کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں اسٹیل ٹاؤن ، کورنگی اور سچل میں ڈیڑھ گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 اسٹیل ٹاؤن میں نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا جس کے بعد رواں سال کے پہلے ماہ کے 9 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دیگر دو واقعات کو پولیس ذاتی اور نامعلوم وجہ قرار دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگھر پھاٹک نیشنل ہائی وے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کار انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے زندگی کی بازی ہار گیا، مقتول کی شناخت 27 سالہ عارف کے نام سے کی گئی۔

مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکو کریانہ اسٹور سمیت دیگر دکانوں کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے اور اس دوران موٹر سائیکل چھیننے کے دوران شور شرابہ ہوا تو عارف بھی گھر سے باہر نکلا تو ڈاکوؤں کے سامنے آگیا جس پر انھوں نے پکڑے جانے کے خوف سے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا، مقتول غیر شادی شدہ تھا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کا بھی کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، کورنگی ضیا کالونی سیکٹر 32 اے  میں فائرنگ کے واقعہ میں 24 سالہ عارف اصغر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود افراد نے ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا ہے جبکہ ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے جناح اسپتال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے واقعہ کو ذاتی رنجش کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

انھوں ںے بتایا کہ مقتول کو عقب سے پشت پر گولی لگی تھی جبکہ محلے والوں نے پولیس کو بتایا کہ مقتول کی پہلے بھی جھگڑا ہو چکا ہے جبکہ مقتول مقامی فیکٹری میں کام اور آبائی تعلق اندرون سندھ سے تھا جو کہ کورنگی ضیا کالونی میں اپنے ماموں کے گھر کرایے پر رہتا تھا ، مقتول سے کوئی موبائل فون نہیں چھینا گیا جبکہ گلی میں کمیرے نصب ہیں ان کی فوٹیجز سے واقعہ کا تعین ہو سکے گا اور ملزمان کی شناخت میں بھی مدد مل سکے گی جبکہ مقتول عارف کے ہمراہ گلی میں موجود اس کے دوست نے واقعہ ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا ہے جس کی پولیس تصدیق نہیں کر رہی۔

دریں اثنا سپرہائی وے غازی گوٹھ سے سمیرا چوک جانے والے راستے پر پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

 اس حوالے سے سچل پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 45 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ اور ملزمان کا تعین نہیں ہو سکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ کے کے دوران گیا جس

پڑھیں:

کراچی، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے آٹھ دس دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جا کر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بچی کے اصرار پر میں خود بچی کو اس کے چچا کے گھر چھوڑ کر آیا تھا، واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع جمعرات کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے منگھوپیر پولیس کو دی تھی، جبکہ انہی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین کی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی ملاقات
  • کراچی، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
  • ممبئی‘اداکار سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت میںزخمی،اہلیہ‘بیٹے محفوظ رہے
  • 15روز میں فائرنگ وحادثات میں 36شہری جان سے گئے
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 15 دنوں میں 36 شہری جاں بحق
  • کراچی؛ ڈکیتی میں مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 15 دنوں میں 36 شہری جاں بحق
  • دوران ڈکیتی مزاحمت پر سیف علی خان شدید زخمی،اسپتال منتقل
  • نماز فجر پڑھ کر آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
  • ڈکیتی مزاحمت پرشہری کاقتل ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ
  • افسوس ناک واقعہ، کورنگی، ڈاکوئوں نے نماز فجر پڑھ کر گھر آنے والے نوجوان حافظ قرآن کو قتل کردیا