2025-01-18@13:17:19 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«والے فوجی»:

    ہوانا (انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں 8 جنوری کو عسکری گودام میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ صدر میگوئل دیاز کانیل نے ایک بیان میں کہا کہ ہولگین صوبے کے میلونس علاقے میں گودام میں دھماکا ہوا تھا،جس میں نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
    نئی دہلی: روس کے لیے کرائے کے فوجی بننے والے 12 بھارتی فوجی یوکرین میں ہلاک جبکہ 16 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں بھارت کے 12 فوجی مارے گئے جبکہ 16 فوجی لاپتہ ہیں۔ وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے فوجی بھارت کی جانب سے لڑ رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آج (جمعہ) تک روسی فوج میں خدمات میں انجام دینے والے 126 بھارتی فوجیوں کے معاملات سامنے آئے ہیں. ان کا کہنا تھاکہ 126 فوجیوں میں سے 96 فوجیوں کو روس...
    — فائل فوٹو پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ بھی کی تھی۔ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاکضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کردے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ اس سے...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وفاق کے دئیے گئے فنڈز پشتونوں کے بجائے فوج مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا اعلان کرنے والے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ناک کے نیچے سے 799ملین غائب ہوگئے۔ اس سے قبل مساجد کے آئمہ کرام کے نام پر 70کروڑ کے فنڈز غائب کردیے گئے۔ یہ تمام پیسہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اداروں کےخلاف مہم چلانے والے برگیڈ سیل کو دیے جاتے ہیں۔ جس پیسے سے پشتون قوم کے بچوں کو اسکالرشپ اور الیکٹرک بائیکس مل سکتی تھیں وہ سوشل ٹرولز کی جیبوں میں جارہا ہے۔ عظمی...
    مردان(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں میڈیکل کمپلیکس کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال میں بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دو میں سے ایک ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے والقعے میں ملوث ملزمان کو معطل کردیا۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق گزشتہ روز مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال آئی 32 سالہ بیوہ خاتون سے زیادتی کی۔ مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر ہسپتال کے سرکاری ملازمین ہیں۔خاتون جن کا تعلق مردان کے علاقے بخشالی سے ہے 4 جنوری کو گھر سے غائب ہوگئی تھیں، لیکن تقریباً ایک ہفتہ بعد گیارہ جنوری کو تھانہ شیخ ملتون پہنچ کر مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر کے...
    سجاول میں چھینے گئے موبائل فونز غیر ملکی سیاح جوڑے کے حوالے کردیے گئے۔ایس ایس پی سجاول کے مطابق سندھ پولیس نے غیر ملکی سیاح جوڑے سے چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرکے مالکان کو لاہور میں واپس کردیے۔ایس ایس پی کے مطابق غیر ملکی سیاح جوڑے سے سجاول میں لوٹ مار کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 دن کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فونز برآمد کرالیے گئے تھے۔سندھ پولیس کے مطابق سائیکل سوار غیرملکی سیاح جوڑے سے 29 دسمبر 2024 کو سجاول میں موبائل فون چھینے گئے تھے۔
    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔  وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی تحقیقات سی ایم آئی ٹی کے سپرد کرتے ہوئے انسپکٹر کی معطلی کا بھی فیصلہ کیا۔  وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے کہ امن و امان کی صورتحال کا بہانہ بنا کر انسپکٹرز کانوں تک نہ پہنچ پائیں، اور جنہیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکامی ہو، انہیں استعفیٰ دے کر گھر واپس جانا چاہیے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حادثات کے ذمے دار افراد کی شناخت کر کے انہیں سخت سزا دینا ضروری ہے۔  وزیرِ اعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں...
    امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مختلف مقامات پر لگنے والی آگ کے سبب جہاں ہزاروں گھر جل کر خاکستر ہو گئے ہیں وہیں کچھ مکان ایسے بھی ہیں جو محفوظ رہے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تباہ شدہ اسٹرکچرز کے درمیان بعض ایسے گھر موجود ہیں جو بالکل درست حالت میں ہیں۔
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سائبر سیکیورٹی چیلنجز میں جغرافیائی سیاست میں رونما سنگین اور پیچیدہ تبدیلیوں کی وجہ سے مزید اضافہ ہوا ہے. ورلڈ اکنامک فورم کی نئی رپورٹ ”گلوبل سیکیورٹی آﺅٹ لک 2025“ میں کہا گیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی جغرافیاتی سیاست میں رونما تبدیلیوں کی وجہ سے ناقابل تصور پیچیدہ دور میں داخل ہورہی ہے یہ سب ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب نئی ٹیکنالوجیز تیزی سے سامنے آرہی ہیں اور خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق 60 فیصد اداروں کا کہنا ہے کہ جغرافیائی سیاست کی بدلتی صورتحال ان کی سائبرسیکیورٹی کی منصوبہ بندی...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعددہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکا خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد...
    بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ...
    سٹی 42 : محکمہ ماحولیات پنجاب میں انوائرمنٹ فورس بنانے کے لیے بھرتیاں شروع ہوگئیں ۔  سی ایم کی ہدایات پر انوائرمنٹ فورس بنانے کے لیے بھرتیاں شروع کی گئیں، محکمہ ماحولیات پنجاب میں ٹوٹل 360سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا، انوائرمنٹ پولیس کے لیے انسپکٹر کی اسی سیٹوں پر بھرتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ میرٹ پر پورا اترنے والے انسپکٹرز کو اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ فیلڈ اسسٹنٹ کی 280 آسامیوں پر انٹرویو کا سلسلہ جاری ہے، انٹرویو کے لیے آنے والے امیدوار وں کے لیے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔  لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا یاد رہے کہ بھرتیوں کا عمل 17...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلات کی آگ سے نقصانات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکام نے مزید ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آگ کے سبب اموات کی تعداد 24 ہو گئی ہے اس سے قبل اموات کی تعداد 16 بتائی گئی تھی حکام کو خدشہ ہے کہ آگ کے سبب جل جانے والی املاک یا عمارتوں سے سرچ آپریشن میں مزید لاشیں مل سکتی ہیں. ریاست کیلی فورنیا میں آگ مسلسل تباہی پھیلا رہی ہے اور چھ دن گزرنے کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے امریکہ کے ہنگامی امداد کے اداروں کے اعلیٰ حکام خدشہ ظاہر...
    شمالی غزہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں حماس نے اسرائیل کے 4 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کی ہے۔ اس حملے میں 6 اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شمالی غزہ کے ایک علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کے گزرتے وقت سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ مین دھماکا ہوا۔ اس سے قبل بدھ کے روز شمالی غزہ میں اؤہونے والے ایک اور دھماکے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی ان تازہ ہلاکتوں کے بعد 7 اکتوبر کے حملے کے بعد جاری اسرائیل۔فلسطین جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس فورم نے اپنے صدر سہیل عزیز کی قیادت میں 12 جنوری 2025 اتوار کی سہہ پہر 3 بجے سی ویو، کراچی پر منعقد ہونے والے غزہ : مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ اس اہم مارچ کا مقصد غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف اجتماعی آواز بلند کرنا اور اسرائیل کی جانب سے معصوم مردوں، عورتوں اور بچوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرنا ہے۔اپنے بیان میں سہیل عزیز نے کاروباری برادری کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کراچی کی کاروباری برادری کے عہدیداران اور اراکین کو اس اہم مقصد...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)اپنی بیوی کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والے ڈومینیک پیلیکوٹ کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے باپ کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں کیرولین ڈیرین نے بتایا کہ نومبر 2020میں انہیں ایک فون کو کال آئی جس نے ان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا، فون کے دوسری طرف ان کی والدہ گیسیل پیلیکوٹ تھیں۔(جاری ہے) کیرولین ڈیرین نے کہا کہ والدہ نے مجھے بتایا انہیں صبح پتا چلا کہ تمہارے والد ڈومینیک تقریباً 10سال سے نشہ آور دوا دے رہے تھے تاکہ مختلف مرد ان کی عصمت دری کر سکیں۔ڈیرین نے کہا کہ اس وقت میں نے ایک...
۱