خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی: 2 مختلف واقعات میں 9 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
14-15 مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کاررائیوں کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید
خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع مہمند میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خوارج مارے گئے۔
تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک سرزمین کے 2 بہادر فرزند حوالدار محمد زاہد (عمر: 37 سال، ساکن ضلع ملاکنڈ) اور سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر: 26 سال، ساکن ضلع چترال) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
ایک اور معرکے منیں، جو ڈیرہ اسماعیل خان ضلع کے علاقے مدی میں ہوا، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 خوارج مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے خوارج دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔
علاقے میں کسی بھی خارجی کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس کا عمل جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حوالدار محمد زاہد خارجی خوارج دہشتگرد ڈیرہ اسماعیل خان سپاہی آفتاب علی شاہ شہید ضلع مہمند.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حوالدار محمد زاہد خوارج دہشتگرد ڈیرہ اسماعیل خان شہید سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
ٹانک؛ پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام، بروقت کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فورسز نے پاک فوج کی پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشتگرد ہلاک کردیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنڈولہ میں پاک فوج کی پوسٹ پر خارجیوں نے حملہ کیا، جسے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا، جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 سے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی