علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
راولپنڈی: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے پروٹوکول کیساتھ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
عمران خان کو سیرت النبی ؐکی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی،علی امین گنڈا پور
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سز ا کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم پاکستان اور عاشق رسول ﷺ ہو نے پر سزا دی گئی ہے، عمران خان کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یونیورسٹی بنانے پرغیر قانونی سزا سنائی گئی ہے،
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈ ر نے سز ا سننے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، القاد ر یونیورسٹی میں نوجوانان پاکستان کو سرکار دو عالم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کی تعلیم دینے اور ریسرچ کے مواقع فراہم کیے گئے، پوری اسلامی دنیا آج کی تاریخ یاد کر لے۔ عدلیہ نے ایک اور سیاہ فیصلہ کرکے پاکستان میں آئین و قانون کی بے توقیری کی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عاشق رسول کو ایسی غیر قانونی سزائیں کیا خاک زیر کر سکیں گی جو شخص مزاحمت کی علامت ہے، عمران خان جیل میں بیٹھا تم پر بھاری ہے، عمران ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اس تحریک کو پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے خون سے سینچے گا،