2025-01-19@08:34:47 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«مفتاح اسماعیل»:

    ن لیگ نے اپنی سیاست اقتدار کےلئے گروی رکھ دی ہے ،مفتاح اسماعیل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مذاکرات کہیں اور ہوں گے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اس کی توثیق کرے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست اقتدار کےلئے گروی رکھ دی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی غلطی یہ ہے کہ اقتدار چھوڑنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے لڑ پڑے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد کرنی چاہیے، موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، یہ ایک میٹنگ تک نہیں کروا سکتی تو مینڈیٹ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جعلی افسران سرگرم ہوگئے ہیں، یہ جعلی افسران پہلے شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو سیل کرتے ہیں اور پھر ڈی سیل کرنے کیلیے بھاری رقوم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سرگرم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 3 جعلی افسران شہریوں سے رشوت مانگتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیے گئے۔ جعلی اہلکاروں نے پہلے کچھ گھروں کو سیل کیا اور پھر ڈی سیل کرنے کیلیے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ متاثرین کو ڈیل کرنے کے لیے چائے کے ہوٹل پر بلایا۔ اہل علاقہ نے اس کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی تو ٹاؤن انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور تمام جعلی افسران کو...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)احتساب عدالت کی جانب سے 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس کافیصلہ سنائے جانے کے بعدبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا،30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیاگیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا،ملزمان کی حاضری پوری ہونے پر فاضل جج نے محفوظ فیصلہ سنایا۔فیصلے کیلئے عمران خان کو اڈیالہ جیل پہنچایا گیا جبکہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی جیل پہنچے اس کے علاوہ شعیب شاہین، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بھی...
    کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن)جائیداد تنازع کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے تلخ کلامی پر وکیل کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جائیداد تنازع کیس  کی سماعت ہوئی، جسٹس اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت  سندھ ہائیکورٹ کے جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی،جسٹس اقبال کلہوڑو نے وکیل کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کاحکم دیدیا، پولیس نے وکیل احتشام اللہ خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،عدالت نے وکیل کو جیل بھیجنے اور لائسنس معطل کرنے کا حکم دیدیا۔ جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ جسٹس...
    کراچی(جسارت نیوز) شہر قائد میں ٹریلرز کے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرنے لگے، سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر میاں زخمی اور بیوی جاں بحق ہوگئی۔کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔غنی چورنگی کے قریب ہونے والے خوفناک حادثے میں بیوی نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ شاہراہ فیصل پر فائن ہائوس کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ ھادثے کے بعد زخمی لڑکا اور لڑکی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق الٹنے والی کار...
    لاہور میں تقریب سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہاں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں، جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کرسکتے، سرمایہ کار بنگلادیش اور بھارت کو ترجیح دیتے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جاسکتے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتے، سرمایہ کار بنگلہ دیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں امن ہے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہاں 2 کروڑ بچے سکول نہیں جا سکتے، بجلی اور گیس کے نرخ اتنے زیادہ ہیں کہ فیکٹری لگانا مشکل ہے، 61 فیصد ٹیکس صرف بجلی پر ہے، حکومت اسے کم کرے۔...
    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے اسکول نہیں جاسکتے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کی گئیں جو پہلے ہی سے خالی تھیں، ہمارا نظام حکمرانی فیل ہوچکا ہے۔ پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے، جسے ٹھیک کیا جانا چاہیے، چیئرمین ایف بی آر کا اعترافچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے،جسے ٹھیک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے شکار ملک معاشی ترقی نہیں کر سکتے، سرمایہ کار بنگلادیش اور بھارت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہاں امن ہے۔سابق وزیر...
    کراچی(نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ مزیدپڑھیں:کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرکا مشہور گانا ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل، نوجوان حیران رہ گئے
    کراچی: سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نےکارروائی کے دوران ملزم سید مرزا شاہ کو چھاپہ مارکارروائی میں ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ سےگرفتارکیا، ملزم نے خاتون کی نازیبا ویڈیوزاور تصاویربنائیں اورویڈیوز کی بنیاد پرمتاثرہ خاتون کوبلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئےگرفتارکیا گیا، ملزم کےقبضےسے موبائل فون اورسم کارڈزکوضبط کرلیا گیا، ضبط شدہ فون سےمذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوردیگر شواہد بھی برآمد کرلیےگئے،اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ 
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مرغی کا گوشت، انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے والوں کی شامت آگئی، کمشنر کراچی نے ڈنڈا اٹھا لیا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گرفتاریاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اشیائے خورونوش کی حکومت کی جانب سے مقررہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کہا کہ تمام مجسٹریٹس کو ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری پرائس لسٹ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے، مجسٹریٹس...
    اسلام آباد:سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں بننے والی سیاسی جماعت ‘عوام پاکستان’ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد خاقان عباسی کو جماعت کا کنوینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جماعت گزشتہ سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں نے تشکیل دی تھی۔ ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا نعرہ "بدلیں گے نظام” ہے، اور اس کا جھنڈا سبز اور نیلے رنگ کا ہے، جس پر پارٹی کا نام سفید رنگ میں درج ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ جماعت کے اندرونی انتخابات جون 2024 میں مکمل ہو چکے تھے، جس کے بعد پارٹی...
۱