وزیراعظم کافیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم تیار کرنیوالی ٹیم کیلئے ڈیڑھ کروڑ انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ کے لئے کام کرنے والی ٹیم کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی تیاری اور نفاذ میں نمایاں خدمات کے حوالے سے جمیل ناصر اور کسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی بدولت کسٹم آپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز سسٹم کو عالمی معیار اور فول پروف بنانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصاً مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منصفانہ، شفاف اور مو¿ثر کسٹم سسٹم کو یقینی بنانے کے لئے کسٹم نظام میں مزید جدت لائی جائے جو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم پاکستان کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا ، ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کے حوالے سے یہ سسٹم ایک اہم سنگ میل ہے، فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔
معروف بھارتی اداکار تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ، حالت نازک
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم فیس لیس کسٹم شہباز شریف کے لئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔
این25 شاہراہ کو دو رویہ موٹروے معیار پر بحال کیا جائے گا۔کچھی کینال فیز 2 بھی بچت سے مکمل کیا جائے گا، ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر۔ کابینہ اعلامیہ کے مطابق
پٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے سسٹین ایبل انوسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی۔
فریم ورک سے ماحول دوست توانائی منصوبوں کی فنڈنگ ممکن ہوگی۔
سکوک فریم ورک ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں مدد دے گا۔ کابینہ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دی۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان