بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: چار سرکاری آئی پی پیز ٹیک اینڈ پے کے بنیاد پر بجلی دینے کیلئے راضی ہوگئے،بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے، تمام آئی پی پیز نے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس حوالے سے نیپرا میں باضابطہ درخواست دائر کر دی، درخواست پر نیپرا 24 اپریل کو سماعت کرے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا ٹیرف کم کیا جائے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادر شاہ کا ٹیرف بھی کم ہوگا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز
سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے ٹیرف میں بھی کمی کا امکان ہے، ناردرن پاور جنریشن نندی پور کے ٹیرف میں کمی بھی درخواست کا حصہ ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نیپرا میں ممبر بلوچستان و ٹیرف مطہر نیاز رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
فوٹو: فائلنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاراٹی (نیپرا) میں ممبر بلوچستان و ٹیرف مطہر نیاز رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی میں ممبر بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنا عہدہ کابینہ ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔
ممبر بلوچستان نیپرا میں ممبر ٹیرف بھی تھے، اتھارٹی میں ان کے عہدے کی تین سالہ مدت اس سال نومبر میں پوری ہو رہی تھی۔
ممبر بلوچستان کے استعفے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم نیپرا اتھارٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ ممبر بلوچستان کو صحت کے کچھ مسائل تھے۔