نوجوان مسلح ڈکیتوں نے 90 سیکنڈ میں بڑی واردات کرکے دہشت پھیلا دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوان ڈکیتوں نے وہ آئے، انہوں نے لوٹا اور غائب ہوگئے کے مصداق ڈکیتی کی کارروائی مکمل کی اور انہوں نے یہ پوری کارروائی محض 90 سیکنڈز میں مکمل کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلح ڈکیتوں نے ماسک پہنا ہوا تھا اور بہار کے ایک بینک میں داخل ہوتے ہی وقت ضائع کیے بغیر ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے اٹھائے اور اطمینان کے ساتھ واپس چل دیے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ بہار کے ضلع ویشالی کے علاقے حاجی پور قائم پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاؤنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاؤنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ، ایک ٹاؤن کی حدود میں دوسرے ضلع کے ٹاؤن کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاؤن کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔اپنے ضلع میں ٹاؤن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاؤنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاؤن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ 18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے...
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاﺅنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاﺅنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ،ایک ٹاون کے حدود میں دوسرے ضلعے کے ٹاون کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاون کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔ اپنے ضلع میں ٹاﺅن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاﺅنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاﺅن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے اپنے...
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی کے منتخب نمائندوں کو حلف اٹھائے ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن اب تک کراچی کے25ٹاؤنز کے چیئرمینز میں بیشتر بے یارومدد گار ہیں،کراچی کے متعدد ٹاؤنز کو اب تک اپنا دفتر نہیں مل سکا ہے ،ایک ٹاون کے حدود میں دوسرے ضلعے کے ٹاون کا دفتر زبردستی کام کررہا ہے جس سے ٹاون کے حدود کے تعین کے مسائل پیدا ہور ہے ہے۔اپنے ضلعے میں ٹاؤن کا دفتر نہ ہونے کے باعث شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ٹاؤنز کے دفاتر کے بجائے دوسرے ٹاؤن میں چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ 18ویں ترمیم کے باوجود تاحال سندھ حکومت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقیل نہیں کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے اپنے ٹاؤنز...
جنیوا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے بدھ کے روز اعداد و شمار کا اندازہ لگایا ہے کہ بنگلا دیش میں گزشتہ موسم گرما کے چھے ہفتوں کے دوران ممکنہ طور پر 1400 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ ہلاکتیں اس دوران ہوئیں جب بنگلا دیش کی معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا۔ایک نئی رپورٹ میں جنیوا میں قائم دفتر نے کہا ہے کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس سروسز نے منظم طریقے سے حقوق کی خلاف ورزیاں کیں جو انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں اور ان پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ مختلف معتبر ذرائع...
پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی۔ پاکستان کی درخواست پر امکان ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔ آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے ساتھ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے قرض پر مذاکرات کرے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان مشن بھیجنے سے آگاہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا خصوصی مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں موجود رہےگا، وفد کو پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور خطرات سے...
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں، جنید خان اور ہم نے برے وقتوں میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق آئی جی نے میرے خلاف 36 مقدمات دائر کیے، عدلیہ بھی پوچھ رہی ہے حکومت کون سے مقدمات واپس لینا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں کا چکر کاٹ رہا ہوں، پی ٹی آئی کی قیادت عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے مقدمات سے متعلق تحریری رپورٹ ہی جمع نہیں کی،...
لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے کرکٹر بننے کا دلچسپ قصہ سنادیا۔ سابق کپتان سلمان بٹ کی میزبانی میں خصوصی پی سی بی پوڈکاسٹ میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی کارکردگی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف اہم میچ کے حوالے سے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے کرکٹ کے ابتدائی سفر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 12 یا 13 سال کی عمر میں لاہور کرکٹ کھیلنے آئے تو ایک شخص نے محض ایک گیند دیکھ کر کہہ دیا کہ وہ فوری طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل...
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر دکانداروں کے لیے وبال جان بن گیا ہے انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں کر سکیں گے دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا۔دکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا، کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔کریم آباد مارکیٹ کے دکاندار نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دکان میں 6...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )رائٹ سائزنگ کے باوجود وفاقی حکومت کے اداروں میں ڈیڑھ لاکھ اسامیاں خالی ہیں رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی ملازمین کے بارے میں تازہ ترین سالانہ شماریاتی رپورٹ برائے 2022-23 میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وفاقی حکومت اور اس سے منسلک محکموں اور خود مختار اداروں کی کل منظور شدہ تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 619 سے زائد ہے لیکن مالی سال 23-2022 تک اس کے ملازمین کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 610 تھی. جن میں سے تقریبا آدھے عہدوں (زیادہ تر وفاقی حکومت میں ) کو حال ہی میں ختم کر دیا گیا تھا جب کہ کارپوریشنز اور خود مختار اداروں کو اس سے کوئی فرق نہیں...
پاکستان میں لاکھوں نوجوان ہر سال روشن مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرتے ہیں اور بعض اوقات انہی خوابوں کو پورا کرنے کے لیے وہ غیر قانونی طریقہ بھی اختیار کر بیٹھتے ہیں اور انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ عام طور پر غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے والوں کی تعداد سینٹرل پنجاب میں زیادہ ہے جن میں سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سرفہرست ہیں۔ گوجرانوالہ کے ایک گاؤں کے ایک 23 سالہ شخص نے بھی ایسا ہی ایک غلط فیصلہ کیا تھا۔ بہتر روزگار کے حصول کی خاطر 2 بچوں کے باپ ہارون نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کا ارادہ کیا اور اس غرض سے...
چینی رہنما شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد منگل کے روز اپنے ہم منصب روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں اس سال روس کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے نئے سال کے موقع پر گفتگو کو تقریباً ایک سالانہ روایت بنا رکھا ہے، قریبی ذاتی تعلقات کی ایک خصوصیت جس نے ان کے ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے، جو خصوصیت کے ساتھ پوٹن کے یوکرین کے خلاف جنگ کے دوران پروان چڑھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین پیوٹن پر دباؤ ڈالے کہ وہ یوکرین میں ‘جنگی جرائم’ فوری...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے کی کھارادر میں کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں چھاپا مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر کھارادر گولڈ مارکیٹ میں کارروائی کی۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر کھارادر گولڈ مارکیٹ میں کارروائی کی۔(جاری ہے) نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران جیولرز شاپ سے 48 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جب کہ غیرملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم بلال احمد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی غیر ملکی کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 7 ہزار درہم،...

عمران خان نے قمر باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس بلا کر علیحدہ کمرے میں بٹھا کر ڈیڑھ گھنٹے تک اپنا انتظار کروایا تھا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 جنوری 2025ء ) فیصل واوڈا کے مطابق عمران خان نے قمر باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس میں ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب فیض حمید کو ہٹا کر نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ چل رہا تھا، تب عمران خان نے اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو وزیر اعظم ہاوس میں علیحدہ کمرے میں بٹھا کر ڈیڑھ گھنٹہ اپنا انتظار کروایا تھا، اس دوران قمر جاوید باجوہ سے میری بھی سلام دعا ہوئی تھی، بعد میں آرمی چیف سے 6 سے 7...
واشنگٹن: ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی اور وطن واپسی کیلئے سینیٹر محمد طلحہ محمود ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکا میں متحرک ہیںاورگزشتہ ایک ہفتہ سےمختلف امریکی حکام سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصدامریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر میں سزا کے خاتمے کے لیے جمع کرائی گئی درخواست (Clemency Petition) کی منظوری حاصل کرنا ہے اس موقع پر وکیل کلائیو اسمتھ اور ماریہ کاری بھی انکے ہمراہ ہیں، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آن لائن پٹیشن پر ڈیڑھ ملین سے زائدافرادنے دستخط کر دیئے۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی معصوم ہیں ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، اگر بالفرض ان الزامات کو مان بھی لیا جائے تب بھی ان...
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریس صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارئہصحت نے عالمی صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ہنگامی اپیل کی مہم شروع کردی۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان کہا کہ عالمی ادارے نے 2025 ء میں صحت کے بے مثال بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی ہیلتھ ایمرجنسی کال دی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ تصادم، موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض اور نقل مکانی جیسے عوامل صحت کے اسی طرح کے بحرانوں کا باعث ہیں اور 2025 ء میں30کروڑ سے زائد افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہوگی۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریس کا کہنا...
راولپنڈی: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے پروٹوکول کیساتھ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے آن لائن پٹیشن پر ڈیڑھ ملین افراد نے دستخط کردیے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اس وقت اپنے وکیل کلائیو اسمتھ اور ماریہ کاری کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے حتمی ملاقاتوں میں مصروف ہیں، ان ملاقاتوں کا مقصد امریکی صدر جو بائیڈن کے دفتر میں سزا کے خاتمے کیلیے جمع کرائی گئی درخواست (Clemency Petition) کی منظوری حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ شب سینیٹر طلحہ محمود بھیپاکستان سے امریکٓ پہنچ گئے ہیں جو آج امریکی سینیٹرز اور دیگر حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں موجود ہوں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ قوم دل کی گہرائیوں سے دعا کرے...
حکومت پنجاب نے لاکھوں مرلے اراضی متحدہ عرب امارات کو کرائے پر دیدی تاہم یہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی کہ یہ کرایہ محض ڈیڑھ پیسہ فی مرلہ رکھا گیا۔ تفصیل کے مطابق لیز پر دی گئی اراضی کے عوض سالانہ تقریب سالانہ 54 ہزار 536 روپے حاصل کیے جائیں گے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے دو لاکھ اکانوے ہزار 392 مرلے اراضی 54 ہزار 636 روپے سالانہ لیز پر دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ صوبائی حکومت کی طرف سے اتنے کم کرائے پر زمین دینے کے سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں انٹرنیشنل ریلیشنز اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالا میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں چور ریسٹورینٹ سے ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور 25 کلو مچھلی لے گئے۔ چوری کی یہ واردات گوجرانوالا کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق چکن پکوڑا اور مچھلی مصالحہ لگا کر فریزر میں رکھی گئی تھی، نا معلوم افراد تالے توڑ کر فریزر سے نکال کر تمام سامان لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق چور 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جنوری 2025ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا، ’’ایل اے (لاس اینجلس) میں اب بھی آگ بھڑک رہی ہے۔ نااہل سیاست دانوں کو یہ معلوم نہیں ہے کہ اسے کیسے بجھایا جائے۔‘‘ کیلیفورنیا: جنگلاتی آگ کی تباہی کی تفتیش کے مطالبات کیلیفورنیا میں جنگلاتی آگ: تباہ کن قدرتی آفات میں سے ایک اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا، ''یہ ہمارے ملک کی تاریخ کی بدترین تباہیوں میں سے ایک ہے۔ وہ آگ بجھا نہیں سکتے۔ ان کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟‘‘ لاس اینجلس میں جس تیزی اور شدت سے آگ پھیلی، وہ آگ بجھانے کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ایک امتحان ثابت ہوئی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ کے لئے کام کرنے والی ٹیم کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ میں نمایاں خدمات کے حوالے سے جمیل ناصر اور کسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی بدولت کسٹم آپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شہباز شریف نے فیس لیس...
بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ نے بورڈ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کی نشاندہی کی ہے۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ تیار کرکے صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس میں بورڈ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2022 کے دوران ضرورت کے برعکس کتابوں کی مشکوک پرنٹنگ سے قومی خزانے کو 11کروڑ 64 لاکھ کا نقصان پہنچا یا گیا،کاغذ اور دیگر پرنٹنگ مٹیریل کی خریداری میں تقریباً 53کروڑ 80 لاکھ جب کہ وینڈرز کو غیر ضروری رعایت دینے سے 23کروڑ 85 لاکھ...
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان: اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کو 4 ہفتے مکملبلوچستان کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال 4 ہفتوں سے جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری رہےگی۔
اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال و مشرق میں باقی رہنے کی شرط نے معاہدے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں صیہونی رژیم نے نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے پر بدستور قابض رہیں گے۔ ایک آگاہ سورس نے رویٹرز کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے مذاکرات میں اس لئے نئی شرط کا اضافہ کیا تا کہ یہ معاہدہ نہ ہو سکے۔ اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال و مشرق میں باقی رہنے کی شرط نے معاہدے کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں اسٹیل ٹاؤن ، کورنگی اور سچل میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس کے بعد رواں سال کے پہلے ماہ کے 9 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دیگر دو واقعات کو پولیس ذاتی اور نامعلوم وجہ قرار دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک نیشنل ہائی وے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کار انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے زندگی کی...
عمران خان: فوٹو فائل اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا، منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان...