عمران خان: فوٹو فائل

اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔

مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا، منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔

ملاقات کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے باوجود پارٹی رہنما اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچتے ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات میں تاخیر کی وجہ ایاز صادق کی عدم موجود گی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے ایاز صادق ملک سے باہر تھے، اب آگئے تو اب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے سے ملاقات کی

پڑھیں:

بانی سے ملاقات: حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی

بانی سے ملاقات: حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے حکومت نے کہا ہے کوئی راستہ نکالتے ہیں۔حکومت اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دونوں کمیٹیوں نے ایاز صادق پر اعتماد کا اظہار کیا، عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا مسودہ پڑھ کر سنایا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی 7 دنوں میں اپوزیشن مطالبات پر تحریری موقف پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حکومتی کمیٹی نے تائید کی ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی چیئرمین سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا مذاکرات ٹھیک سمت میں جا رہے ہیں، کوئی تشویش نہیں ہونی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے گیند کرواکر 113 سال پُرانی روایت توڑ دی
  • علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
  • روزانہ شوکاز سے تنگ آگیا ہوں بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں، شیر افضل مروت
  • نکالنے کا فیصلہ ہو گیا تو شوکاز فارمیلٹی  روزانہ ملنے سے تنگ: شیر افضل
  • بیرسٹرگوہرکی آرمی چیف سے ملاقات کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے، علی محمدخان
  • عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے، عمر ایوب
  • بانی سے ملاقات: حکومت نے کہا کوئی راستہ نکالتے ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی
  • تلوار لٹکا کر سمجھا جا رہا تھا بانی ڈیل کیلئے تیار ہو جائیں، علیمہ خان
  • لاہور ہائیکورٹ، 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر