گوجرانوالا ‘ ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور 25 کلو مچھلی چوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالا میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں چور ریسٹورینٹ سے ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور 25 کلو مچھلی لے گئے۔ چوری کی یہ واردات گوجرانوالا کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق چکن پکوڑا اور مچھلی مصالحہ لگا کر فریزر میں رکھی گئی تھی، نا معلوم افراد تالے توڑ کر فریزر سے نکال کر تمام سامان لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق چور 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: دکاندار کو قتل کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس، فرار ہونے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں دکاندار کے قتل کی واردات کرنے والے ملزمان کی گاڑی کا نمبر ٹریس ہوگیا جب کہ قتل کی واردات کرتے وقت ایک اور کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی کی مدعیت میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
مقتول خالد اپنی دکان پر موجود تھا کہ گاڑی میں سوار افراد آئے اور فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کا گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی فوٹیج میں گاڑی کے رنگ اور نمبر کی شناخت ہوسکتی ہے۔