Nawaiwaqt:
2025-04-19@12:18:26 GMT

اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل نے منظر عام پر آکر فینز کی تمام تر توجہ حاصل کرلی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس جو انسٹاگرام پر والدین کیلئے مثبت تربیتی مواد شیئر کرتی ہیں اپنی حرا مانی سے حیرت انگیز مشابہت کی وجہ سے عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر اقدس ناصرف ان کی شکل بلکہ آواز اور بولنے کے انداز نے بھی مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ڈاکٹر اقدس کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کیا آپ حرا مانی ہیں؟۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ کی آواز بھی بالکل حرا مانی جیسی ہے ۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر اقدس کو حرا مانی کا بہتر ورژن بھی قرار دیا ہے۔ڈاکٹر اقدس کا مشن والدین کو بچوں کی بہتر تربیت کیلئے راہنمائی فراہم کرنا ہے اور وہ اسی مقصد کے تحت سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اب اس سوال پر بھی بحث کر رہے ہیں کہ کیا یہ صرف اتفاق ہے یا کہیں دونوں میں کوئی تعلق موجود ہے؟۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈاکٹر اقدس سوشل میڈیا

پڑھیں:

سوناکشی سنہا کا طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب

بالی ووڈ کی اداکارہ سوناکشی سنہا نے طلاق سے متعلق تنقیدی تبصرے پر سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ سونا کشی سنہا نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا صارف کو طلاق سے متعلق پیشگوئی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سناکشی نے اس صارف کو سخت جواب دے کر سب کی توجہ سمیٹ لی۔ ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، ’تمہاری طلاق قریب ہے۔‘ جس پر سوناکشی نے جواب دیا، ’پہلے تیرے ممی پاپا کریں گے پھر ہم وعدہ!‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)

یاد رہے کہ سناکشی نے جون 2024 میں زہیر اقبال سے بین المذاہب شادی کی جس پر سوناکشی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ لوگوں نے تنقید کر نشانہ بنایا جس پر ہمیشہ انہوں نے نرمی سے کام لیا اور جواب دینے سے گریز کیا تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ کسی صارف پر جوابی وار کیا ہے جس کی وجہ سے وہ خبروں کا حصہ بن گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ؟ سوشل میڈیا صارفین برہم
  • امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟
  • اداکارہ حرا مانی کی ہم شکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • حرا مانی کی ہم شکل نے سب کو حیران کر دیا
  • پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی ویڈیو وائرل
  • اداکارہ عینا آصف سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں؟
  • سوناکشی سنہا کا طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب
  • اداکارہ انوشے اشرف کا اپنی شادی پر رقص،سوشل میڈیا پر ہر کوئی دیوانہ ہوگیا۔
  • اداکارہ علیزے شاہ کا نفرت کرنیوالوں کیلئے پیغام