کراچی‘ ایف آئی اے کی کھارادر میں کارروائی، ڈیڑھ کروڑ کی کرنسی برآمد، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے کھارادر گولڈ مارکیٹ میں چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نعمان صدیقی کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کی خفیہ اطلاع پر کھارادر گولڈ مارکیٹ میں کارروائی کی۔
(جاری ہے)
نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران جیولرز شاپ سے 48 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جب کہ غیرملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم بلال احمد کو گرفتار کیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ برآمد کی جانے والی غیر ملکی کرنسی میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 7 ہزار درہم، 6 ہزار ریال اور ایک ہزار کینیڈین ڈالر شامل ہیں جب کہ ایک کروڑ 2 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے۔نعمان صدیقی کے مطابق کارروائی میں موبائل فون بھی برا?مد ہوا اور حوالہ ہنڈی کے شواہد مل گئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایف ا ئی اے کی کرنسی
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کارروائی ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز کے ہمراہ 2 ملزمان گرفتارکر لیا گیا۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپا مار ٹیم نے صدر کے علاقے میں کارروائی کی اور جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار 500 جعلی ڈالرز برآمد کرلیے۔حکام کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والے نعیم احمد نامی ملزم کو واٹرپمپ سے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ جعلی ڈالرزسپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتار ی کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔