2025-01-24@06:57:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1673
«فیس میں»:
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 23.07فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائیشماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 176 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2023میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 143 ارب روپے رہا تھا۔(جاری ہے) اس طرح نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 33ارب روپے یعنی 23فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
․مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)گڑ کی قومی برآمدات نومبر 2024 کے دوران 266.66 فیصد بڑھ گئیں۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 11 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ نومبر 2023 میں گڑ کی برآمدات کی مالیت 3 ملین روپے رہی تھیں۔(جاری ہے) اس نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران گڑ کی قومی برآمدات میں 8 ملین روپے یعنی 266سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز...
پاکستان کا دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 582 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ معیشت میں نئے انقلاب کی علامت ہے۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دسمبر 2024 میں 109 فیصد کے اضافے کے ساتھ 582 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں بہتری کی وجہ ایس آئی ایف سی کا تعاون اور ترسیلات زر میں اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معاشی ترقی: کیا پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے؟ گزشتہ سال کے 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی یہ پانچویں ماہ کی مسلسل کامیابی ہے۔ پاکستان کا مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس جولائی سے دسمبر کے دوران 1.21 ارب ڈالر تک رہا۔...
خوبرو اداکارہ مریم نفیس اپنے ہاں بہت جَلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔ اداکارہ امید سے ہیں اور آج کل اس صورتِ حال کو خوب انجوائے کر رہی ہیں، اس دوران تھکاوٹ و دیگر تکالیف کو نظر انداز کر کے اداکارہ کو سیر سپاٹوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بے بی مون کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں جن پر کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تو کچھ نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mariyam Nafees Amaan (@mariyam.nafees) حال ہی میں اداکارہ...
چین کے 2024کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں 10.5 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چین کی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) میں گزشتہ برس کی نسبت 10.5 فیصد اضافہ ہوا جس سے بیرونی سرمایہ کاری میں ایک بڑے ملک کی حیثیت سے اس کا مقام مزید مستحکم ہوا۔ چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری، عالمی تعاون اور غیر ملکی امداد کے کام سے متعلق ایک اجلاس میں جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس ملک کی مجموعی غیرمالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب امریکی ڈالر تھی۔اجلاس...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ’نگہبان رمضان پیکیج‘ کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے لاکھوں خاندانوں کو ’نگہبان رمضان پیکیج‘ دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں کو نگہبان رمضان پیکیج کے لئے 15 فروری تک رجسٹریشن مکمل کرانے کی ہدایت کی جبکہ نگہبان رمضان پیکیج میں شفافیت کے لئے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان پیکیج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض...
لاہور(نیوزڈیسک)ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ لازمی قرار دے دیا مگر شہر بھر میں ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اس کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور...
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے باقاعدہ خاتمے کے عمل کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی نے کارپوریشن کی تنظیم نو سے متعلق مشاورت کے بعد اس کے مستقبل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے حوالے سے وفاقی وزیررانا تنویر حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے بھی اہم تجاویز پیش کیں۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کی مہلت اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایات پرعمل درآمد کے لیے مشاورت کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت صنعت کے اعلامیہ کے مطابق...
ویب ڈیسک:دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے،ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کے لیے فیس 15 ہزار ڈالر تک ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں نیپال کی سپریم کورٹ نے حکومت کو بلند پہاڑ سر کرنے کے لیے کوہِ پیماؤں کو محدود تعداد میں اجازت نامے جاری کرنے کا حکم دیا تھا،عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں کے استعداد کا خیال رکھنا لازم ہے۔ اس لیے کوہ پیمائی کے لیے ایک مخصوص تعداد کا تعین کرنا ضروری ہے۔ ...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈویژن میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی کی سربراہی میں آج کمشنر آفس کے کمیٹی ہال میں منعقدہ ہوا جس میں میئر میرپور خاص عبد الرئوف غوری، ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی – اجلاس میں کمشنر فیصل احمد عقیلی کو ڈویژن میں روڈز، سیوریج، واٹر سپلائی، ہیلتھ سمیت دیگر جاری ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں جلد از مکمل کریں اور جو اسکیمیں 6ماہ میں مکمل نہیں ہو سکیں تو ان اسکیموں کو آئندہ اے ڈی پی میں شامل کر کے مکمل کیا جائے...
حیدرآباد: پولیس ٹریننگ کے ڈی آئی جی فیض اللہ کوریجو پاسنگ آئوٹ کا معائنہ کر رہے ہیں
جامشورو (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قیام کے بعد بورڈ کی جانب سے سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفت درستی کتابوں کی تقسیم کا عمل کئی سال سے جاری ہے، پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے بچوں کو درسی کتابوں کی تقسیم مفت کی جاتی ہے لیکن حالیہ سندھ حکومت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خاتمے میں وہاں خدمت انجام دینے والے 200سے زائد ملازمین اور پنشنر کا مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے، پہلے بھی متعدد اداروں میں فرد واحد مقرر کر کے ان اداروں کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی حکومت کی جانب...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا نظام نہیں جہاں عوام کی حمایت کے بغیر حکومت چل سکے۔ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کی خواہشات کے خلاف چلنے والے نظام قائم نہیں رہ سکتے۔ موجودہ حکومت اتفاق رائے سے عاری یکطرفہ پالیسیوں کے ذریعے کبھی کبھار اپنے مسائل میں اضافہ کرتی ہے۔ وہ فیصلے جو اتفاق رائے پر مبنی ہوں اور عوام کی خواہشات کے مطابق ہوں ان پر عمل درآمد زیادہ موثر اور آسان ہوتا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی آل پاکستان ایمپلائز اتحاد یونین کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے لیے تین...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں 2 رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، ججز کمیٹی کو توہین عدالت کا نوٹس دے سکتے ہیں لیکن دیں گے نہیں۔سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی سماعت ہوئی۔، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی سماعت کررہے ہیں جب کہ عدالتی معاون حامد خان کے دلائل دئیے۔عدالتی معاون خواجہ حارث اور احسن بھون بھی عدالت میں پیش ہوئے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی عدالت میں موجودتھے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہو رہا ہے حکومت اور اپوزیشن کمیٹی دونوں کا ہدف بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اب ٹرمپ کارڈ سے بھی ہوا نکلنا شروع ہو گئی۔ کیا بانی پی ٹی آئی کے سوا ان میں سے کسی نے مسلسل جیلیں کاٹی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ اجلاس میں بند لفافے کی مخالفت کی تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ڈرامہ چلتا رہے گا حکومت کی سب سے بڑی ضامن خود پی ٹی آئی ہے۔ پی ٹی...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری عامرضیا کی عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمہ میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے بشری بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) بلاول بھٹو زرداری کے صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اج منعقد ہوگا جس میں مختلف ایشوز پر اہم فیصلے متوقع ہیں،ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ چند روز میں اپنی پارٹی کے تمام اہم رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،اور ان سے مختلف ایشوز کے بارے میںرائے کو حاصل کیا،ذرائع کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے حکومت کیساتھ بعض امور پر تحفظات موجود ہیں جن میں نئی نہروں کی تعمیر کا ایشو سر فہرست ہے اسی طرح پنجاب میں پیپلز پارٹی کو اکموڈیٹ کرنے کے معاملات کے ایشوز بھی حل طلب ہیں،حکومت کے ساتھ مختلف سطحوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت کی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد فیز ون مسجد جنت، الفاطمہ زہرہ مسجد اور گھروں کے سامنے ایک ہفتے سے گنداپانی اور گندگی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے واسا قاسم آباد کو شکایت کے باوجود عملپ صفائی کیلےے نہیں پہنچا ،گھروں کے سامنے سیوریج سے بدبو اور تعفن پھیل رہاہے مسجد آنے والے نمازیوںکو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔قاسمآباد فیز ون کی سڑکوں پر جگہ جگہ گندگی اور گٹر لائنیں صاف نہ ہونے سے سڑک سے گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات اور ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔یہ بات معروف سماجی رہنماشاہد سومرو نے جاری بیان میں کہی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امورچودھری سالک حسین ویٹی کین سٹی کے سفیر کو سوینئر پیش کررہے ہیں
انقرہ(رپورٹ شبانہ ایاز ) بولو میں ایک ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ کے تناظر میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک قوم کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے بولو کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کی جانب سے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے لیے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار تاریخ رکھتے ہیں، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم خوشی اور درد بانٹتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس المناک واقعے پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔ اے ایف اے...
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری تقریب سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے، جہاں بھی موقع ملا خواہ وفاقی یا صوبائی سطح پر ، ہم نے ہمیشہ مزدوروں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ایسا کوئی نظام ہی نہیں ہے جہاں حکومت عوام کی مرضی کے بغیر چل سکے۔ آپ الیکشن کریں یا نہ کریں، وزیراعظم ہو، صدر ہو، بادشاہ...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈ یسک ) ملک میں مہنگی بجلی و کاروباری مشکلات کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات کی وجہ سے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہو چکے ہیں، یعنی پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 اب بند ہوچکی ہیں، ان میں سب سے زیادہ ملز پنجاب میں بند ہوئیں صوبے میں 147 ٹیکسٹائل ملز بندش کا شکار ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوئی ہیں تو خیبرپختونخوا میں 6 ملز بند ہو چکی ہیں، شہروں کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے تو قصور میں سب سے زیادہ 47 اور ملتان میں...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فائیو سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ لڑکی کو نوشہرو فیروز سے بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کیا ہے، جبکہ چھاپے کے دوران مقدمے میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گلشن اقبال تفتیشی پولیس نے بتایا کہ لاپتہ لڑکی کے اہلخانہ نے ملزم پر اغوا کا مقدمہ کرایا تھا۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم لاپتہ لڑکی کے محلے میں سیکیورٹی گارڈ تھا، ابتدائی تفتیش میں لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔گلشن اقبال تفتیشی پولیس لڑکی اور ملزم کو لے کر کراچی روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گلشن اقبال سے لڑکی 16 جنوری کو لاپتہ ہوئی تھی، جبکہ لڑکی کے...
کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )کراچی کے نیشنل کرکٹ ارینا میں سپر اسٹار شاہد آفریدی اور سابق کپتان یونس خان کے نام کے انکلوژر شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دونوں کرکٹرز کے نام پریمیئم انکلوژر سے منسوب کیے جائیں گے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرے گا، جس کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔پی سی بی نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر بنانے کا اعلان کردیا۔نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں ایک انکلوژر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک انکلوژر چمپئن کپتان یونس خان کے نام سے ہوگا۔
شام : سعودی سفیر ڈاکٹر فیصل اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن سے گفتگو کررہے ہیں دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر فیصل مجفل نے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن سے دمشق میں ملاقات کی۔ اس دوران میں شام کی صورت حال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ عرب ملک کو مثبت سمت میں لے جانے کا بہت اچھا موقع ہے ۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ شامی انتظامیہ کے پاس دنیا سے تعلقات...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ کے زیر صدارت قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کی تمام ڈویژنوں کے افسران شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ نے ہدایت دی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور کالابازاری کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔
بیجنگ () اٹلی میں الما ٹی وی نے چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو نشر کی۔ یہ مسلسل چوتھا سال ہے جب الما ٹی وی نے سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی خصوصی براہ راست نشریات کا اہتمام کیا ہے۔ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران الما ٹی وی ، ڈونا ٹی وی ، لازیو ٹی وی اور اٹلی چینل 7 سمیت اٹلی کے 10 سے زیادہ قومی ٹی وی چینلز 25 ملین گھرانوں کواسپرنگ فیسٹیول گالا کا اطالوی مختصر ورژن نشر کریں گے۔ 22 جنوری سےروس کے ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، کالوگا اور تولا سمیت 10 شہروں کے 20 سینما گھروں میں 80 تھیٹر ہر فلم کے آغاز سے قبل اسی ایم جی اسپرنگ...
بیجنگ () سی جی ٹی این کی جانب سے کرائے گئے ایک عالمی آن لائن سروے کے مطابق، 78.6 فیصد جواب دہندگان نے نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے علاقائی توسیع کے حالیہ منصوبے کی شدید مذمت کی اور اسے غنڈہ گردی اور بالادستی کا کھلم کھلا عمل قرار دیا۔ سروے میں 66.4 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ نے یکطرفہ طور پر خلیج میکسیکو کے آس پاس کے ممالک سے مکمل مشاورت کے بغیر اس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے جغرافیائی اور ثقافتی روایات کو نقصان پہنچا اور اقوام متحدہ کے اختیار کو چیلنج کیا گیا۔ 83.7 فیصد جواب دہندگان نے پاناما نہر کا کنٹرول واپس لینے کے امریکی منصوبے کو پاناما...
بیجنگ ()اسپین میں چائنا میڈیا گروپ کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ، گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” ایونٹ میڈرڈ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ اسپین میں چین کے سفیر یاؤ چنگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے کے سیکریٹری جنرل زراب پولولیکاشویلی نے ایک ویڈیو پیغام دیا۔ تقریب میں ہسپانوی ثقافتی اور سیاحتی حلقوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستانہ افراد نے شرکت کی۔ شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ جشن بہار کا تہوار نہ صرف...
بیجنگ () کینیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی اداروں کے سربراہان،اقوام متحدہ میں ملائیشیا، سعودی عرب، سویڈن، ہنگری اور دیگر ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں کے علاوہ کئی افریقی ممالک کے قومی ٹیلی ویژن اسٹیشنز کے ڈائریکٹرز بھی شامل تھے۔ شین ہائی شیونگ نے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے راہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیا ہے، آج چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر افسوس ہوا، پی ٹی آئی والوں کو کہتے ہیں کچھ دن ٹھہر جائیں، پی ٹی آئی کو آنے اور جانے کی بھی جلدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر سنجیدگی سے مشاورت جاری ہے، مذاکرات ختم کرنے کا اعلان افسوسناک ہے، پی ٹی آئی فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیا ہے، آج بیرسٹر گوہر کے بیان پر...
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے، سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
فیصل واوڈا : فوٹو فائل سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں پہلے ہی کہ چکا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا ہے، حکومت اور اپوزیشن کمیٹی دونوں کا ہدف بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اب ٹرمپ کارڈ سے بھی ہوا نکلنا شروع ہوگئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے سوا ان میں سے کس نے مسلسل جیلیں کاٹی ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں آج بھی وہ لوگ ہیں جنھوں نے بانی کے خلاف پریس کانفرنسیں کیں، میں نے پی ٹی آئی حکومت میں کابینہ اجلاس میں بند لفافے کی مخالفت کی...
وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع کو علم ہونا چاہیے فیض آباد دھرنے پر گولیاں ان کی حکومت نے چلائی تھیں۔اپنے بیان میں حامد رضا نے کہا کہ فیض آباد دھرنوں پر کمیشن بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں میں بھی کمیشن میں جاؤں گا، اس کمیشن میں وہ وہ بتاؤں گا وزیر دفاع جس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جو بھی جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتے ہیں بنا لیں، کمیشن بنانا ہے تو پھر 14-2013 سے نہیں اصغر خان کیس سے کمیشن بنائیں، جہاں سے پاکستان کا سیاسی نظام گندا ہوا اس جڑ کو پکڑیں۔انہوں نے کہا...
ایک سو نوے ملین پاونڈ فیصلے کیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے 190ملین پاونڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردیا گیا ہے۔سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک دو روز مطالعہ کرنے کے بعد اپیل کی منظوری دیں گے۔ اپیل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کی عدالت کا فیصلہ منسلک کیا گیا ہے۔ اپیل میں نیب کی...
اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے بدنیتی پر مبنی عجلت میں فیصلہ کیا،بغیروجہ بتائے مذاکرات ختم کئے،ایساجائز بہانہ ہی ڈھونڈلیتے جس سے لگتاان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہماری کمیٹی نے سیرحاصل گفتگو کی، ضروری نہیں کمیشن بنے ،درمیانی راستے پر بھی بات ہوسکتی تھی، درمیانی راستے پر غورہورہاتھاکہ کمیشن کی بجائے کمیٹی بنائی جائے ، جواب کاانتظارکرناڈیڈلائن تک لازم تھا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تھوڑاعجلت میں کام کیاتھوڑی جلدی کی،پی ٹی آئی فرسٹریشن کاشکارہے اسی لیے مذاکرات ختم کئے ،پی ٹی آئی کو حامدرضا کے معاملے کو کمیٹی میں پیش کرناچاہئے تھا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ 190ملین پاؤنڈاوپن اینڈشٹ کیس تھا،یہ پیسہ عوام...
پاکستان میں حجاج کرام و منظمین کی تربیت کیلئے ایک مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی ، علامہ طاہر اشرفی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جدہ میں ہونے والی عالمی حج کانفرنس و نمائش سے حجاج کرام و زائرین کیلئے سہولتوں کے مزید راستے ہموار ہوئے ہیں، پاکستان اور سعودی وزارت حج و عمرہ کے ساتھ مل کر حجاج کرام اور منظمین کی تربیت کا عمل شروع کریں گے ۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھکاری اور غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجانا چاہیے، وزیر اعظم پاکستان کی حج کے امور کی نگرانی مثبت تبدیلیاں لائے گی ، سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے...
اسلام آباد: سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی موجودہ حکومت کی ضامن ہے، پی ٹی آئی نے ہر جگہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا، یہ ڈرامے کرتے ہیں، سب ملے ہوئے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھا جائے، مذاکرات ٹوٹ جائیں گے، پھر یہ ایک دوسرے کو گالیاں دیں گے، پھر جھپی ماریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف ٹارگٹڈ آپریشن کر کے اچھا کام کررہے ہیں، میں نے میڈیا کے ذریعے میسج بھیجا کہ دہشت گرد آپ کے ساتھ بیٹھا ہے، میں نے...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا بیرگ ون لینزے نے گرین انرجی سپلائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد میں تعینات سویڈن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی سویڈش کمپنیاں قابل اعتماد گرین انرجی سپلائی حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن پاکستان کو تکنیکی اور ٹیکنالوجیکل معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے، پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر یورپی یونین کی برآمدات کا اہم حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصول کے لیے سویڈن تکنیکی معاونت فراہم کر سکتا ہے۔...
اسلام آباد:کیسپرسکی آئی ٹی سیکیورٹی اکنامکس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران، کمپنیوں کو درپیش سب سے زیادہ جن آئی ٹی سیکیورٹی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ان میں سب سے زیادہ کا تعلق نیٹ ورک کے تحفظ سے تھا۔ 71 فیصد پاکستانی کاروباروں نے اپنے نیٹ ورک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سائبر حملہ آوروں کا سامنا کیا، جب کہ 49 فیصد کمپنیوں نے ایسے واقعات کی اطلاع دی جہاں سائبر حملہ آوروں نے ان کے نیٹ ورک کے اندر بدنیتی پر مبنی کو بھیجا اور کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بڑے کاروباری اداروں نے سب سے زیادہ جامع حفاظتی اقدامات کے باوجود نیٹ ورک سیکیورٹی کے واقعات کی بلند ترین شرح کا...
سان فرانسسکو:دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوری کے ڈھلتے چاند کی مناسبت سے ایک منفرد ڈوڈل جاری کیا ہے، جسے ’رائز آف دی ہاف مون جنوری‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈوڈل نہ صرف تخلیقی تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ صارفین کو چاند کے مراحل کے بارے میں آگاہی بھی دیتا ہے۔ ڈوڈل پر کلک کرنے پر ایک دلچسپ کارڈ گیم کھلتی ہے، جس کا مقصد صارفین کو قمری سائیکل کے مختلف مراحل سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ گیم میں کھلاڑیوں کو چاند کے مختلف مراحل کی شناخت کر کے پوائنٹس حاصل کرنے ہوتے ہیں، جس سے ان کی معلومات کو پرکھا جاتا ہے۔ گوگل کا یہ گیم نہایت...
گوگل سرچ انجن پر معلومات کی فراہمی کے لیے جب صارفین نے امریکی صدور کی فہرست تلاش کی تو عجیب انکشاف ہوا۔ دنیا بھر میں معلومات کے حصول اور ان کے اپ ڈیٹس کے لیے گوگل سرچ انجن زیادہ تر صارفین کی اوّلین پسند ہے۔ تاہم صارفین کو اُس وقت دھچکا لگا جب انھوں نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق تفصیلات اور امریکی صدور کی فہرست تلاش کی۔ گوگل پر امریکی صدور کی جو فہرست دستیاب تھی اس میں سے حال میں سبکدوش ہونے والے جوبائیڈن کا نام غائب تھا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد اس غلطی کو درست کردیا گیا تھا لیکن اس حوالےسے افواہیں گردش کرنے لگیں۔ کسی نے اسے سازش قرار دیا تو کسی کے نزدیک بس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھا جائے۔ عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا مذاکرات ختم ہوجائیں گے، یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا، پی ٹی آئی والے عمران خان کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی تھی بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور پی ٹی آئی بھی یہی...
پنجاب حکومت کی جانب سے ساڑھے 12 سے 50 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چھوٹے کسانوں کے بعد بڑے زمینداروں کی باری آگئی ہے جنہیں پنجاب حکومت نے مفت لیزرلینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق 34 ہزار سے زائد کسانوں نے درخواستیں محکمہ زراعت کو جمع کروا دیں ۔ 3 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کوارسال کی گئی ہے اور ساڑھے 12 سے 25 ایکڑ رقبے پر گندم اُگانے والوں کو 1 ہزار لینڈلیولرز مفت دیے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق 25 سے 50 ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیے...
سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھا جائے۔ عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا مذاکرات ختم ہوجائیں گے، یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا، پی ٹی آئی والے عمران خان کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی تھی بانی پی ٹی جیل میں رہیں اور پی ٹی آئی بھی یہی چاہتی تھی،فرنٹ لائن میں موجود پی...
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اہم مواقع پر صارفین کے لیے تخلیقی ڈوڈل جاری کرتی ہے۔اس ہی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کمپنی نے جنوری میں ڈھلتے چاند کے مناسبت سے’رائز آف دی ہالف مون جنوری‘ کے نام سے ڈوڈل جاری کیا ہے۔ اس ڈوڈل پر کلک کرنے سے ایک کارڈ گیم کھلتا ہے جس میں صارفین سے چاند کے چکر سے تعلق رکھتا ہے۔ گوگل ڈوڈل کی اس گیم سیریز کا مقصد صرف تفریح نہیں بلکہ صارفین کو چاند کے مختلف مراحل کے متعلق معلومات فراہم کرنا بھی ہے۔ اس نئے کارڈ گیم کی خاصیت یہ ہے کہ یہ انتہائی سادہ اور انگیجنگ ہے۔ صارفین کو پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے قمری سائیکل کے مختلف مراحل کے متعلق بتانے ہوتے ہیں...
فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا میں غیر رجسٹرڈ اور بغیر پیکنگ کے بکنے والی مصنوعات کے خلاف کارروائی اور فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ کو یقینی بنانے کیلئے کارخانوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ اشیاء خور و نوش بنانے اور بیچنے والوں کو فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز کو یقینی بنانا ہوگا۔اس موقع پر حلال فوڈ اتھارٹی کی غیرمعیاری اور مضر صحت چپس اور مسالہ جات کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر رجسٹرڈ اور بغیر پیکنگ کے بکنے والی مصنوعات کے خلاف کارروائی اور فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ کو...
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کر دیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران نائب صدر ورلڈ بینک برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے 10 سال کے فریم ورک کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارنٹرشپ فریم ورک کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مسلسل سخت محنت کرنا ہوگی۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند ماہ یا ایک سے دو سال میں اہداف حاصل نہیں ہوں گے، نجی اور سرکاری شعبے کو دس سال کی حکمت عملی پر عمل کرنا ہوگا، اڑان پاکستان پروگرام کے ذریعے پائیدار ترقی کی بنیاد رکھنا خوش آئند ہے۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو شدید انسانی ترقی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ہیومین کیپٹل انڈیکس...
اسلام آباد : حکومتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر آج ہی ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر حکومتی کمیٹی نے ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےعرفان صدیقی آج باضابطہ ردعمل دیں گے۔ یاد رہے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہے.انھوں نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’’جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت کو 7 دن دیے تھے، ہم نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے کمیشن...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت پر تحفظات کا اظہارکردیا۔ پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن اور پارٹی میں کافی متحرک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے مشورہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی میں توازن نہیں رہتا، ایک سے زیادہ ہدایات کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24 نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔میجر (ر)...
نئے کرائے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے پیپلز بس سروس کے کرائے میں اضافہ کرتے ہوئے فیصلے کے اطلاق کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس کے کرائے میں 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے کرائے کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر 20 سے 60 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیپلز بس سروس کے تحت مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں میں نئے کرائے نامے آویزاں کر دیئے گئے ہیں، تاکہ عوام کو بروقت آگاہی مل سکے۔ نئے کرایے کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔ واضح رہے کہ...
بینچز اختیارات کیس، معاملہ فل کورٹ جائے گا یا نہیں، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے بینچز اختیارات کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا جب کہ سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں 2 رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، ججز کمیٹی کو توہین عدالت کا نوٹس دے سکتے ہیں لیکن دیں گے نہیں۔سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی سماعت ہوئی۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے بنیادی سوال یہ ہے کہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں ججز کمیٹی کیس واپس لے سکتی تھی، حامد...
حکومت بغیر مشاورت فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر فیصلے کرکے اپنے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزدوروں کے ساتھ جدوجہد تین نسلوں پر محیط ہے۔ پیپلز پارٹی، محنت کشوں اور مزدوروں نے مل کر ملک کو آئین دلوایا، قائد عوام کے ساتھ اس ملک کے مزدوروں نے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر جدوجہد کرکے اپنا حق چھینا اور پہلی بار ملک کے مزدوروں کو وہ حقوق ملے جو پوری...
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت دونوں عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، قوم کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ مذاکرات نہیں، مذاق ہے۔میڈیا کو دئیے گئے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ تحریکِ انصاف اور حکومت کا ایک ہی ہدف تھا کہ عمران خان جیل میں رہے۔ ٹرمپ کارڈ کا انتظار کرنے والے پلے کارڈ لے کر گھومتے رہی گے۔ سارے مزے تحریکِ انصاف کیلئے اور مشکلات عمران خان کیلئے ہوں گی۔بیان میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ یہ جگ ہنسائی کرنے کیلئے ملک سے باہر کوئی خط بھی لکھ دیں گے۔ ٹرمپ کارڈ کی بھی ہوا نکل گئی ہے۔ آج کے دن تک عمران...
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews خیبرپختونخوا حکومت سیاح سیاحت ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام وی نیوز
تمام سرکاری کالجز میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کالج سندھ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ کالجز نے مراسلے میں کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روشنی میں تمام کالجز کے اندر بار گیٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرائیں نصب کی جائیں۔ محکمہ کالجز سندھ کا کہنا تھا ک یہ ضروری ہے کہ ہم سرکاری اثاثوں، طلباء اور عملے کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سختی سے ہدایت کی...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہٰذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کر رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی عمران خان کو یہ بات سمجھ آ گئی کہ حکومت صرف لالی پوپ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت اچھا فیصلہ کیا کہ اگر آج حکومت کمیشن نہیں بناتی...
سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ہدف ایک تھا کہ بانئ پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا جائے، اب یہ حکومت کو چلنے دیں گے۔فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے: عمران خان بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ن لیگ سرکار...
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا...
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 750 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 283700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 641 روپے کی کمی سے 245799 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 8 ڈالر سے کم ہو کر 2743 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی ایک چہرہ بتائیں جو آج اقتدار کے مزے...
زبیر موتی والا—فائل فوٹو زبیر موتی والا نے چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس حوالے سے زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ عہدے سے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ سبز انقلاب کی ضرورت بڑھ رہی ہے: چیئرمین بزنس مین گروپچیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ سبز انقلاب کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف، وزیرِ تجارت جام کمال اور ٹڈاپ ٹیم کا بھرپور ساتھ رہا۔زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
—فائل فوٹو لیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی کمی پر قابو پا لیا ہے، اب تک تمام جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز کے میٹرز جاری کر دیے ہیں اور جلد ہی خراب ہونے والے تمام میٹرز بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔ وزیراعظم کا لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹسوزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔ سی ای او لیسکو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین...
سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں رہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ضمانتی پی ٹی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ ٹرمپ...
میٹا نے اپنی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا، جس کے بعد صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹ سینٹر میں ایڈ کرسکیں گے۔ میٹا کا اکاؤنٹس سینٹر ایک ہب کی طرح کام کرتا ہے جہاں میٹا کے کوئسٹ اکاؤنٹس کے ساتھ فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اکاؤنٹس سینٹر میں فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کے اضافے سے صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہوگی کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو بطور اسٹوریز فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی کراس پوسٹ کرسکیں۔ اس طرح صارفین کو اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس الگ سے فیس بک یا انسٹا گرام ایپ اوپن کرکے پوسٹ کرنے کی ضرورت...
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے 190 ملین پاؤنڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردیا گیا ہے۔ سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک دو روز مطالعہ کرنے کے بعد اپیل کی منظوری دیں گے۔ اپیل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کی عدالت کا فیصلہ منسلک کیا گیا ہے۔ اپیل میں نیب کی جانب سے پہلی انکوائری بند کرنے کا ذکر بھی کیا ہے۔ عدالتی فیصلے سے قبل فیصلہ ریلیز ہونے کا...
قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے، یہ مذاق تھا، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں قوم کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی اورحکومت کے مذاکرات ختم ہو جائیں گے اور یہ مذاق تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کا ہدف ایک تھا کہ بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جنوری 2025ء) ماحولیات سے متعلق تھنک ٹینک ایمبر نے جمعرات کے روز تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق سن 2024 کے دوران پہلی بار یورپی یونین میں بجلی کے حصول کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کوئلے کے استعمال سے کہیں زیادہ کیا گیا اور یوں شمسی توانائی نے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یورپی یونین میں شمسی توانائی تیزی سے بڑھتا ہوا حصول توانائی کا ذریعہ ہے، جس کا فی الوقت مجموعی توانائی کی فراہمی میں 11 فیصد حصہ ہے۔ شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی مجموعی طور پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا اب 47 فیصد ہو گیا ہے، جو کہ سن 2019...
کراچی ( نیوز ڈیسک )رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں ماہانہ 11 فیصد اور سالانہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.565 بلین ڈالر تھا جبکہ دسمبر 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.552 بلین ڈالر تھا۔نومبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.40 بلین ڈالر تھا۔دسمبر 2024 میں، دسمبر 2023 کے مقابلے میں پیٹرول کی درآمدات 10 فیصد بڑھ کر 584 ملین ڈالر ہوگئیں۔ دسمبر 2024 میں ڈیزل کی درآمد دسمبر 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہوکر 526 ملین ڈالر ہوگئی۔دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات دسمبر 2023 کے مقابلے میں 10.4 فیصد کم ہو کر 346 ملین ڈالر رہ...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراظم عمران خان نے حکومت سے جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہے کہا مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا، لیکن کوئی اعلان نہیں ہوا لہٰذا عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومے کے ساتھ إذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بینچز اختیارات پر سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بینچز اختیارات کیس میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بینچز اختیارات کا کیس سماعت کےلیے مقرر نہ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرارکے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمارے سامنے بنیادی سوال یہ ہےکہ جوڈیشل آرڈرکی موجودگی میں ججزکمیٹی کیس واپس لے سکتی تھی؟ کیا جوڈیشل آرڈرکو انتظامی آرڈر سے تبدیل نہیں کیاجاسکتا؟ اس پر عدالتی معاون وکیل حامد خان نے کہا کہ انتظامی آرڈر سے عدالتی حکم نامہ تبدیل نہیں...
لاہور(نیوزدیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کرنے کی تیاری کرلی ۔نوجوان آل راؤنڈر کیرئیر کی شاندار فارم میں دیکھائی دے رہے ہیں انہوں نے بنگلادیش پریمئیر لیگ کے 8 میچز میں 197.12 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 91.33 کی اوسط سے 274 رنز بنائے ہیں اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں 7ویں نمبر پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کیلئے اپنے مختصر کیرئیر میں خوشدل شاہ نے 10 ون ڈے میچز کھیلے اور 33.16 کی اوسط سے محض 199 رنز بنائے جبکہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انہوں نے سال 2022 میں آخری بار پاکستان کیلئے ون ڈے میچ ہالینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔...
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ایگریکلچر اینڈ فوڈ میوزیم بنایا جائیگا.ویلتھ پاک
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )نوجوانوں کو کاشتکاری کو اپنا پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں پاکستان کا پہلا ایگریکلچر اینڈ فوڈ میوزیم قائم کیا جا رہا ہے فیکلٹی ممبر شہریار احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ میوزیم میں مختلف گیلریاں قائم کی جائیں گی جو روایتی اور جدید پیداواری طریقوں، خوراک کی ٹیکنالوجی، فصلوں کی اقسام، فصلوں کے نمونوں، مٹی کی حالت اور بہت کچھ پر زرعی آلات کی ایک رینج کی نمائش کریں گی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ میوزیم سے پاکستان کے عظیم زرعی ورثے کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی تاکہ نوجوان نسل یہ دیکھ سکے کہ وقت کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے...
جس عدالتی بنچ نے ابتدا میں سوالات فریم کئے اسی بنچ کو کیس سننا چاہئے تھا،عدالتی معاون خواجہ حارث کے دلائل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس میں عدالتی معاون خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جس عدالتی بنچ نے ابتدا میں سوالات فریم کئے اسی بنچ کو کیس سننا چاہئے تھا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کی سماعت کی، عدالتی معاون خواجہ حارث نے کہاکہ آرٹیکل 191اے آئین کا حصہ، کسی جوڈیشل فورم نے کالعدم قرار نہیں دیا، ریگولر بنچ کے سامنے آئینی نقطہ آیا تو اسے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیجناچاہئے تھا،اگرآپ کا پچھلا عدالتی بنچ آئینی سوالات پر فیصلہ دیتا تو وہ فیصلہ خلاف قانون ہوتا۔ لاہور پولیس کا ایک...
ملک بھر میں روزمرہ کے بیشتر کھانوں کی تیاری میں ٹماٹروں کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اور اسی طلب کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں بڑی تعداد میں ٹماٹر کی فصل کاشت کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے بھی ٹماٹر درآمد کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر کی فصل جنوری میں تیار ہوتی ہے، ہرسال دسمبراورجنوری میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے گزشتہ ماہ دسمبر میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی تھی اور بیشتر مارکیٹ میں ٹماٹر دستیاب بھی نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک )حج عازمین کیلئے وزرات مذہبی امور کی نئی پالیسی تیار، سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ جبکہ عازمین کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کیلئے 600 سرکاری ناظمین مقرر ہوں گے جو عازمین کی روانگی اور واپسی تک رہنمائی کریں گے۔ ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔ ذرائع وزارت مذہبی کے مطابق عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے، ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگراں ہوگا، جو عازمین کے ہمراہ پاکستان سے جائے...
احسن اقبال—تصویر بشکریہ اے پی پی وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025ء میں ایم ایل 1 کراچی تا پشاور اور قراقرم ہائی وے فیز 2 پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں چینی اسپرنگ فیسٹیول کی تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مکمل ہونے والے سی پیک فیز 1 منصوبے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی علامت ہیں، جیسے جیسے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں کام آگے بڑھے گا اُسی طرح یہ چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وژن ہے...
فوڈ انڈسٹرجامعہ زرعیہ فیصل آباد کی کلیہ زرعی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بتایاکہ پولٹری انڈسٹری کپاس کے بعد ملک کی دوسری بڑی صنعت کا درجہ رکھتی ہے جس سے 120ملین افراد وابستہ ہیں جبکہ مجموعی طور پر گوشت کی پیداوار کا 24.8 فیصد مرغی کے گوشت سے حاصل کیا جاتا ہے مگر اس کے باوجود ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں گوشت برآمد کرنے والے ممالک میں انتہائی نچلے درجے پر موجود ہیں جبکہ عالمی سطح پر 24کروڑ سے زائد صارفین کے ساتھ پاکستان دنیا کی آٹھویں بڑی صارف مارکیٹ بن چکا ہے نیز پاکستان کے صنعتی شعبے میں فوڈ انڈسٹری کا حصہ 27 فیصد ہے جو اس شعبہ میں مجموعی طور پر روز گار کا 18 فیصد حصہ...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)بختاور بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ25جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کا دن جوش و خروش سے منایا جائے گا پیپلز پارٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی جائے گی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔(جاری ہے) صدرپاکستان آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔
اسلام آباد( نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل کی رپورت کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ۔ تنخواہوں میں اضافے کیلئے حکومتی و اپوزیشن ارکان میں اتفاق پایا جاتا ہے، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کروایا جائے گا، اراکین کی موجودہ تنخواہ میں 200 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے کہا کہ تنخواہوں اضافے کا بل قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظوری کیلئے مشاورت کر لی گئی،تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانے کے حق میں ہیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی...
لاہور کے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ سے برآمد ہونے والا شیر کا بچہ اب مستقل طور پر لاہور سفاری زو میں ہی رہے گا جب کہ محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت کے فیصلے کے مطابق اسے سفاری زو کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ شیر کا بچہ رجب بٹ کے قبضے سے برآمد کیا گیا تھا۔ رجب بٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ بچہ انہیں تحفے میں دیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق کسی بھی غیر قانونی ملکیت پر کارروائی کی جاتی ہے، چونکہ یہ بچہ رجب بٹ کے گھر سے قبضے میں لیا گیا تھا، لہٰذا اسے کلیم کرنے کا حق...
گونر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے گورنر کو بے اختیار کرنے کے لیے جامعات کے چانسلر کا عہدہ وزیراعلیٰ کو دے دیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی اسمبلی نے پچھلے دنوں خیبرپختونخوا یونیورسٹی ٹرانسفر بل 2024 پاس کرنے کے بعد منظوری کے لیے گورنر کو بھجوایا، جسے گورنر نے اعتراض کے ساتھ بل واپس کردیا۔ تاہم، رواں ہفتے اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹی ریفارمز بل 2024 کو باقاعدہ قانون بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت اب خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: گورنر کے بجائے وزیراعلیٰ یونیورسٹیوں کے چانسلر بن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جس کا مسودہ منظر عام پر آ گیا، مجوزہ ترمیم کے تحت حکومت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرے گی، ڈی آر پی اے کو سوشل میڈیا مواد کو ’ریگولیٹ‘ کرنے کا اختیار ہو گا، اتھارٹی پیکا ایکٹ کے تحت شکایات کی تحقیقات اور مواد تک رسائی کو ’بلاک‘ یا محدود کرنے کی مجاز بھی ہو گی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ مجوزہ ترامیم میں بتایا گیا ہے کہ جھوٹی خبر پھیلانے پر تین سال...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پارٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی نے ملک میں بنیادی انسانی حقوق کے معاملے پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں غیرملکی سفرا و صحافیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان کو مدعو کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے امریکا کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کردی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ سیمینار فروری کے مہینے میں اسلام آباد یا پشاور میں منعقد کرنے پر غور...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بنگلہ دیش پاکستان تجارتی میلہ ڈھاکہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور با لا ئی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان:قلات08،سبی02،بارکھان01، گلگت بلتستان: استور 06، خیبر پختونحوا: چترال،میرکھانی میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران استور 05 اورکالام میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکئے گئے...
کندھکوٹ: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ووٹ کی اہمیت اور اندراج سے متعلق لیکچر دے رہے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری محکمہ ڈیجیٹل نہیں ہونا چاہتا، مجھے سرکاری اداروں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے جنگ لڑنا پڑ رہی ہے، ہمیں خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ رشوت کے بازار کو ختم کرنا ہے یا نہیں؟ اگر رشوت کو ختم کرنا اور نظام میں شفافیت لانی ہے تو ڈیجیٹل ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ قائمہ کمیٹی نے حکومت کا مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کرلیا، بل کی منظوری کے حق میں 10، جب کہ مخالفت میں پی ٹی آئی...