Islam Times:
2025-03-25@22:59:45 GMT

ماہرنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

ماہرنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

درخواست گزار نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف جو مقدمات قائم ہیں، ان میں انکی گرفتاری شامل نہیں تھی۔ گرفتاری کے بعد انہیں فوری جیل بھیجا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ کو گرفتار کرنے کے بعد فوراً جیل بھیج دیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری قانونی طریقہ کار کے برعکس ہے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف جو مقدمات قائم کئے گئے ہیں، ان میں ان کی گرفتاری شامل نہیں تھی۔ اس پر ان کے وکیل عمران بلوچ نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کے لئے سرکاری حکام کو ہدایت جاری کی جائے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ اور شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کئے۔ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور پراسیکوٹر جنرل کی درخواست پر عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے رشتہ داروں اور ان کے وکیل کو جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ رنگ بلوچ کی کی گرفتاری

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ: مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور:

لاہور ہائیکورٹ میں مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔

رمضان المبارک کے دوران چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ 

صوبائی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ رمضان تقریباً گزر چکا ہے، حکومت رولز پر عملدرآمد کیوں نہیں کروا رہی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت کے پاس سب کچھ موجود ہے پھر بھی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا۔

عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔

درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • چیف الیکشن کمشنر اور 2 کمیشن ممبران کی تعیناتی بارے درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • پی ٹی آئی کے جلسے کی اجازت، ڈی سی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عید کے دنوں میں اشتہاریوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں سزا معطلی کیلئے عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس: تفتیشی افسر کو فرانزک اور جیو فینسنگ رپورٹس کیلئے مہلت
  • عدالت نے 4 مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری سے روک دیا
  • لاہور ہائیکورٹ: مہنگائی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
  • مردہ خانے سے لاشیں لے جانے پر ماہ رنگ بلوچ سمیت 150 افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ