شہداء اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس ہے: آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور قوم کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں، تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ تقریب میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے، شہدا کے اہلخانہ نے بعد از مرگ دیئے جانے والے اعزازات وصول کیے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدم ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ آج کا امن اور آزادی شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بے لوث عزم قابل تعریف ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے, آج کا امن و آزادی ان کی قربانیوں کی بدولت ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ایک باوقار تقریب میں شرکت کی جہاں افواجِ پاکستان کے افسران اور جوانوں کو ان کی شجاعت اور وطن سے وفاداری پر ستارہ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا اس اہم تقریب کا مقصد اُن سپاہیوں کی خدمات کو سراہنا تھا جنہوں نے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے نمایاں کردار ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کے بغیر آج کا پاکستان ممکن نہ ہوتا ان کا کہنا تھا کہ شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہونا چاہیے کیونکہ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں آزادی اور امن جیسی نعمتیں عطا کیں جنرل عاصم منیر نے زور دیا کہ شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں محض ایک شخص یا خاندان کا فخر نہیں بلکہ پوری قوم کا اثاثہ ہیں جن پر ہمیں ہر لمحہ ناز ہونا چاہیے آرمی چیف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاک فوج شہدا کے ورثا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ساتھ کھڑی رہے گی انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے پاک فوج ہر وقت تیار ہے اور قوم کی خدمت اور دفاع کا جذبہ ہمارے ہر سپاہی کے دل میں موجود ہے تقریب میں شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیا آرمی چیف نے ان تمام اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا جذبہ اور قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے