سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیفٹ) سے نکالنا سلطان علی الانہ کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔

ملک کی مالیاتی اور سماجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے سلطان علی الانہ کو یومِ پاکستان پر نشان خدمات کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سلطان علی الانا پاکستان میں مائیکرو فنانس کے بانی ہیں، ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں ان کا اہم کردار ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے ملک کو نکالنا سلطان علی الانا کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔

پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو منیر کمال کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور بینکر کام شروع کیا اور پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔

سابق سیکریٹری خزانہ وقار مسعود کا کہنا ہے کہ سلطان علی الانا ان کی دور اندیشی اور معاشی چیلنجز حل کرنے کی صلاحیت صرف نظام نہیں بناتی بلکہ مستقبل سنوارتی ہے۔

بینکنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود کا کہنا ہے کہ سلطان علی الانہ کا وژن ہمارے مالیاتی نظام کو عالمی معیار پر لے آیا ہے۔

سطان آلانہ انجینئر ہیں، 1985 میں اپنی تعلیم مکمل کرکے پاکستان آئے تو نوکریاں کم تھیں، انہیں نے بطور بینکر کام شروع کیا اور پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔

سلطان علی الانہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں نشانِ خدمت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلطان علی الانہ کا کہنا ہے کہ

پڑھیں:

ریکوریوں بارے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے، وزیر اعظم کی ایف بی آر کو ہدایت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو ریکوریوں کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق سعودی عرب سے واپسی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں 34.5 ارب روپے کی ریکوری پرمتعلقہ وزراء وافسران کی پذیرائی کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طلب کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم آپکی قومی خزانے کو 34.5 ارب روپے کا فائدہ پہنچانے پرمشکور ہے اور فیصلے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ریکوری قابل ستائش اقدام ہے جبکہ ایسے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ محنت و لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی کام آپ جیسی محنتی ٹیم کے ساتھ ہی ممکن تھا، 34.5 ارب کی ریکوری ایک اچھی شروعات ہے لیکن ابھی ہمارا سفر شروع ہوا ہے اور ہمیں مستقل بنیادوں پر ایک پائیدار نظام تشکیل دینا ہے جبکہ دہائیوں کی خرابیوں کو ہمیں مل کر ٹھیک کرنا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اصلاحات و ٹیکس قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنانے پرلائحہ عمل تشکیل دے کرپیش کیا جائے اور ایف بی آر کی افرادی قوت کی بہتری کیلئے ایک پلان تشکیل دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سو فیصد ڈیجیٹائیزیشن، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور مسلسل نگرانی سے ہی نظام میں بہتری آئے گی، ایسے افسران و اہلکار جو کسی بھی قسم کی خوردبرد میں ملوث پائے جائیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے اور اچھی کارکردگی والے افسران و اہلکاروں کی ستائش بھی یقینی بنائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں پاکستان کی تقدیر کو بدلنا ہے تو نظام میں مستقل بنیادوں پر تبدیلی نا گزیر ہے اور عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کیلئے جس قدر ہوسکا، کوشش کریں گے۔

یوم پاکستان پر دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنے کا عہد کیا ہے: گورنر ، وزیراعلیٰ سندھ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 12 سالہ امریکی لڑکے کا کارنامہ، نیوکلیئرفیوژن ری ایکٹربنا لیا
  • پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں بے مثال ہیں، بیرسٹر سلطان
  • پرائیویٹ سیکٹر سے مل کر پاکستان میں ریل ٹریک کو جدید بنائیں گے: حنیف عباسی
  • سلطان علی الانا نشانِ خدمت حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی
  • ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، بیرسٹر سلطان
  • ریکوریوں بارے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے، وزیر اعظم کی ایف بی آر کو ہدایت
  • فتنہ الخوارج اور دہشت گرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے: صدر مملکت
  • وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد
  • جنگ افغانستان کیلئے مفید ہے نہ پاکستان کیلئے، مولانا فضل الرحمان