بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ نے بورڈ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کی نشاندہی کی ہے۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ تیار کرکے صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس میں بورڈ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2022 کے دوران ضرورت کے برعکس کتابوں کی مشکوک پرنٹنگ سے قومی خزانے کو   11کروڑ  64 لاکھ کا نقصان پہنچا یا گیا،کاغذ اور دیگر  پرنٹنگ مٹیریل کی خریداری میں تقریباً 53کروڑ 80 لاکھ جب کہ وینڈرز کو غیر ضروری  رعایت دینے سے 23کروڑ 85 لاکھ روپے کی بے قاعدگی سامنے آئی۔رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ اسکولوں اور کالجز کے لیے چھپنے والے کتب رکھنےکیلئے عمارت کے حصول میں قومی خزانے کو 11کروڑ کا ٹیکا لگایا گیا، اسی طرح لائسنس فیس کی مد میں غیر ضروری اخراجات سے 21کروڑ جب کہ گورنمنٹ ٹیکس کی کم کٹوتی سے قومی خزانے کو 27کروڑ 23لاکھ کا نقصان اٹھانا پڑا ْ۔بعد ازاں بلوچستان اسمبلی نے مزید چھان بین کیلئے آڈٹ  رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کردی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس، 65 فیصد سے زائد نمبروں پر لیپ ٹاپ ملیں گے، عوام کو جوابدہ ہوں: مریم نواز

لاہور؍ سیالکوٹ  (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی)  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے  65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے، نئے بجٹ میں ہونہار سکالر شپ 50ہزار تک بڑھانے، سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔  حکومت میرا ذاتی کاروبار نہیں عوام کو جواب دہ ہوں۔ برے وقت میں ساتھ دینے والے ارکان اسمبلی کو بھی ناراض کرکے میرٹ کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بالکل مفت د ی جائیں گی۔ نوجوانوں کے لئے ترقی کے راستے بنانا ایک ماں کا فرض ہے۔ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر سب کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں باپ کی دعائوں کے طفیل آج وزیر اعلیٰ بنی ہوں۔ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، سب کو مبارک ہو، آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ ہونہارسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے۔ ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں۔ یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں،یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں، لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبا ل کے شہر میں طلبہ نے بہت عمدگی سے کلام اقبال پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔  مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب آپ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہو۔ وسائل کی کمی کے باوجود محنت جاری رکھنے والے طلبہ کوسلام پیش کرتی ہوں۔طلبہ کے لئے چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں بن کر سوچتی ہوں۔ ہونہار سکالر شپ بچوں کے والدین کے لئے ایک مدد کے مترداف ہے۔ میں طلبہ کے لئے چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں کے طور پر بیٹھی ہوں۔ نہیں چاہتی کوئی بچہ میرا شکریہ ادا کرے۔ مریم نوازشریف نے ایک طالبہ کو اپنی سیٹ پر بٹھا دیا۔لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آچکی ہیں، جلد لیکر خود آؤں گی۔ بچوں کے لئے مارکیٹ میں میسر بہترین لیپ ٹاپ خود منتخب کیے ہیں۔ پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے اور ماں بچوں میں تفریق نہیں کر سکتی۔آپ سب نے اس وطن کی خدمت کرنی ہے۔ محنتی بچے کو کالجز اور یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنا ریاست کے لئے فکر انگیز ہے۔ آپ سب پاکستانی ہو، آپ کے میرٹ کو ریاست تسلیم کرے گی۔  وطن کی عزت اور حرمت کے ہم سب امین ہیں، خیانت نہیں کرنی چاہیے۔ ماں جیسی مٹی ہوں تو خیانت نہیں کی جا سکتی۔ ہونہار سکالر شپ ملنے پر عہد کریں ماں جیسی مٹی سے خیانت نہیں کریں گے۔ اب وقت آگیا ہے ہر بچہ،بچی سر اٹھا کر چلے گا،خوب پڑھے گا، ترقی کرے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نعرے لگاتے تھے لیکن آج تک ایک پائی کی بھی چوری ثابت نہیں کرسکے۔ یہ آخری چانس ہے آگے جائیں گے یا پھر ہمیشہ پیچھے چلے جائیں گے۔ لوگوں کو چور چور کہتے رہے خود پر 190ملین پونڈ کا کیس ہے۔ بچے آنکھیں کھلی رکھیں کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں\ ہماری ریڈ لائن پاکستان ہے۔ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی نیچے آرہی ہے، سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ نواجوان عہد کریں کچھ بھی ہو جائے وطن کے خلاف نہیں جائیں گے۔خیبر پختونخوا کی طرف سے جب پنجاب پر حملہ ہوا، تو پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو کیلوں والے ڈنڈوں سے مارا گیا۔ کیا کوئی سیاست میں اس حد تک جا سکتا ہے۔ وردی والے آپ کے لئے جانیں قربان کرتے ہیں تضحیک برادشت نہیں۔ ہسپتال میں پولیس اور رینجرز کا کوئی ایسا نوجوان نہیں تھا جس کی سر کی ہڈی نہ توڑی گئی ہو۔ اڈیالہ جیل میں والدہ صاحبہ کے گزرنے کی خبر ملی،صدمے کے باوجو د کسی کو حملے کرنے جلاؤ گھیراؤ کے لئے نہیں کہا۔ ہم نے تو کسی کو ملک میں آگ لگانے کے لیے نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ڈیتھ سیل میں 5 مہینے رکھا گیا۔ حکومت کسی کی بھی ہو یہ وطن تو ہمارا ہے۔ نوجوانوں کو جلاؤ، گھیراؤ اور حملوں پر اکسایا گیا۔ میرا نام لے کر جلسوں میں آوازیں کسی گئی۔ پانامہ کے جعلی کیس میں ہماری حکومت ختم کی گئی۔میں کہتی ہوں مکافات عمل ہے جو آپ بھگت رہے ہیں۔ ایک روپے کی چوری ہم پر ثابت نہیں کی جا سکی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ آنکھ بند کرکے ہر بات پر یقین نہ کریں،نواز شریف کی حکومت 2017 میں ختم کی گئی اور ترقی کرتا ملک پیچھے چلا گیا۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نواز شریف نے ختم کی۔ دہشت گردی کو شکست دی گئی، لیکن وہ دہشت گردی دوبارہ واپس آگئی۔ سمجھ نہیں آتی بچوں کا مستقبل خراب کرنے والوں کو نیند کیسے آتی ہوگی۔ نوجوانوں کو کہتی ہوں کہ جب ملک کو مسئلہ درپیش ہو تو ملک اور والدین کی عزت و تکریم کو سامنے رکھیں۔ آپ کو کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا، پورے پنجاب سے کوڑے کے ڈھیر ختم کروائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پچھلی حکومت نے کوئی کام ہی نہیں کیا۔ مجھے ہر کام شروع سے کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانولہ ڈویژن کیلئے ہونہار سکالر شپ پروگرام لانچ کر دیا۔یونیورسٹی کی دس ٹاپر طالبات کووزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ آمد پر طلبہ کا جوش وخروش دیدنی تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قومی ترانہ، ملی نغمہ، نعت اور تلاوت قرآن مجید پیش کر نے والے طلبہ کو شاباش دی اور اظہار شفقت کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلام اقبال پیش کرنے والے طلبہ کے ساتھ سیلفی اور تصویر بنائی۔ ''جوانوں کو پیروں کا استاد کر دے'' مصرعہ پڑھنے پر خوب تالیاں بجیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جنرل سلامی پیش کی۔ گوجرانولہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے طالبات علینہ اور نایاب فاطمہ کے تعلیمی داستان سنانے پر رقت آمیز مناظر دیکھے۔ علینہ سعید نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو طلبہ کا محسن قرار دیا۔ نایاب فاطمہ نے اپنے کینسر کی مریضہ والدہ کے بارے میں بتایا۔ وزیر اعلی نے بچی کو گلے لگایا، پیار کیا اور والدہ کے علاج کی زمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا۔ کمسن بچے نے سٹیج پر وزیر اعلی مریم نواز کے ساتھ کام سیلفی بنائی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکیورٹی کو روک کر طالبات کو پاس بلا لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فرداً فرداً خود جا کر ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ فائن آرٹس کے طلباء  نے وزیرِ اعلی مریم نواز شریف کو پورٹریٹ پیش کیا۔ طالبات نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو صنف آہن قرار دیتے ہو ئے تصویر پیش کی۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے 1947 طلبہ کو 8کروڑ 98 لاکھ کے سکالرشپ ملیں گے۔ سرکاری یونیورسٹیوں کے 1276 طلبہ کو 5کروڑ 85 لاکھ اور کالجز کے 481 طلبہ کو ایک کروڑ 32 لاکھ کے سکالرشپ ملیں گے۔ معیاری نجی اداروں کے112 طلبہ اور میڈیکل کالج کے 78 طلبہ کو سکالرشپ ملیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خوبصورت جزیرے پر رہائش، تنخواہ سالانہ 86 لاکھ روپے سے زائد، کیا آپ یہ نوکری کریں گے؟
  • جیلیں انڈر ٹرائل ملزمان سے بھرگئیں، گنجائش سے 152 فیصد زائد قیدی ہونے کا انکشاف
  • علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
  • محکمہ ٹیکسٹ بورڈ بلوچستان ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی؛ بند گھر سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری
  • کوئٹہ: محکمہ صحت میں ڈاکٹروں کی دو تنخواہوں کا انکشاف
  • پنجاب میں زکوٰۃ کمیٹیوں کا کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس، 65 فیصد سے زائد نمبروں پر لیپ ٹاپ ملیں گے، عوام کو جوابدہ ہوں: مریم نواز
  • 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قید ہونےکا انکشاف
  • قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش:2024ء میں 12 ارب سے زائد کی بجلی چوری