نیپرا کے ممبر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے بلوچستان کے ممبر نیاز رانا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ممبر نیپرا بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنے عہدے استعفیٰ دیا۔ ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے استعفیٰ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھجوایا تھا۔
نیپرا ذرائع نے بتایا کہ ممبر بلوچستان کے استعفیٰ سے نیپرا کے کورم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اتھارٹی کا کورم پورا ہے اور پوری طرح فنکشنل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطہر نیاز رانا کچھ عرصہ سے آفس نہیں آ رہے تھے، اُن کے پاس ممبر ٹیرف کا چارج بھی تھا، تاحال کسی کو چارج نہیں دیا گیا، جب تک استعفی منظور نہیں ہوتا کسی کو چارج نہی دیا جا سکتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مطہر نیاز رانا نیاز رانا نے
پڑھیں:
بھارتی پولیس افسر متنازعہ وقف ترمیمی قانون کیخلاف بطور احتجاج مستعفی
ذرائٰع کے مطابق محمد نور الہدی ٰ نامی پولیس افسر آج کل ریلوے پروٹیکشن فورس میں بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) خدمات انجام دے رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ایک مسلمان پولیس افسر نے مودی حکومت کی طرف سے لائے جانے والے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف بطور احتجاج استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق محمد نور الہدی ٰ نامی پولیس افسر آج کل ریلوے پروٹیکشن فورس میں بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے وقف قوانین میں حالیہ تبدیلیوں کو مسلم کمیونٹی کی خود مختاری اور ورثے کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا۔ان کا استعفیٰ بھارت میں مسلمانوں میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق نورالہدی ٰ کا تعلق بہار سے ہے اور وہ اب سیاست میں آنے کی تیاری کر رہے ہیں۔