مانسہرہ: سرکاری اسکول میں لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالا ٹیچر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیر تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کےگھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون بر آمد کر لیا جب کہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ملزم سے تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور میں 11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کوارٹر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹں ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔